🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 9457 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
المعجم الاوسط: 9457، 9458
مشکوۃ المصابیح: 6082
مسند احمد: 8541
الفتح الربانی: 12242
المستدرک علی الصحیحین: 8540
الجامع الكامل: 15803
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2722
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6605، 7371
فضائل صحابہ: 723
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9457
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَفَّانُ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَامَ، فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنًا وَاخْتِلَافًا، فَقَالَ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: مَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ: I " عَلَيْكُمْ بِالْأَمِيرِ وَأَصْحَابِهِ I " وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَجَدُّ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ إِلَى أُمِّهِ يُكَنَّى أَبَا حَبِيبَةَ .
موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ کے نانا (ابو حبیبہ) سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر میں گئے، جبکہ آپ رضی اللہ عنہ اس میں محصور تھے، اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بات کرنے کی اجازت مانگ رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی تو وہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’میرے بعد فتنے اور اختلافات ہوں گے۔‘ لوگوں میں سے ایک کہنے والے نے عرض کیا: ’اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے (کون سہارا) ہوگا؟‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’تم امیر اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑنا‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور موسیٰ بن عقبہ کے نانا کی کنیت ابو حبیبہ ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9457]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4567، 8429، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8660، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32712»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6082
6082 - وَعَنْ أَبِي حَبِيبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: (إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا - أَوْ قَالَ: اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً - فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ أَوْ مَا تَأْمُرُنَا بِهِ؟ قَالَ: (عَلَيْكُمْ بِالْأَمِيرِ وَأَصْحَابِهِ) وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ  بِذَلِكَ. رَوَاهَا الْبَيْهَقِيُّ فِي (دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ) .
ابو حبیبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ گھر میں داخل ہوئے جبکہ عثمان رضی اللہ عنہ اس میں محصور تھے، اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ عثمان رضی اللہ عنہ سے بات کرنے کی اجازت طلب کر رہے ہیں، انہیں اجازت مل گئی، وہ کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد تم فتنہ اور اختلاف دیکھو گے۔“ یا فرمایا: ”اختلاف اور فتنہ دیکھو گے۔“ کسی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے لیے کیا حکم ہے یا آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم امیر اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑو۔“ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس (امیر) کے متعلق عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ نے دونوں احادیث دلائل النبوۃ میں روایت کی ہیں۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6082]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه البيھقي في دلائل النبوة (6/ 393) [و أحمد (2/ 344. 345 ح 8522) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8541
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو أُمِّي أَبُو حَبِيبَةَ أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ، فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَال: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: " إِنَّكُمْ تَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا"، أَوْ قَالَ" اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً"، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ" وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ بِذَلِكَ .
ابوحبیبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے ان دنوں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے وہاں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کرنے کی اجازت طلب کر رہے تھے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی چنانچہ وہ کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمدوثناء بیان کرنے کے بعد فرمایا: کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میرے بعد فتنوں اور اختلافات کا سامنا کروگے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ہمارا کون ذمہ دار ہوگا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم امین اور اس کے ساتھیوں کی ہمراہی کو لازم پکڑنا یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرمایا:۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8541]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12242
عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ فَأَذِنَ لَهُ فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”إِنَّكُمْ تَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا أَوْ قَالَ اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً“ فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”عَلَيْكُمْ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ“ وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ بِذَلِكَ
ابو حبیبہ سے روایت ہے کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے، جس میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے اور اس نے سنا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کچھ کہنے کی اجازت طلب کر رہے تھے، جب انہوں نے اجازت دی تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کی اور پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوسنا ہے، آپ فرما رہے تھے کہ تم میرے بعد فتنوں اور اختلافات کو پاؤ گے۔ کسی آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! اس وقت ہمارا کون ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس امانت دار اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑے رہنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے ہوئے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12242]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الحاكم: 3/99، وابن ابي شيبة: 12/ 50، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8541 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8522»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد ِ خلافت کے آخر میں جو فتنہ نمودار ہوا، اس حدیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اس میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حق پر تھے اور یہی ان کو زیب دیتا تھا۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8540
حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن عيسى بن السَّكَن، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا وُهَيب بن خالد، أخبرنا موسى بن عُقبة، أخبرني جدِّي أبو أُمِّي أبو حَبِيبة (1) : أنه دخل الدارَ وعثمانُ محصورٌ فيها، وأنه سمع أبا هريرة يستأذنُ عثمان في الكلام، فأَذِنَ، له، فقام فحَمِدَ الله وأثنى عليه، ثم قال: إني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"ستَلقَونَ بعدي فتنةً واختلافًا" أو قال:"اختلافًا وفتنة"، فقال له قائل: يا رسول الله، بمَ (2) تأمرنا؟ قال:"عليكم بالأمير وأصحابه"، وهو يشيرُ بذلك إلى عثمان (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8335 - صحيح
ابوحبیبہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے جبکہ آپ محصور تھے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بات کرنے کی اجازت طلب کی، آپ نے اجازت دی تو وہ کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میرے بعد فتنوں اور اختلاف سے ملو گے،“ یا فرمایا: ”اختلاف اور فتنوں سے،“ کسی کہنے والے نے پوچھا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم امیر اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑو۔“ اور وہ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اس سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8540]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل أبي حبيب» [ترقيم الرساله 8540] [ترقيم الشركة 8437] [ترقيم العلميه 8335]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15803
15803- عن أبي حبيبة أنه دخل الدار، وعثمان محصور فيها، وأنه سمع أبا هريرة يستأذن عثمان في الكلام، فأذن له، فقام فحمد الله، وأثنى عليه، ثم قال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إنكم تلقون بعدي فتنة واختلافا، -أو قال- اختلافا وفتنة، فقال له قائل من الناس: فمن لنا يا رسول الله؟ قال: عليكم بالأمين وأصحابه، وهو يشير إلى عثمان بذلك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8541) واللفظ له، وابن أبي شيبة (32712)، وصحّحه الحاكم (3/99) كلهم من طريق موسى بن عقبة قال: حدثني جدي –أبو أمي- أبوحبيبة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2722
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ، يَعْنِي: ابْنَ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ» ‏‏‏‏.
وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ .
كذا في طبعة دار العاصمة، ولعل الصواب: (سليمان بن سليم) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں (کے شر اور دھوکے) سے بچنے کے لیے بدگمانی (یعنی محتاط رویہ اختیار کرنے اور چوکنا رہنے) سے کام لیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور اس کی روایت کرنے میں بقیہ بن ولید منفرد ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2722]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: هو من رواية بقية بالعنعنة عن معاوية بن يحيى وهو ضعيف فله علتان (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 547)»
«قال ابن حجر: صح من قول مطرف التابعي (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 547)»
«قال البخاري: أورد له في الضعفاء (تهذيب التهذيب، ج 4، ص 113)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 602، 9454، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13110»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9458
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا سَلْمُ بْنُ قَادِمٍ ، نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: احْتَرِسُوا مِنَ النَّاسِ بِسُوءِ الظَّنِّ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ بَقِيَّةُ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (سليمان بن سليم) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں سے بدگمانی کے ذریعے سے اپنا بچاؤ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں بقیہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام ”سلیمان بن سلیم“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9458]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: هو من رواية بقية بالعنعنة عن معاوية بن يحيى وهو ضعيف فله علتان «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 547» »
«قال ابن حجر: صح من قول مطرف التابعي «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 547» »
«قال البخاري: أورد له في الضعفاء «تهذيب التهذيب، ج 4، ص 113» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2722، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 598»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه معاوية بن يحيى وعنعنة بقية، وصح من قول مطرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6605
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي جَدِّي أَبُو أُمِّي أَبُو (حَبِيبَةَ) "أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا، وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا - أَوْ قَالَ: اخْتِلَافًا وَفِتْنَةً - فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَمَنْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: عَلَيْكُمُ (بِالْأَمِينِ) وَأَصْحَابِهِ. وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ وَأَصْحَابِهِ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ابو حبیبہ (موسیٰ بن عقبہ کے نانا) سے روایت ہے کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے جہاں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ محصور تھے، تو انہوں نے دیکھا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اجازت طلب کر رہے ہیں، جب انہیں اجازت مل گئی تو وہ کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”عنقریب تم میرے بعد فتنہ اور اختلاف کا سامنا کرو گے - یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اختلاف اور فتنہ کا“، تو لوگوں میں سے کسی سائل نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر (ایسے کٹھن وقت میں) ہمارے لیے کون (باعثِ نجات) ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس امانت دار اور ان کے ساتھیوں کو لازم پکڑ لینا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ارشاد سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، امام ابو یعلیٰ اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے ”صحیح الاسناد“ قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6605]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8336، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4597، 8384، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9453»

الحكم على الحديث:
قال الحاكم: صحيح الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7371
وَعَنْ أَبِي حَبِيبَةَ "أَنَّهُ دَخَلَ الدَّارَ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ فِيهَا وَأَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَسْتَأْذِنُ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي الْكَلَامِ، فَأَذِنَ لَهُ فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي فِتْنَةً وَاخْتِلَافًا - أَوْ قَالَ: اخْتَلَافًا وَفِتْنَهً - فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ مِنَ النَّاسِ: فَدُلَّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: عَلَيْكَ بِالْأَمِينِ وَأَصْحَابِهِ - وَهُوَ يُشِيرُ إِلَى عُثْمَانَ وَأَصْحَابِهِ بِذَلِكَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ابوحبیبہ سے روایت ہے کہ وہ اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں داخل ہوئے جب آپ محصور تھے، وہاں انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے گفتگو کی اجازت مانگ رہے تھے، جب انہیں اجازت دے دی گئی تو وہ کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”عنقریب تم میرے بعد فتنوں اور اختلاف کا شکار ہو جاؤ گے“ (یا فرمایا کہ اختلاف اور فتنوں کا)، تو کسی شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر ہمیں (ایسے حالات کے لیے) کوئی راستہ بتائیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس امانت دار اور اس کے ساتھیوں کا ساتھ دینا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اس گفتگو میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کی طرف اشارہ فرما رہے تھے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7371]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8336، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4597، 8384، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9453»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں