🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2201 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2201، 1981
مسند الشهاب: 1320، 1321
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13630
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5119
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2201
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الطَّحَّانُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَتَسَخَّطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، اور کسی شخص کے برا ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اس کھانے پر ناپسندیدگی یا ناراضی کا اظہار کرے جو اس کے سامنے (بطور ضیافت) پیش کیا گیا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2201]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون شطره الثاني: مضى الكلام عليه (برقم 1981)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2052، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2048، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 625، 2248، 8812، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 128، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8031، 13630، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2198»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1320
1320 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ الْقَاصُّ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَتَسَخَّطَ بِمَا قُرِّبَ إِلَيْهِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے اور آدمی کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ جو چیز اس کے قریب کی جائے وہ اسے ناپسند کرے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1320]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 1981، الكامل لابن عدى: 9/ 89، شعب الايمان: 5483»
ابوطالب القاص ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1321
1321 - نا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْفَارِسِيُّ، لَفْظًا، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَنْبَارِيُّ، نا جَدِّي، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَتَسَخَّطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے اور آدمی کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ جو چیز اس کے قریب کی جائے وہ اسے ناپسند کرے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1321]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 1981، الكامل لابن عدى: 9/ 89، شعب الايمان: 5483»
ابوطالب القاص ضعیف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں سرکے کی تعریف اور اس کا سالن کی جگہ استعمال ہونا بتایا گیا ہے۔ سرکہ طبعی طور پر بھی بڑی مفید چیز ہے لہٰذا اسے بطور سالن اور سالن کے علاوہ بھی استعمال کرتے رہنا چاہیے۔ اس حدیث مبارک سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ سادہ زندگی بسر کرنا اور کھانے پینے میں تکلفات سے گریز کرنا جسم و جان اور روح و بدن کے لیے مفید ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13630
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ جَابِرٌ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَحْتَقِرَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ". وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى أَبُو طَالِبٍ الْقَاصُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وُثِّقُوا.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ چند صحابہ کرام کے ہمراہ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے اُن کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکہ اچھا سالن ہے، یہ چیز آدمی کے لئے ہلاکت کا باعث ہے کہ اُس کے ہاں اس کے کچھ بھائی آئیں اور وہ گھر میں موجود چیز کو اُن کے سامنے پیش کرنے کو حقیر سمجھے، اور ان لوگوں کے لئے بھی یہ بات ہلاکت کا باعث ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں، جو اُن کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کے برا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اُس چیز کو حقیر سمجھے جو اُس کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابوطالب قصہ گو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13630]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1981) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (471/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1981
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ الْقَاصِّ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَسْخَطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، اور کسی انسان کے شر اور برائی کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اس (طعام) پر ناپسندیدگی یا ناراضی کا اظہار کرے جو اس کے سامنے پیش کیا گیا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1981]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله (وكفى بالمرء … إلى آخره)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3316، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2049، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1976»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5119
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَسْخَطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ: " أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى جَابِرٍ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا، فَقَالَ: كُلُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ ".
وَرَوَى مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ " فَقَطْ.
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ : وَبَعْضُ أَسَانِيدِهِمْ حَسَنٌ، قَالَ: وَلَعَلَّ قَوْلَهُ: " إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ... " إِلَى آخِرِهِ مِنْ كَلَامِ جَابِرٍ، مُدْرَجٌ غَيْرُ مَرْفُوعٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، اور کسی شخص کے برا ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اس چیز پر ناراضی کا اظہار کرے جو اس کے سامنے پیش کی جائے“، اسے امام ابو یعلیٰ اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے ان کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور فرمایا: ”تم اسے کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ’سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے‘، بیشک کسی شخص کے لیے یہ ہلاکت کی بات ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائیوں کی کوئی جماعت آئے اور وہ اپنے گھر میں موجود چیز کو ان کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے حقیر خیال کرے، اور اس جماعت کے لیے بھی ہلاکت ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں جو ان کے سامنے پیش کی گئی ہو“۔ امام مسلم، ابو داؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے اس میں سے صرف ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان میں سے بعض اسانید حسن ہیں، نیز انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ غالباً یہ قول کہ ”بیشک کسی شخص کے لیے ہلاکت کی بات ہے...“ آخر تک سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا اپنا کلام ہے جو کہ حدیث میں مدرج ہے اور مرفوع (فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں ہے، واللہ اعلم۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5119]
تخریج الحدیث: «مسند أبي يعلى (1981): عبد الله عن إبراهيم بن عيينة عن أبي طالب القاص عن محارب بن دثار عن جابر؛ السناري: لا يثبت، إبراهيم بن عيينة مختلف فيه، وأبو طالب القاص قال البخاري: منكر الحديث، وأنكر ابن حبان الزيادة؛ و(نعم الإدام الخل) في مسلم عن جابر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3316، 3317، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2049، 2048، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4444، وأخرجه شرح السنة برقم: 2867، 2868، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2052، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3796، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه فتح الباري برقم: 5730، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13630»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ وزيادة «وكفى بالمرء شرا» منكرة، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں