الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. شهر بن حوشب، عن أبي أمامة
شہر بن حوشب کی ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 7532 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 3526
الفتح الربانی: 580
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 448
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 518
11 تا 19
حدیث نمبر: 1128
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُورًا لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مسلمان شخص وضو کرتا ہے، تو اس کی سماعت، بصارت، دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں اور اگر وہ بیٹھا رہے (یعنی وضو کرنے کے بعد، نماز ادا نہ بھی کرے) تو وہ ایسی حالت میں بیٹھتا ہے کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1128]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21667، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7560، 7564»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1130
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ ذَهَبَ الْإِثْمُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرَجِلَيْهِ" قَالَ: فَجَاءَ أَبُو طَيْبَةَ وَهُوَ يُحَدِّثُنَا هَذَا، فَقَالَ: مَا يُحَدِّثُكُمْ؟ فَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي حَدَّثَنَا، فَقَالَ رَجُلٌ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ يَذْكُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَزَادَ فِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَبِيتُ عَلَى طُهْرٍ، ثُمَّ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ، فَيَذْكُرُ اللَّهَ، وَيَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ - إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" مَنْ بَاتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرِ اللَّهِ"، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِيمَنْ يَبِيتُ عَلَى طَهَارَةٍ بَعْدَ هَذَا.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب مسلمان وضو کرتا ہے، تو اُس کی سماعت، اس کی بصارت، اس کے دونوں ہاتھوں اور اس کے دونوں پاؤں سے گناہ رخصت ہو جاتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابوطیبہ آئے، اس وقت وہ (یعنی سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) ہمیں یہ حدیث بیان کر رہے تھے، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ تمہیں کیا حدیث بیان کر رہے ہیں؟ تو ہم نے انہیں اس حدیث کے بارے میں بتایا، جو انہوں نے ہمیں بیان کی تھی، تو ایک شخص نے یہ کہا: میں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے، انہوں نے اس میں یہ چیز زائد نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص باوضو حالت میں رات بسر کرتا ہے، اور پھر رات کے دوران کسی وقت بیدار ہو کر، اللہ کا ذکر کرتا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی جس بھی بھلائی کو مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ (بھلائی) اُس شخص کو عطا کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص باوضو حالت میں، اللہ کا ذکر کرتے ہوئے رات بسر کرتا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث، اس کے بعد آ رہی ہے، جو اُس شخص کے بارے میں ہے، جو باوضو حالت میں رات گزارتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1130]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16573، وأخرجه فتح الباري برقم: 1103، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7566، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 448
«إذا توضأ الرجل المسلم خرجت خطاياه من سمعه وبصره ويديه ورجليه فإن قعد قعد مغفورا له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی مسلمان شخص وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کی سماعت، اس کی بصارت، اس کے ہاتھوں اور اس کے پیروں سے نکل جاتے ہیں، پھر اگر وہ بیٹھتا ہے تو اس حال میں بیٹھتا ہے کہ اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 448]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم طب] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 182.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 7531
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اسے کامل کیا، اس کے گناہ اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل گئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7531]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 123، حدیث 7562»
حدیث نمبر: 7533
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ ، يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَوَجَدْتُهُ يَنْقَلِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَعَمْ، أَمَا إِنِّي لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً أَوْ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا لَمْ أُحَدِّثْكُمُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى الصَّلَاةِ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ " فَقَالَ أَبُو ظَبْيَةَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَزَادَ فِيهِ " إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ طَاهِرًا، ثُمَّ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، لَمْ يَسْأَلِ اللهَ تَعَالَى مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ".
شہر بن حوشب رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں مسجد میں سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو میں نے انہیں (اپنے کپڑوں سے) جوئیں نکالتے پایا، میں نے کہا: اے ابو امامہ! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنائیے۔ انہوں نے فرمایا: ہاں، سنو! اگر میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف ایک یا دو یا تین یا چار یا پانچ بار سنا ہوتا تو تمہیں نہ سناتا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب مسلمان آدمی وضو کرے، پھر نماز کی طرف چلا جائے، تو اس کے گناہ اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔“ ابو ظبیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث بیان کی، اور اس میں یہ اضافہ کیا: ”جب آدمی پاکیزگی کی حالت میں اپنے بستر پر جائے، پھر رات کو کسی وقت آنکھ کھلے تو وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی جو بھلائی بھی مانگے گا، اللہ اسے وہ عطا فرمائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7533]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 124، حدیث 7564»
حدیث نمبر: 7536
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ مَسَامِعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، اس کے گناہ اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے نکل گئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7536]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 124، حدیث 7567»
حدیث نمبر: 1505
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ . عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا أَوْ أَرْبَعًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْ سِتًّا، لَمْ أُحَدِّثْ بِهِ. ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ذَهَبَ الْإِثْمُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ. فَقَالَ أَبُو ظَبْيَةَ الْحِمْصِيُّ : وَهُوَ جَالِسٌ مَعَنَا: أَمَا سَمِعْتَ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-؟ قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ بَاتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرِ اللهِ لَمْ يَتَعَارَّ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ، يَسْأَلُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِيَّاهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا سُلَيْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I ".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف ایک، دو، تین، چار، پانچ یا چھ بار سنا ہوتا تو میں اسے بیان نہ کرتا (یعنی میں نے اسے اس سے بھی کہیں زیادہ بار سنا ہے)۔“ پھر انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ذَهَبَ الْإِثْمُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ» ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، تو اس کی سماعت، بصارت، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں سے گناہ (کا اثر) ختم ہو جاتا ہے۔““
ابوظبیہ حمصی رحمہ اللہ نے، جبکہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، کہا: ”کیا آپ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا؟“
انہوں نے (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”اور میں نے انہیں (سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو) یہ کہتے ہوئے بھی سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ بَاتَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرِ اللهِ لَمْ يَتَعَارَّ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ، يَسْأَلُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِيَّاهُ» ”جو شخص اللہ کے ذکر پر باوضو حالت میں رات گزارے، پھر رات کے کسی بھی لمحے اس کی آنکھ کھلے اور وہ بیدار ہو کر اللہ عزوجل سے دنیا و آخرت کے معاملات میں سے کسی چیز کا سوال کرے، تو اللہ عزوجل اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حکم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں محمد بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1505]

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10575، 10577، 10576، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 566، 564، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4439، 4397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17295، 22601، 22636، 22706، 22712، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39، 1274، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7560، 7563، 7562، 7566، 7564، 7565، 7567، 7568، 8063»
حدیث نمبر: 4439
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ مَسَامِعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَقَالَ أَبُو ظَبْيَةَ الْحِمْصِيُّ ، وَهُوَ عِنْدَ أَبِي أُمَامَةَ : وَأَنَا سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ يُحَدِّثُ بِذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ يَبِيتُ عَلَى طُهْرٍ فَيَذْكُرُ اللهَ ثُمَّ يَتَعَارُّ مِنَ اللَّيْلِ فَيَدْعُو اللهَ إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ مَا سَأَلَ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، تو اس کے گناہ اس کے کانوں، اس کی آنکھوں، اس کے دونوں ہاتھوں اور اس کے دونوں پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔“
ابوظبیہ الحمصی رحمہ اللہ، جو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، نے کہا: ”اور میں نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہی حدیث بیان کر رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”جو بندہ بھی باوضو حالت میں رات گزارے اور اللہ کا ذکر کرے، پھر رات کے کسی حصے میں اس کی آنکھ کھل جائے اور وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرے، تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا اور آخرت کے معاملات میں سے وہ سب کچھ عطا فرما دیتا ہے جو وہ مانگتا ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4439]

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10575، 10577، 10576، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17295، 22601، 22636، 22706، 22712، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39، 1274، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7560، 7563، 7562، 7566، 7564، 7565، 7567، 7568، 8063، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1505، 4397، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 566، 564»
حدیث نمبر: 518
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الْمُسْلِمُ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُورًا لَهُ، وَإِنْ صَلَّى كَانَتْ لَهُ فَضِيلَةً. فَقِيلَ لَهُ: أَوْ نَافِلَةً؟ فَقَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ النَّافِلَةُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: حَدِيثًا لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَ حَتَّى عَدَّ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُ بِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ - أَوْ قَالَ: وَضَعَ الْوُضُوءَ مَوَاضِعَهُ - تَنَاثَرَتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ وَسَمْعِهِ وَبَصَرِهِ، فَإِنْ صَلَّى كَانَتْ فَضْلًا. قَالُوا لَهُ: أَوْ نَافِلَةً؟ قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ النَّافِلَةُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُورًا لَهُ ".
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ مِنْ سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَإِنْ قَعَدَ قَعَدَ مَغْفُورًا لَهُ ".
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَا: ثَنَا وَكِيعٌ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شِمْرٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ خَرَجَتْ ذُنُوبُهُ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، ثَنَا أَبَانُ الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّى فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفِنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ. إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ غَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَامَ إِلَى صَلَاةٍ مَفْرُوضَةٍ؛ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ رِجْلَاهُ، وَقَبَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ - وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ، وَحَدَّثَتْ بِهِ نَفْسُهُ مِنْ سُوءٍ. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِيهِ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ .. فَذَكَرَ حَدِيثَ الطَّيَالِسِيِّ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، سَمِعْتُ شَبِيبَ الْبَاهِلِيَّ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ قَالَ: " مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا، فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى، فَأَحْسَنَ الصَّلَاةَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ بِهَا مَا كَانَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الَّتِي كَانَتْ قَبْلَهَا مِنْ ذُنُوبٍ ".
قُلْتُ: وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ عَاصِمٍ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِيَّةَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا أَبَانُ - يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ -... فَذَكَرَهُ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب مسلمان وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، تو اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں۔ پھر اگر وہ (وضو کے بعد) بیٹھے تو بخشا ہوا بیٹھتا ہے، اور اگر نماز پڑھے تو یہ اس کے لیے باعثِ فضیلت ہے۔“ ان سے پوچھا گیا: کیا یہ (نماز) نفل ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”نفل (یعنی گناہوں کی معافی سے زائد خالص درجات کی بلندی) تو صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھی۔“
اسے مسدد نے بھی روایت کیا ہے، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ایک ایسی حدیث ہے جسے اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک، دو یا تین بار... یہاں تک کہ سات بار نہ سنا ہوتا تو میں اسے کبھی بیان نہ کرتا؛ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے وضو کیا اور بہترین طریقے سے کیا - یا فرمایا: وضو کے اعضاء کو ان کے صحیح مقامات پر رکھا - تو اس کے ہاتھوں، پاؤں، کانوں اور آنکھوں سے اس کی خطائیں جھڑ جاتی ہیں۔ پھر اگر وہ نماز پڑھے تو وہ اضافی فضل ہوتا ہے۔“ لوگوں نے ان سے عرض کیا: کیا وہ نفل ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”نفل تو صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھا، اور اگر وہ (وضو کے بعد) بیٹھے تو بخشا ہوا بیٹھتا ہے۔“
اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مسلمان مرد وضو کرتا ہے تو اس کے کانوں، آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں، پس اگر وہ بیٹھے تو مغفرت یافتہ ہو کر بیٹھتا ہے۔“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے روایت کیا جس میں تابعی شمر رحمہ اللہ کا شہر بن حوشب رحمہ اللہ سے اور ان کا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے واسطہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان مرد وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ نکل جاتے ہیں...“ (پوری حدیث ذکر کی)۔
اسے احمد بن منیع رحمہ اللہ نے روایت کیا، ابو مسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس مسجد میں حاضر ہوا، وہ اس وقت مسجد میں (اپنے کپڑوں سے) جوئیں صاف کر رہے تھے اور انہیں کنکریوں میں دبا رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے ابوامامہ! ایک شخص نے آپ کے حوالے سے مجھ سے بیان کیا ہے کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے وضو کیا اور مکمل وضو کیا، اپنے ہاتھ اور چہرہ دھویا، اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، پھر فرض نماز کے لیے کھڑا ہوا، تو اللہ تعالیٰ اس دن کے ان تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے جن کی طرف اس کے پاؤں چلے، جنہیں اس کے ہاتھوں نے پکڑا، جنہیں اس کے کانوں نے سنا، جن کی طرف اس کی آنکھوں نے دیکھا اور جن کا اس کے جی میں برا خیال پیدا ہوا۔“ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بخدا! میں نے اسے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی کثرت سے سنا ہے کہ میں اسے شمار نہیں کر سکتا۔“
اسے ابویعلیٰ موصلی رحمہ اللہ نے بھی ابوغالب کے واسطے سے طیالسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔ ابویعلیٰ رحمہ اللہ نے مزید روایت کیا کہ سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان مرد جس کے پاس فرض نماز کا وقت آئے اور وہ اس کے لیے وضو کرے، پھر اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز پڑھے اور بہترین طریقے سے نماز ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس (نماز) کی برکت سے ان تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے جو اس نماز اور اس سے پہلی نماز کے درمیان ہوئے ہوں۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے نسائی رحمہ اللہ نے ’الیوم واللیلۃ‘ میں عاصم کے واسطے سے شمر بن عطیہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں ابان بن عبداللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 518]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21667، 21734، 21769، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7560، 7564، 8031، 8032، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1128، 1654، 1125، 1666»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن، والحديث صحيح بشواهده