🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 3149 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
المعجم الاوسط: 3149
مسند احمد: 22226
الفتح الربانی: 9672
الجامع الكامل: 13715
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16728، 16729، 18682
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4570
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3149
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّكُمْ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (علي بن خالد) كما في مسند أحمد، والله أعلم
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم سب کے سب جنت میں ہو گے سوائے اس شخص کے جو اللہ عزوجل سے اس طرح بدک کر بھاگ نکلے جیسے اونٹ اپنے مالکوں سے بدک کر بھاگ نکلتا ہے۔““
یہ حدیث سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام «علی بن خالد» ہے جیسا کہ مسند احمد میں ہے، واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3149]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح غير علي بن خالد وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 71» »
«قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورواه في الكبير موقوفا على أبي أمامة إسنادهما حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 71» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 184، 7722، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22656، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35876، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7730»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22226
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا لَيْثٌ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ خَالِدٍ , أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ مَرَّ عَلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَلْيَنِ كَلِمَةٍ سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَلَا كُلُّكُمْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ" .
علی بن خالد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کا گذر خالد بن یزید پر ہوا تو اس نے ان سے پوچھا کہ کوئی نرم بات جو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے یاد رکھو! تم میں سے ہر شخص جنت میں داخل ہوگا سوائے اس آدمی کے جو اللہ کی اطاعت سے اس طرح بدک کر نکل جائے جیسے اونٹ اپنے مالک کے سامنے بدک جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22226]

الحكم على الحديث:
إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9672
عَنْ عَلِيِّ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَرَّ عَلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَيِّنِ كَلِمَةٍ سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلَا كُلُّكُمْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ
۔ علی بن خالد کہتے ہیں کہ ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ، خالد بن یزید بن معاویہ کے پاس سے گزرے، اس نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنے ہوئے انتہائی نرم کلمے کے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے ہر کوئی جنت میں داخل ہو گا، ما سوائے اس کے جس نے اللہ تعالیٰ پر اس طرح بغاوت کی، جس طرح اونٹ اپنے مالک پر بدک جاتاہے۔ [الفتح الربانی/القسم الخامس: مسائل الترهيب من الكبائر وسائر المعاصي/حدیث: 9672]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الطبراني في الاوسط: 3173، والحاكم: 1/55، والحاكم: 4/ 247، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22226 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22579»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کے فرائض و واجبات کو ترک کرنا اور محرمات وممنوعات کا ارتکاب کرنابغاوت اور سرکشی کہلاتاہے۔ جو اونٹ جس مالک کا کھاتا ہے اگر اسی کے سامنے بدکنا شروع کر دے تو اس کا کیا علاج کیا جاتا ہے، ہر کوئی جانتا ہے۔ جو بچہ اپنے غیرت مند اور خیرخواہ باپ کے منصوبوں پر کراس لگاتا ہے، اسے کون سا انجام بھگتنا پڑتا ہے، ہر ایک کے لیے واضح ہے۔ اللہ تعالیٰ کا معاملہ بھییہی ہے کہ جو بھی اس کے قوانین سے پہلو تہی اختیار کرے گا، اسے اس جرم کی سزا بھگتنا پڑے گی، لیکن جب سزا کا وقت آئے گا تو اس وقت کا پچھتاوا، اس وقت کاافسوس اور اس وقت کی حسرت کچھ کام نہ آئے گی۔
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((… فانما المؤمن کالجمل الانف، حیثما قید انقاد۔)) (ابن ماجہ) … مومن کی مثال تو نکیل شدہ اونٹ کی طرح ہے، کہ جب اس کی نکیلیا لگام کو پکڑ کر اس کے آگے آگے چلا جاتا ہے تو وہ مطیع ہو کر پیچھے پیچھے چل پڑتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13715
13715- عن علي بن خالد، أن أبا أمامة الباهلي مرَّ على خالد بن يزيد بن معاوية، فسأله عن ألين كلمة سمعها من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ألا كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (22226) والحاكم (1/55-56) كلاهما من طريق ليث –هو ابن سعد-، عن سعيد بن أبي هلال، عن علي بن خالد، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16728
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ خَالِدٍ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ مَرَّ عَلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ فَسَأَلَهُ عَنْ أَلْيَنِ كَلِمَةٍ سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا كُلُّكُمْ يَدْخُلُ الْجَنَّةِ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ خَالِدٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
علی بن خالد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کا گزر خالد بن یزید بن معاویہ کے پاس سے ہوا، تو خالد نے اُن سے اُس سب سے نرم کلمہ کے بارے میں دریافت کیا جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خبردار! تم سب لوگ جنت میں داخل ہو جاؤ گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کا مظاہرہ کرتا ہے جس طرح اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال“”“”صحیح“”“”کے رجال ہیں، صرف علی بن خالد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16728]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21723، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 191، 7702»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16729
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّكُمْ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا عَلَى أَبِي أُمَامَةَ. قَالَ: لَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ كَشِرَادِ الْبَعِيرِ السُّوءِ عَلَى أَهْلِهِ، فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْنِي، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ:" لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى" كَذَّبَ بِمَا جَاءَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَوَلَّى عَنْهُ. وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم سب جنت میں جاؤ گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کا مظاہرہ کرتا ہے، جس طرح اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اسے معجم کبیر میں، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس اُمت میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا مگر یہ کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کا اظہار کرتا ہے جس طرح کوئی برا (یعنی سرکش) اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے، جو شخص میری بات کی تصدیق نہیں کرتا تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس (یعنی جہنم) میں صرف کوئی بدنصیب ہی جائے گا۔“ اس سے مراد یہی ہے کہ وہ اس چیز کو جھٹلا دے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں، اور وہ اُس سے منہ موڑنے والا ہو۔ ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16729]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7730)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21723، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 191، 7702»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18682
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: لَا يَبْقَى أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ السُّوءِ عَلَى أَهْلِهِ، فَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْنِي ; فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى، كَذَّبَ بِمَا جَاءَ بِهِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَوَلَّى عَنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس امت میں سے کوئی باقی نہیں رہے گا، مگر یہ کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے گا (یعنی اس امت کا ہر فرد جنت میں داخل ہو جائے گا) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کے سامنے یوں سرکشی کرے جس طرح اونٹ اپنے مالکان کے سامنے سرکشی کرتا ہے، جو شخص میری بات کی تصدیق نہیں کرتا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس میں صرف انتہائی بدنصیب ہی جائے گا۔“ یعنی وہ شخص اس چیز کی تکذیب کرے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اور اس سے منہ پھیر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے کچھ میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7730)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4570
«كلكم يدخل الجنة إلا من شرد على الله شراد البعير على أهله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم سب جنت میں داخل ہو گے سوائے اس کے جو اللہ سے یوں بھاگے جیسے اونٹ اپنے مالکوں سے بھاگ جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4570]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طس ك] عن أبي أمامة. الصحيحة 2043: حم - أبي أمامة، حب، طس - أبي سعيد. ك - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں