🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب (أحاديث 8381–8485)
باب (احادیث 8381 تا 8485)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 8407 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 8407، 8405، 8412
سنن نسائی: 5066
مسند احمد: 3846، 3906
مصنف ابن ابی شیبہ: 32058
الفتح الربانی: 8409
صحیح ابن حبان: 7064
المستدرک علی الصحیحین: 2934
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4477، 6874
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8407
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَزْدِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: لَقَدْ تَلَقَّيْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً أَحْكَمْتُهَا قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَابَةٌ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ.
ابوسعد ازدی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک سے ستر سورتیں حاصل کیں“، اور میں نے انہیں پختہ کر لیا اس سے پہلے کہ زید بن ثابت مسلمان ہوتا، جبکہ وہ ایک چوٹی والا لڑکا تھا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8407]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 75، حدیث 8439»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22743، 30686، 32461، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5066
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ:" عَلَى قِرَاءَةِ مَنْ تَأْمُرُونِّي أَقْرَأُ؟ , لَقَدْ قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَإِنَّ زَيْدًا لَصَاحِبُ ذُؤَابَتَيْنِ , يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تم لوگ مجھے کس کی قرأت کے مطابق پڑھنے کے لیے کہتے ہو؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ستر سے زائد سورتیں پڑھیں، اس وقت زید (زید بن ثابت) کی دو چوٹیاں تھیں، وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5066]
حضرت ہبیرہ بن مریم سے منقول ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھے کس کی قراءت کے مطابق پڑھنے پر مجبور کرتے ہو؟ (زید کی؟) جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ستر سے زائد سورتیں سنا چکا تھا جب کہ زید کے سر پر دو مینڈھیاں ہوتی تھیں۔ وہ بچوں کے ساتھ کھیلا کرتا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5066]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9592) (صحیح) (اس کے راوی ”ابواسحاق‘‘ اور ”اعمش‘‘ مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، مگر اگلی سند سے تقویف پا کر یہ صحیح لغیرہ ہے)»
وضاحت: ۱؎: لمبے بال کو «ذوابہ» کہتے ہیں، نہ کہ عورتوں کی طرح بندھی ہوئی چوٹی کو، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس اثر نیز اگلی حدیث سے سر کے اتنے بڑے بالوں کا جواز ثابت ہوتا ہے، کیونکہ ان دونوں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم و ابن مسعود) نے اس پر اعتراض نہیں کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبے بالوں کی بجائے انہیں چھوٹے کرنے کو زیادہ پسند کیا، جیسا کہ حدیث نمبر ۵۰۶۹ میں صراحت ہے (نیز ملاحظہ ہو: فتح الباری: کتاب اللباس، باب الذوائب)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3846
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ خُمَيْرِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" قَرَأْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً، وَإِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَابَةٌ فِي الْكُتَّابِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک منہ سے سن کر ستر سورتیں پڑھی ہیں، جبکہ اس وقت سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مکتب میں پڑھنے والے بچے تھے جن کی مینڈھیاں تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3846]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 5000، م: 2462، وهذا إسناد ضعيف، خمير مجهول.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3906
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ: لَقَدْ" أَخَذْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً"، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ غُلَامٌ لَهُ ذُؤَابَتَانِ، يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک منہ سے سن کر ستر سے کچھ زائد سورتیں پڑھی ہیں جبکہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اس وقت بچے تھے جن کی دو مینڈھیاں تھیں اور وہ بچوں کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3906]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5000، م: 2462.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30686 ترقیم الشثری: -- 32058
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي إسحاق ، عن خمير بن مالك ، عن عبد الله قال: قرات من في رسول الله صلى الله عليه وسلم سبعين سورة وإن زيد بن ثابت له ذؤابتان في الكتاب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك، هـ]: (جبير).
(٢) في [أ، ب]: (ذواتيان)، وفي [هـ]: (روايتان).
(٣) مجهول؛ خمير بن مالك مجهول، أخرجه أحمد (٣٦٩٧)، والطبراني (٨٤٣٥)، والحاكم ٢/ ٢٢٨، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٥٣٩، وابن أبي داود في المصاحف ص ١٤، والطيالسي (٤٠٥)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٢٥، وأصله في البخاري (٥٠٠٠)، ومسلم (٢٤٦٢).

حضرت خمیر بن مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے ستر سورتیں سیکھی ہیں۔ اور اس وقت زید بن ثابت مکتب میں تھے اور ان کے سر پر دو لٹیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32058]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ خمير بن مالك مجهول .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23749، 33963، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621، ترقيم محمد عوامة: 30686»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8409
عَنْ خُمَيْرِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُمِرَ بِالْمَصَاحِفِ أَنْ تُغَيَّرَ قَالَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَغُلَّ مُصْحَفَهُ فَلْيَغُلَّهُ فَإِنَّ مَنْ غَلَّ شَيْئًا جَاءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ ثُمَّ قَالَ قَرَأْتُ مِنْ فَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً أَفَأَتْرُكُ مَا أَخَذْتُ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَفِي رِوَايَةٍ قَرَأَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً وَإِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَابَةٌ فِي الْكِتَابِ
۔ خمیر بن مالک کہتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں مصاحف کو تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا تو سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: تم میں سے جو آدمی اپنے مصحف کی خیانت کر سکتا ہے، وہ کر لے، کیونکہ جو آدمی جس چیز کی خیانت کرے گا، وہ قیامت کے دن اس کو اپنے ساتھ لائے گا، پھر انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے ستر (۷۰) سورتیں سنی ہیں، کیا میں انہیں چھوڑ دوں۔ایک روایت میں ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے اس وقت ستر (۷۰) سورتیں سن لی تھیں، جب زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ابھی مکتب میں (زلفوں والا) بچہ تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8409]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، خمير بن مالك، لو يوثقه غير ابن حبان، وانفرد بالرواية عنه ابو اسحاق السبيعي۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 8434، وابوداود في المصاحف: ص 15، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:3929 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3929»
وضاحت: فوائد: … جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے امت کو اختلاف سے بچانے کے لیے قرآن مجید کی صرف ایک قراء ت کو برقرار رکھنے اور باقی قراء توں کو جلا دینے کا حکم دیا تو سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان سے متفق نہ ہوئے، انھوں نے سیدنا زید کی بات اس وجہ سے کی کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جمعِ قرآن کے سلسلے میں زیادہ اعتماد ان پر کیا تھا، ایک روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بعد میں اپنی رائے سے رجوع کر لیا تھا۔ ذُؤَابَۃ کے معانی بالوں کی لٹ کے ہیں، عرب بچوں کے بالوں کے ایک دو لٹیں بنا دیتے تھے، اس سے سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مقصد سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا بچپن ظاہر کرنا تھا۔ شقیق کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تلاوت کی: {وَمَنْ یَغْلُلْیَأْتِ بِمَا غَلَّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔} (جوآدمی خیانت کرے گا، وہ قیامت کے دن اپنی خیانت کی ہوئی چیز کو لائے گا۔) اور پھر انھوں نے کہا: عَلٰی قِرَأَۃِ مَنْ تَأْمُرُونِی أَ نْ أَ قْرَأَ؟ فَلَقَدْ قَرَأْتُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِضْعًا وَسَبْعِینَ سُورَۃً، وَلَقَدْ عَلِمَ أَ صْحَابُ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَ نِّی أَعْلَمُہُمْ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَلَوْ أَعْلَمُ أَ نَّ أَحَدًا أَعْلَمُ مِنِّی لَرَحَلْتُ إِلَیْہِ۔ … تم مجھے کس کی قراء ت کا اہتمام کرنے کا حکم دیتے ہو؟ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چھہتر ستتر سورتیں پڑھی تھیں اور صحابۂ کرام بھی جانتے ہیں کہ میں اللہ تعالی کی کتاب کو سب سے زیادہ جاننے والا ہوں، اگر مجھے کسی کے بارے میں پتہ چل جائے کہ وہ مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے تو میں اس کی طرف رخت ِ سفر باندھوں گا۔ (صحیح مسلم: ۲۴۶۲)
حافظ ابن حجر نے (فتح الباری: ۹/ ۴۹) میںکہا: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خیانت کرنے سے مراد یہ ہے کہ قرآن مجید کا نسخہ چھپا لیا جائے تاکہ اس کو نکال کر ختم نہ کر دیا جائے، معلوم ایسے ہوتا ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی رائے سے متفق نہیں تھے، یا وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر انکار تو نہیں کرنا چاہتے تھے، البتہ ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اس قراء ت کو برقرار رکھیں، جس میں ان کی خاص خوبی پائی جاتی تھی، لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ان کا مقصد پورا نہیں ہو رہا اور کسی وجۂ ترجیح کے بغیر سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی قراء ت کو ترجیح دی جا رہی ہے تو انھوں نے اسی قراء ت پر استمرار کو پسند کیا اور ابن ابی داود نے یہ ترجمۃ الباب قائم کیا: بَابُ رِضَی بْنِ مَسْعُوْدٍ بَعْدَ ذَلِکَ بِمَا صَنَعَ عُثْمَانُ (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کیے پر راضی ہو جانے کا بیان) لیکن پھر انھوں نے کوئی ایسی روایت نقل نہیں کی، جو اس سرخی کے موافق ہو۔ شیخ احمد شاکر نے کہا: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اختلاف کے ڈر سے لوگوں کو مصحف الامام پر متفق ہو جانے کا حکم دیا تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے، جبکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور انھوں نے خیانت والی مذکورہ بالا آیت کی تاویل کرنے میں خطا کی ہے، کیونکہیہ آیت خیانتیا تقسیم سے قبل مال غنیمت سے کوئی چیز لے لینے کے بارے میں ہے (جو کہ قابل مذمت چیز ہے)۔
دراصل سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اس آیت کو سمجھتے تھے، ان کا مقصد اور تھا۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7064
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعَةً وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَإِِنَّ زَيْدًا لَهُ ذُؤَابَتَانِ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس وقت ستر سورتوں سے زیادہ تلاوت کر لی تھی (یعنی سیکھ لی تھیں) جبکہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے لمبے بال تھے اور وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7064]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5000، 5002، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2914، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5078، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 59، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3668» «رقم طبعة با وزير 7024»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (3027): ق دون جملة زيد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2934
أخبَرَناه أبو الحسين محمد بن أحمد الحَنظَلي ببغداد، حدثنا أبو قِلَابة، حدثنا يحيى بن حمَّاد، حدثنا أبو عَوَانة، حدثني إسماعيل بن سالم، عن أبي سَعْد (1) الأَسْدي قال: سمعت عبدَ الله بنَ مسعود يقول: أقرأَني رسول الله ﷺ سبعين سورةً أحكَمْتُها قبل أن يُسلِمَ زيدُ بن ثابت (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2898 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ستر سورتیں پڑھائی ہیں جنہیں میں نے زید بن ثابت کے اسلام لانے سے پہلے ہی پختہ کر لیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2934]
تخریج الحدیث: «صحيح بما قبله، وهذا إسناد حسن من أجل أبي سعد الأزدي، فقد روى عنه غير واحد وذكره ابن حبان في "الثقات". أبو قلابة: هو عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، وأبو عوانة: هو وضّاح اليشكُري.» [ترقيم الرساله 2934] [ترقيم الشركة 2916] [ترقيم العلميه 2898]

الحكم على الحديث:
صحيح بما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8405
حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْهَرَوِيُّ ، وَمُوسَى بْنُ هَارُونَ ، قَالَا: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، (ح)
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبَانَ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: عَلَى قِرَاءَةِ مَنْ يَأْمُرُنِي أَنْ أَقْرَأَ؟ " لَقَدْ قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعِينَ سُورَةً، وَإِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ لَصَاحِبُ ذُؤَابَةٍ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بن عمر بن أبان) .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مجھے کس کی قراءت کے مطابق پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ستر سورتیں پڑھی ہیں“، جبکہ زید بن ثابت ایک چوٹی والا لڑکا تھا جو دوسرے لڑکوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8405]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 75، حدیث 8437»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22743، 30686، 32461، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8444، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8412
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ ثُوَيْرِ بْنِ أَبِي فَاخِتَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: لَقَدْ قَرَأْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَإِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ لَهُ ذُؤَبَتَانِ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ستر سے کچھ اوپر سورتیں پڑھی تھیں“، جبکہ زید بن ثابت کی دو چوٹیاں تھیں اور وہ لڑکوں کے ساتھ کھیلتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8412]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 76، حدیث 8444»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5000، 5002، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2462، 2463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2914، 2915، 2916، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5079 / 2، 5078 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7943، 9278، 9279، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 59، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3668، 3669، 3772، 3923، 3983، 4007، 4303، 4416، 4458، 4498، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 351، 405، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4985، 5052، 5096، 5311، والبزار فى «مسنده» برقم: 1707، 1823، 1829، 1837، 1872، 1929، 1930، 1957، 1958، 1969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22743، 30686، 32461، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4442، 4443، 5595، (14/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8428، 8429، 8427، 8430، 8431، 8434، 8435، 8432، 8433، 8436، 8440، 8437، 8438، 8439، 8441، 8442، 8445، 8446، 8443، 8447، 8448، 8455، 8457، 8456، 10473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 513، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2167، 4792، 7621»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں