🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. أوس بن خولي الأنصاري يكنى أبا ليلى، بدري
سیدنا اوس بن خولی انصاری رضی اللہ عنہ، کنیت ابولیلیٰ، بدری صحابی
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 624 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 624، 11467
سنن ابن ماجہ: 1628
السنن الكبرى للبيهقي: 7044
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 624
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: نَزَلَ فِي حُفْرَةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَالْفَضْلُ، وَقُثَمُ ابْنَا الْعَبَّاسِ، وَشُقْرَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو لَيْلَى أَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -: أَنْشُدُكَ اللهَ وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: انْزِلْ، فَنَزَلَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا فضل اور سیدنا قثم (عباس کے دونوں بیٹے)، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا شقران رضی اللہ عنہم اترے، تو ابولیلیٰ سیدنا اوس بن خولی رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا (بھی) حصہ ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اتر آؤ۔ چنانچہ وہ اتر آئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 624]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 229، حدیث 628»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1628
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، أَنْبَأَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَحْفِرُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثُوا إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَكَانَ يَضْرَحُ كَضَرِيحِ أَهْلِ مَكَّةَ، وَبَعَثُوا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ وَكَانَ هُوَ الَّذِي يَحْفِرُ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ وَكَانَ يَلْحَدُ، فَبَعَثُوا إِلَيْهِمَا رَسُولَيْنِ، وَقَالُوا: اللَّهُمَّ خِرْ لِرَسُولِكَ، فَوَجَدُوا أَبَا طَلْحَةَ، فَجِيءَ بِهِ وَلَمْ يُوجَدْ أَبُو عُبَيْدَةَ فَلَحَدَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ جِهَازِهِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وُضِعَ عَلَى سَرِيرِهِ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ دَخَلَ النَّاسُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَالًا يُصَلُّونَ عَلَيْهِ، حَتَّى إِذَا فَرَغُوا أَدْخَلُوا النِّسَاءَ، حَتَّى إِذَا فَرَغُوا أَدْخَلُوا الصِّبْيَانَ، وَلَمْ يَؤُمَّ النَّاسَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ، لَقَدِ اخْتَلَفَ الْمُسْلِمُونَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي يُحْفَرُ لَهُ، فَقَالَ قَائِلُونَ: يُدْفَنُ فِي مَسْجِدِهِ، وَقَالَ قَائِلُونَ: يُدْفَنُ مَعَ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا قُبِضَ نَبِيٌّ إِلَّا دُفِنَ حَيْثُ يُقْبَضُ"، قَالَ: فَرَفَعُوا فِرَاشَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي تُوُفِّيَ عَلَيْهِ، فَحَفَرُوا لَهُ، ثُمَّ دُفِنَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَطَ اللَّيْلِ مِنْ لَيْلَةِ الْأَرْبِعَاءِ، وَنَزَلَ فِي حُفْرَتِهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَقُثَمُ أَخُوهُ، وَشُقْرَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ أَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ وَهُوَ أَبُو لَيْلَى لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ، وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: انْزِلْ وَكَانَ شُقْرَانُ مَوْلَاهُ أَخَذَ قَطِيفَةً كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُهَا فَدَفَنَهَا فِي الْقَبْرِ، وَقَالَ: وَاللَّهِ لَا يَلْبَسُهَا أَحَدٌ بَعْدَكَ أَبَدًا، فَدُفِنَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قبر کھودنے کا ارادہ کیا، تو ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا، وہ مکہ والوں کی طرح صندوقی قبر کھودتے تھے، ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کو بھی بلوا بھیجا، وہ مدینہ والوں کی طرح بغلی قبر کھودتے تھے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دونوں کے پاس قاصد بھیج دئیے، اور دعا کی کہ اے اللہ! تو اپنے رسول کے لیے بہتر اختیار فرما، بالآخر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ ملے، اور ان کو لایا گیا، ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نہیں ملے، لہٰذا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بغلی قبر کھودی گئی، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب لوگ منگل کے دن آپ کی تجہیز و تکفین سے فارغ ہو گئے، تو آپ اپنے گھر میں تخت پر رکھے گئے، اور لوگوں نے جماعت در جماعت اندر آنا شروع کیا، لوگ نماز جنازہ پڑھتے جاتے تھے، جب سب مرد فارغ ہو گئے، تو عورتیں جانے لگیں جب عورتیں بھی فارغ ہو گئیں، تو بچے جانے لگے، اور آپ کے جنازے کی کسی نے امامت نہیں کی۔ پھر لوگوں نے اختلاف کیا کہ آپ کی قبر کہاں کھودی جائے، بعض نے کہا کہ آپ کو مسجد میں دفن کیا جائے، بعض نے کہا کہ آپ کو آپ کے ساتھیوں کے پاس مقبرہ بقیع میں دفن کیا جائے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جس نبی کا بھی انتقال ہوا اسے وہیں دفن کیا گیا جہاں پہ اس کا انتقال ہوا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ حدیث سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر اٹھایا جس پر آپ کا انتقال ہوا تھا، لوگوں نے آپ کے لیے قبر کھودی، پھر آپ کو بدھ کی آدھی رات میں دفن کیا گیا، آپ کی قبر میں علی بن ابی طالب، فضل بن عباس، ان کے بھائی قثم بن عباس، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام شقران رضی اللہ عنہم اترے۔ ابولیلیٰ اوس بن خولہ رضی اللہ عنہ نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ کو اللہ کی قسم اور اپنی اس صحبت کی قسم دیتا ہوں جو ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاصل ہے، (مجھ کو بھی قبر میں اترنے دیں) تو علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اتر جاؤ، اور شقران جو آپ کے غلام تھے، نے ایک چادر لی جس کو آپ اوڑھا کرتے تھے، اسے بھی آپ کے ساتھ قبر میں دفن کر دیا اور کہا: قسم اللہ کی! اس چادر کو آپ کے بعد کوئی نہ اوڑھے، چنانچہ اسے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1628]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے قبر تیار کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا، وہ مکہ والوں کے رواج کے مطابق صندوقی (شق والی) قبر بناتے تھے، اور حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کو بھی پیغام بھیجا، وہ مدینہ والوں کی قبریں تیار کیا کرتے تھے اور بغلی (لحد والی) قبر بناتے تھے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان دونوں حضرات کی طرف دو (الگ الگ) آدمیوں کو بھیجا اور کہا: «اللّٰهُمَّ خِرْ لِرَسُولِكَ» ”اے اللہ! اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہتر صورت مہیا فرما۔“ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ مل گئے، انہیں (قبر تیار کرنے کے لیے) لے آیا گیا۔ ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ (گھر پر) نہ ملے۔ چنانچہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بغلی (لحد والی) قبر تیار کی۔ منگل کے دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین سے فراغت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے جسد مبارک) کو آپ کے حجرہٴ مبارک میں آپ کی چارپائی پر لٹا دیا گیا۔ لوگ گروہ در گروہ اندر داخل ہوتے تھے اور نماز جنازہ ادا کرتے۔ جب مرد فارغ ہو گئے تو خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ جب ان سے فراغت ہوئی تو بچوں کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کے لیے کسی نے لوگوں کی امامت نہیں کی۔ (اس کے بعد) مسلمانوں میں اس معاملے میں اختلافِ رائے پیش آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کہاں تیار کی جائے۔ کچھ حضرات نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد نبوی میں دفن کیا جائے۔“ کچھ حضرات نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے ساتھ (بقیع کے قبرستان میں) دفن کیا جائے۔“ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان سنا ہے: «مَا قُبِضَ نَبِيٌّ إِلَّا دُفِنَ حَيْثُ يُقْبَضُ» ”جو بھی نبی فوت ہوا، وہ جہاں فوت ہوا، وہیں دفن ہوا۔““ چنانچہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر اٹھایا جس پر آپ کی وفات ہوئی تھی اور (اس مقام پر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تیار کی، پھر بدھ کی رات، آدھی رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین عمل میں آئی۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ، ان کے بھائی حضرت قثم رضی اللہ عنہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت شقران رضی اللہ عنہ قبر میں اترے۔ حضرت ابو لیلیٰ اوس بن خولی رضی اللہ عنہ نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو اللہ کا واسطہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کا واسطہ!“ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ بھی (قبر میں) اتر آئیں۔“ شقران رضی اللہ عنہ مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ چادر تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوڑھا کرتے تھے۔ انہوں نے وہ چادر بھی قبر میں دفن کر دی اور کہا: ”اللہ کی قسم! آپ کے بعد یہ چادر کبھی کوئی دوسرا شخص استعمال نہیں کرے گا۔“ چنانچہ وہ چادر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی دفن ہوئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1628]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6022، ومصباح الزجاجة: 591)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/8، 260، 292) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں حسین بن عبد اللہ متروک ہے، لیکن شقاق اور لاحد کا قصہ ثابت ہے، اور ایسے ہی «مَا قُبِضَ نَبِيٌّ إِلا دُفِنَ حَيْثُ يُقْبَضُ» کا لفظ ثابت ہے، نیز ملاحظہ ہو: احکام الجنائز: 137- 138)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف لكن قصة الشقاق واللاحد ثابتة
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الحسين بن عبد اللّٰه: ضعيف (تقريب: 1326)
وقال الھيثمي: وھو متروك ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 60/5)
وقال البيهقي: ضعفه أكثر أصحاب الحديث (السنن الكبري 10/ 346)
ودفن الأنبياء حيث قبضوا صحيح،انظر سنن الترمذي (1018)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 438

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7044
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" كَانَ الَّذِينَ نَزَلُوا فِي قَبْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَقُثَمُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَشُقْرَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ⦗٨٨⦘ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ"، وَقَدْ قَالَ أَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ: لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا عَلِيُّ أَنْشُدُكَ اللهَ وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ:" انْزِلْ فَنَزَلَ مَعَ الْقَوْمِ فَكَانُوا خَمْسَةً" قَالَ الشَّيْخُ: وَشُقْرَانُ هُوَ صَالِحٌ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَبُهُ شُقْرَانُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں اترے تھے، ان میں سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا فضل بن عباس، سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا شقران رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا اوس بن خولی رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں تجھے اللہ کا واسطہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری کے لحاظ سے سوال کرتا ہوں، انہوں نے فرمایا: اترو، تو وہ بھی لوگوں کے ساتھ اترے تو ان کی تعداد پانچ تھی۔ شیخ نے فرمایا: شقران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صالح کا لقب ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7044]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه احمد»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11467
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ الَّذِي نَزَلَ فِي قَبْرِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ، وَالْفَضْلُ وَقُثَمُ ابْنَا الْعَبَّاسِ، وَشُقْرَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ قَالَ أَوْسُ بْنُ خَوْلِيٍّ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَا عَلِيُّ ، أَنْشُدُكَ بِاللهِ فِي حَظِّنَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَنْزِلْ مَعَ الْقَوْمِ فَنَزَلَ فَكَانُوا خَمْسَةً ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں اترنے والے علی، عباس رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے فضل اور قثم، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام شُقران رضی اللہ عنہم تھے، اور اوس بن خولی رضی اللہ عنہ نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے علی! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان لوگوں کے ساتھ اتر آؤ، تو وہ بھی اتر آئے اور یوں وہ پانچ ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11467]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 208، حدیث 11516»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں