🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 8928 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الاوسط: 8928
صحیح مسلم: 2465، 2468
الجامع الكامل: 15836
فضائل صحابہ: 1046
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8928
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا حِينَ قَاتَلَ أَهْلَ النَّهَرَوَانِ، وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى بَغْلَتِهِ، فَقَالَ: I " انْظُرُوا فِيهِمْ مُخْدَجَ الْيَدِ أَوْ مَرْدُوسَ الْيَدِ أَوْ مَثْدُونَ الْيَدِ؟ I " فَنَظَرُوا فَلَمْ يَجِدُوهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ : I " قَلِّبُوهُمْ I "، فَقَلَّبُوا فَاسْتَخْرَجُوا رَجُلًا مِنْ جَدْوَلٍ أَسْوَدَ طُوَالٌ، عَلَى عَضُدِهِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ، عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ سُودٌ، فَسَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، لَوْلَا أَنْ تَنْظُرُوا لَأَخْبَرْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ قَاتَلُوهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I "، فَلَمَّا سَمِعْتُ يَذْكُرُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى أَخَذْتُ بِلِجَامِ بَغْلَتِهِ وَهُوَ وَاقِفٌ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَسَمِعْتَ هَذَا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: I " إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ .
عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے جب انہوں نے اہلِ نہروان سے قتال کیا، اور وہ اپنے خچر پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ انہوں نے فرمایا: ”ان لوگوں میں ایک ایسے شخص کو تلاش کرو جس کا ہاتھ ناقص ہو، یا دبا ہوا ہو، یا پستان کی طرح ابھرا ہوا ہو۔“ لوگوں نے دیکھا مگر اسے نہ پایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان (لاشوں) کو الٹ پلٹ کر دیکھو۔“ چنانچہ انہوں نے الٹ پلٹ کیا تو ایک نالے میں سے ایک سیاہ فام، دراز قد آدمی نکالا جس کے بازو کے اوپری حصے پر عورت کے پستان جیسا ابھار تھا، جس پر کالے کالے بال تھے۔ عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”اللہ اکبر! اللہ اکبر! اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (عمل چھوڑ کر) بس اسی پر نظر جما کر بیٹھ رہو گے تو میں تمہیں بتا دیتا کہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی ان لوگوں سے لڑنے والوں سے کیا وعدہ فرمایا ہے۔“ جب میں نے سنا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کر رہے ہیں تو ان کے قریب گیا، یہاں تک کہ ان کے خچر کی لگام تھام لی جبکہ وہ ٹھہرے ہوئے تھے، اور عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ نے یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنی ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، رب کعبہ کی قسم!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن فضالہ سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یونس بن عبید سے اسے مبارک بن فضالہ اور عبداللہ بن عیسیٰ خزاز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8928]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1066، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6938، 6939، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8712، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8509، 8514، 8513، 8519، 8516، 8517، 8518، 8520، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4763، 4768، (4/390) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 167، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4010، 16797، 16798، 16799، 16885، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3250، وأحمد فى «مسنده» برقم: 636، 683، 717، 746، 863، 919، 997، 998، 1003، 1194، 1203، 1204، 1212، 1240، 1271، 1347، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 160، 161، 164، والحميدي فى «مسنده» برقم: 59، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 337، 358، 475، 476، 477، 480، 478، 479، 481، 555، والبزار فى «مسنده» برقم: 539، 540، 538، 541، 542، 543، 544، 545، 546، 547، 580، 581، 898، 901، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4435 / 1، 4435 / 2، 4436، 4439 / 1، 4440، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5962، 18650، 18653، 18652، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8510، 33523، 39036، 39048، 39070، 39082، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4065، 4066، 4070، 4067، 4068، 4069، والطبراني فى «الصغير» برقم: 969، 1002، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1537، 1552، 2473، 7666»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1066 ترقیم شاملہ: -- 2465
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُمَا، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: ذَكَرَ الْخَوَارِجَ، فَقَالَ: " فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ، أَوْ مُودَنُ الْيَدِ أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَحَدَّثْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "، قَالَ: قُلْتُ: " آنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ " قَالَ: " إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ "،
ایوب نے محمد سے انہوں نے عبیدہ سے اور انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی انہوں نے خوارج کا ذکر کیا اور کہا: ان میں ایک آدمی ناقص چھوٹے یا زیادہ اور ہلتے ہوئے گوشت کے (جیسے) ہاتھ والا ہوگا اگر تمہارے اترانے کا ڈر نہ ہوتا تو جو کچھ اللہ تعالیٰ نے انہیں قتل کرنے والوں کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے وعدہ فرمایا ہے وہ میں تمہیں بتاتا۔ (عبیدہ نے) کہا میں نے عرض کی: کیا آپ نے یہ (وعدہ براہ راست) محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: رب کعبہ کی قسم! ہاں رب کعبہ کی قسم! ہاں رب کعبہ کی قسم! ہاں [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2465]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے خوارج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”ان میں ایک آدمی ہوگا جس کا ہاتھ ناقص یا چھوٹا سا ملا ہوا ہوگا۔ اگر تم اترانے نہ لگو تو میں تمہیں بتاؤں اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ان کے قتل کرنے والوں سے کیا وعدہ کیا ہے۔“ عبیدہ کہتے ہیں میں نے پوچھا: ”کیا آپ نے براہ راست اسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم!“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2465]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1066
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1066 ترقیم شاملہ: -- 2468
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ الْحَرُورِيَّةَ لَمَّا خَرَجَتْ وَهُوَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالُوا: لَا حُكْمَ إِلَّا لِلَّهِ، قَالَ عَلِيٌّ : كَلِمَةُ حَقٍّ أُرِيدَ بِهَا بَاطِلٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَ نَاسًا إِنِّي لَأَعْرِفُ صِفَتَهُمْ فِي هَؤُلَاءِ، يَقُولُونَ الْحَقَّ بِأَلْسِنَتِهِمْ لَا يَجُوزُ هَذَا مِنْهُمْ، وَأَشَارَ إِلَى حَلْقِهِ مِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيْهِ، مِنْهُمْ أَسْوَدُ إِحْدَى يَدَيْهِ طُبْيُ شَاةٍ أَوْ حَلَمَةُ ثَدْيٍ، فَلَمَّا قَتَلَهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: انْظُرُوا فَنَظَرُوا، فَلَمْ يَجِدُوا شَيْئًا، فَقَالَ: ارْجِعُوا فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ وَجَدُوهُ فِي خَرِبَةٍ، فَأَتَوْا بِهِ حَتَّى وَضَعُوهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَأَنَا حَاضِرُ ذَلِكَ مِنْ أَمْرِهِمْ، وَقَوْلِ عَلِيٍّ فِيهِمْ، زَادَ يُونُسُ فِي رِوَايَتِهِ، قَالَ بُكَيْرٌ: وَحَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ ابْنِ حُنَيْنٍ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ ذَلِكَ الْأَسْوَدَ.
ابوطاہر اور یونس بن عبدالاعلی دونوں نے کہا ہمیں عبداللہ بن وہب نے خبر دی انہوں نے کہا مجھے عمرو بن حارث نے بکیر اشج سے خبر دی انہوں نے بسر بن سعید سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبید اللہ سے روایت کی کہ جب حروریہ نے خروج کیا اور وہ (عبید اللہ) حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو انہوں نے کہا حکومت اللہ کے سوا کسی کی نہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کلمہ حق ہے جس سے باطل مراد لیا گیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کی صفات بیان کیں میں ان لوگوں میں ان صفات کو خوب پہچانتا ہوں (آپ نے فرمایا): ”وہ اپنی زبانوں سے حق بات کہیں گے اور وہ (حق) ان کی اس جگہ۔۔۔ آپ نے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا۔۔۔ سے آگے نہیں بڑھے گا یہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے اس کے ہاں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہیں ان میں ایک سیاہ رنگ کا آدمی ہوگا اس کا ایک ہاتھ بکرکے تھن یا نوک پستان کی طرح ہوگا جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو قتل کیا تو فرمایا: ڈھونڈو۔ لوگوں نے ڈھونڈا تو انہیں کچھ نہ ملا فرمایا دوبارہ تلاش کرو اللہ کی قسم! میں نے جھوٹ نہیں بولا اور نہ مجھے جھوٹ بتایا گیا دو یا تین دفعہ (یہی فقرہ) کہا پھر انہوں نے اسے ایک کھنڈر میں پا لیا تو وہ اسے لے آئے یہاں تک کہ اسے آپ کے سامنے رکھ دیا۔ عبید اللہ نے کہا: میں بے شک ان کے اس معاملے میں اور ان کے متعلق حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بات کے وقت حاضر تھا۔ یونس نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: بکیر نے کہا مجھے (عبداللہ) بن حنین (ہاشمی) سے ایک آدمی نے حدیث بیان کی اس نے کہا میں نے بھی اس کا لاش کو دیکھا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2468]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبید اللہ سے روایت ہے کہ جب حروریہ نے خروج کیا اور وہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا تو انہوں نے کہا: «لَا حُكْمَ إِلَّا لِلَّهِ» ”حاکم صرف اللہ ہے، فیصلہ کا حق اسی کو ہے“، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: «كَلِمَةُ حَقٍّ أُرِيدَ بِهَا بَاطِلٌ» ”حق بات غلط مقصد کے لیے کہی گئی ہے (صحیح بات سے باطل کا ارادہ کیا گیا ہے)، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کی حالت بیان کی تھی، اور میں وہ وصف ان لوگوں میں پاتا ہوں (وہ اپنی زبان سے حق بات کہیں گے اور اپنے حلق کی طرف اشارہ کر کے بتایا، اور قرآن اس سے نیچے نہیں اترے گا۔ اللہ کی مخلوق میں سے سب سے زیادہ مبغوض اس کے نزدیک یہی لوگ ہیں، ان میں ایک سیاہ رنگ کا آدمی ہوگا اس کا ایک ہاتھ بکری کے تھن یا عورت کے سرِ پستان کی طرح ہے)“ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کو قتل کیا تو کہا: ”اسے تلاش کرو“، لوگوں نے اسے تلاش کیا لیکن انہیں کچھ نہ ملا، فرمایا: ”دوبارہ تلاش کرو، کیونکہ اللہ کی قسم! میں نے جھوٹ نہیں بولا اور نہ مجھے جھوٹ بتایا گیا ہے“، دو یا تین دفعہ یہ بات کہی۔ پھر وہ ایک کھنڈر میں مل گیا، تو لوگوں نے لا کر ان کے سامنے رکھ دیا۔ عبید اللہ کہتے ہیں: ”میں بھی اس معاملے کو دیکھ رہا تھا (وہاں موجود تھا) اور ان کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بات کو سنا تھا“۔ یونس کی روایت میں ہے، بکیر نے کہا: ”مجھے ایک آدمی نے ابن حنین کے واسطے سے بتایا، اس نے کہا کہ میں نے اس سیاہ آدمی کو دیکھا تھا“۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2468]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1066
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15836
15836- عن علي قال: ذكر الخوارج، فقال: فيهم رجل مُخْدج اليد، أو مُودنُ اليد، أو مَثدُون اليد، لولا أن تبطروا لحدثتكم بما وعد الله الذين يقتلونهم على لسان محمد صلى الله عليه وسلم، قال: قلت: آنت سمعته من محمد صلى الله عليه وسلم؟ قال: إي ورب الكعبة، إي ورب الكعبة، إي ورب الكعبة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الزكاة (1066: 155) من طرق عن حماد بن زيد وإسماعيل بن علية كلاهما عن أيوب، عن محمد، عن عبيدة، عن علي فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1046
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ الشُّعَيْثِيُّ، قَثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، قَثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ لِي: لَا أُنَبِّئُكَ إِلَّا مَا أَنْبَأَنِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ: "فِيهِمْ مُودَنُ الْيَدِ، أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ، أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَأَنْبَأْتُكُمْ مَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قَالَ: قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، يَعْنِي ثَلَاثًا.
عبیدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں تمہیں صرف وہی خبر دے رہا ہوں جو مجھے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے دی تھی کہ: ”ان (خوارج) میں «مُودَنُ الْيَدِ» یا «مَثْدُونُ الْيَدِ» یا «مُخْدَجُ الْيَدِ» یعنی ناقص، پستان نما گوشت کے لوتھڑے جیسے یا ادھورے ہاتھ والا ایک شخص ہو گا؛ اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (خوشی اور فخر میں) اترانے لگو گے، تو میں تمہیں ضرور بتاتا کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے قتال کرنے والوں کے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک پر کیا وعدہ فرمایا ہے۔“
عبیدہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) پوچھا: ”کیا آپ نے خود یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: «إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ» ”ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم!“ یعنی آپ نے تین مرتبہ یہی فرمایا۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3415، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1066، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4763، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 167، وأخرجه مسند أحمد برقم: 906، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2494»
«صحيح مسلم: 2/747؛ مسند الامام احمد: 1/121:122»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں