🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 2478 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2478
صحیح ابن خزیمہ: 577
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2478
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلًا عِنْدَ الْمَقَامِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ، فَلَقِيتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ: إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلًا يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَتْ تِلْكَ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ لَا أُمَّ لِعِكْرِمَةَ ؟.
عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے مقامِ ابراہیم کے پاس ایک شخص کو دیکھا جو (نماز کے دوران) ہر مرتبہ جھکتے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہہ رہا تھا، چنانچہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملا اور ان سے ذکر کیا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا ہے جو ہر بار جھکتے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہتا ہے، تو انہوں نے (تعجب کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا: ”کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی نماز نہیں ہے؟ عکرمہ کی ماں اسے گم پائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2478]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 253، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1149، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1249، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 832، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2473»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلا عِنْدَ الْمَقَامِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفَعٍ وَوَضْعٍ، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلا يُصَلِّي وَيُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَ تِلْكَ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لا أُمَّ لَكَ؟"
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو مقام ابراہیم کے پاس (نماز میں) ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت تکبیر کہتے ہوئے دیکھا تو میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے وہ ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تیری ماں مر جائے کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہیں ہے؟ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 787، 788، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 577، 582، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1765، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں