🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. عبيد الله بن علي بن أبي رافع، عن جده
عبیداللہ بن علی بن ابی رافع کی اپنے دادا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 962 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 962، 976، 977
صحیح مسلم: 797
مشکوۃ المصابیح: 326
مسند احمد: 23855، 23868
المستدرک علی الصحیحین: 7279
الجامع الكامل: 1644
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 626
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا فَايِدٌ، مَوْلَى عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: طُبِخَتْ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنُ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ پکایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر عشاء کی نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 324، حدیث 966»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 357 ترقیم شاملہ: -- 797
(حديث موقوف) قَالَ قَالَ عَمْرٌو ، وَحَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: " أَشْهَدُ لَكُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَطْنَ الشَّاةِ، ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ".
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کے پیٹ (کا گوشت، جگر، گردے وغیرہ) بھونتا تھا (آپ اسے کھاتے)، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 797]
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کی کلیجی وغیرہ بھونتا تھا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کھاتے) پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 797]
ترقیم فوادعبدالباقی: 357
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 326
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 326 - عَنْ أَبِي رَافِعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَشْهَدُ لَقَدْ كُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنَ الشَّاةِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بکری کی کلیجی اور دل وغیرہ بھونا کرتا تھا، (آپ نے اسے کھایا) پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 326]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (94 / 357)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23855
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، أخبرنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: " ذَبَحْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً، فَأَمَرَنَا فَعَالَجْنَا لَهُ شَيْئًا مِنْ بَطْنِهَا فَأَكَلَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک بکری ذبح کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے اس کا تھوڑا ساحصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے درمیان میں تازہ وضو نہیں کیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23855]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواهده ، م: 357
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23868
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ذَبَحْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً فَأَمَرَنِي، فَقَلَيْتُ لَهُ مِنْ بَطْنِهَا، فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" .
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک بکری ذبح کی ' نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تو ہم نے اس کا تھوڑا ساحصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تناول فرمایا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے درمیان میں تازہ وضو نہیں کیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23868]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7279
حدَّثَناه أبو العباس في فوائد ابن عبد الحَكَم، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرني أبي وشعيبُ بن الليث، حدثنا الليث بن سعد، حدثنا خالد بن يزيد (2) ، عن سعيد بن أبي هِلال، عن عُبيد الله بن أبي رافع، أنَّ أَبا غَطَفان المُرِّي حدَّثه عن أبي رافع قال: كنتُ أشوي لرسولِ الله ﷺ بطنَ الشاة - وقد توضَّأ للصلاة - فيأكلُ منه ثم يخرجُ إلى الصلاة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کے پیٹ (کا گوشت) بھونا کرتا تھا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لیے وضو فرما رکھا ہوتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تناول فرماتے اور پھر (دوبارہ وضو کیے بغیر) نماز کے لیے تشریف لے جاتے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7279]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح كسابقه، وقد خولف فيه خالد بن يزيد - وهو المصري - عن سعيد بن أبي هلال، خالفه عمرو بن الحارث في الرواية السابقة، فجعله من روايته عن عبد الله بن عبيد الله بن أبي رافع، وعمرو بن الحارث أحفظ الرجلين. وعبيد الله بن أبي رافع هذا إنما هو ابن علي بن أبي رافع، نسب إلى جده.» [ترقيم الرساله 7279] [ترقيم الشركة 7197]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1644
1644. عن أبي رافع قال: أشهد لقد كنت أشوي لرسول الله صلى الله عليه وسلم بطن شاة، ثم صلَّى ولم يتوضّأ.
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم في الحيض (357) من طريق عمرو، حدَّثني سعيد بن أبي هِلال، عن عبدالله بن عبيدالله بن أبي رافع، عن أبي غطفان، عن أبي رافع.. فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ عَبَادِلَ، مِنْ وَلَدِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ بْنِ طَرِيفٍ الْمُرِّيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: ذَبَحْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً، فَأَمَرَنِي فَجَعَلْتُ لَهُ مِنْ بُطُونِهَا فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک بکری ذبح کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے اس کے پیٹ کے حصے سے کچھ تیار کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 328، حدیث 980»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي غَطَفَانَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: أَشْهَدُ لَكُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَطْنَ الشَّاةِ، فَيَأْكُلُ مِنْهُ، ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں گواہی دیتا ہوں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ بھونا کرتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے کھاتے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 328، حدیث 981»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 626
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ حُنَيْنِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفًا، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً ".
قُلْتُ: رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: "أَشْهَدُ لَكُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَطْنَ الشَّاةِ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: مِنْ طَرِيقِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً، فَشُوِيَ لَهُ بَطْنُهَا، فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ ".
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ، حَدَّثَنِي إِيَادٌ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَرْحَانَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ طَعَامًا، ثُمَّ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ - وَقَدْ كَانَ تَوَضَّأَ قَبْلَ ذَلِكَ - فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ لِيَتَوَضَّأَ، فَانْتَهَرَنِي وَقَالَ: وَرَاءَكَ، وَلَوْ فَعَلْتُ ذَلِكَ فَعَلَهُ النَّاسُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَعَفَّانُ قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ... فَذَكَرَهُ.
رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
[626] سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور پانی کو چھوا تک نہیں (یعنی وضو نہیں کیا)۔“
میں کہتا ہوں کہ اسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ (کا گوشت) بھونا کرتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں کیا۔“
اور اسے امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں شرحبیل بن سعد رحمہ اللہ کے طریق سے، سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ (جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ہیں) سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بکری بطورِ ہدیہ پیش کی گئی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کا پیٹ بھونا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی اور وضو نہیں کیا۔“
[627] سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا، پھر نماز کی اقامت کہی گئی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے قبل وضو فرما چکے تھے، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وضو کے لیے پانی لے کر حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ڈانٹ کر روک دیا اور ارشاد فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ، اگر میں نے ایسا کیا تو لوگ بھی ویسا ہی کرنے لگیں گے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے ابوالولید اور عفان کے واسطے سے، انہوں نے عبید اللہ بن ایاد سے روایت کیا ہے... (پھر مکمل حدیث ذکر کی)۔
اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 357، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23343، 3783، 17754، 23356، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 662، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7184، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 966، 980، 981، 984، 986، 945، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9137، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6917، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1315»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں