🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ : التَّكْبِيرِ لِلرُّكُوعِ
باب: رکوع کے لیے اللہ اکبر کہنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 1024 (کل: 165 مقامات، 27 کتب)
سنن نسائی: 1024، 884، 885، 906، 1064، 1151، 1157
صحیح بخاری: 734، 757، 782، 785، 789، 793، 795، 796، 803، 3228، 4475، 6251، 6667
صحیح مسلم: 867، 868، 869، 870، 871، 872، 885، 913، 917، 920، 934
سنن ابوداود: 836، 848، 856، 934، 935
سنن ترمذی: 267، 303
سنن ابن ماجہ: 846، 853، 1060، 1239، 3695
صحیفہ ہمام بن منبہ: 10
بلوغ المرام: 210، 220، 232
سنن دارمی: 1279، 1280، 1282
مشکوۃ المصابیح: 790، 799، 825، 874
مسند احمد: 7187، 7660، 7661، 8253، 8502، 8889، 9015، 9385، 9608، 9635، 9682، 9804، 9837، 9851، 9922، 9923، 10037، 10449، 10519
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 193، 195
صحیح ابن خزیمہ: 461، 473، 499، 570، 575، 578، 590، 611، 688، 1575، 1582
اللؤلؤ والمرجان: 220، 224، 229، 231، 234
المنتقى ابن الجارود: 184
مصنف ابن ابی شیبہ: 2617، 2988، 8178، 27339
سنن دارقطنی: 1168، 1285
الفتح الربانی: 1521، 1533، 1672، 1711، 1714، 2596
صحیح ابن حبان: 1767، 1777، 1797، 1801، 1890، 1907، 1909، 1911
المستدرک علی الصحیحین: 767، 774، 876
مسند امام شافعی: 214
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 163، 164، 166
الجامع الكامل: 535، 1932، 1968، 1982، 2048، 2072، 2282، 11867، 14241
السنن الكبرى للبيهقي: 2258، 2317، 2360، 2394، 2435، 2451، 2472، 2492، 2494، 2495، 2593، 2603، 2617، 2729، 2752، 2765، 2768، 3075، 3942، 3943، 3947، 5072، Q2268
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 368، 395، 705، 707، 738، 741، 2355، 2359، 7195
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6220، 6577، 6622
المعجم الاوسط: 5971، 7456
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1060
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاحِيَةٍ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَجَاءَ، فَسَلَّمَ فَقَالَ" وَعَلَيْكَ، فَارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ"، فَرَجَعَ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ فَارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ بَعْدُ"، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: فَعَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوءَ، ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ، وَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّى تَسْتَوِيَ قَاعِدًا، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اس نے نماز پڑھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک گوشے میں تشریف فرما تھے، اس نے آ کر آپ کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تم پر بھی سلام ہو، جاؤ دوبارہ نماز پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی“، وہ واپس گیا اور اس نے پھر سے نماز پڑھی، پھر آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اور تم پر بھی سلام ہو، جاؤ پھر سے نماز پڑھو، تم نے ابھی بھی نماز نہیں پڑھی“، آخر تیسری مرتبہ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے نماز کا طریقہ سکھا دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کا ارادہ کرو تو کامل وضو کرو، پھر قبلے کی طرف منہ کرو، اور «الله أكبر» کہو، پھر قرآن سے جو تمہیں آسان ہو پڑھو، پھر رکوع میں جاؤ یہاں تک کہ پورا اطمینان ہو جائے، پھر رکوع سے اپنا سر اٹھاؤ، اور پورے اطمینان کے ساتھ قیام کرو، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدہ میں مطمئن ہو جاؤ، پھر سجدے سے اپنا سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے بیٹھ جاؤ، پھر اسی طرح اپنی ساری نماز میں کرو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1060]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک طرف بیٹھے تھے۔ اس نے (نماز کے بعد) آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ» ”اور تم پر بھی سلام ہو“، دوبارہ جا کر نماز پڑھ، تو نے نماز نہیں پڑھی۔“ اس نے واپس (اپنی جگہ) جا کر پھر نماز پڑھی، پھر آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ» ”اور تم پر بھی سلام ہو“، جا کر نماز پڑھ، تو نے ابھی نماز نہیں پڑھی۔“ تیسری بار اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے (نماز پڑھنے کا طریقہ) سکھا دیجئے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نماز کے لیے جانے لگے تو (پہلے) سنوار کر کامل وضو کر، پھر قبلے کی طرف منہ کر کے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہہ، پھر قرآن میں سے جو تیرے لیے آسان ہو پڑھ، پھر رکوع کر حتی کہ اطمینان سے رکوع کر لے، پھر سر اٹھا حتی کہ اطمینان سے کھڑا ہو جائے، پھر سجدہ کر حتی کہ اطمینان سے سجدہ کر لے، پھر سر اٹھا حتی کہ اطمینان سے بیٹھ جائے، پھر ساری نماز اسی طریقے سے ادا کر۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الاستئذان 81 (6251)، الأیمان والنذور 15 (6667)، صحیح مسلم/الصلاة 11 (397) سنن ابی داود/الصلاة 8 14 (856)، سنن الترمذی/الصلاة 111 (2692)، (تحفة الأشراف: 12983)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الافتتاح 7 (885)، التطبیق 15 (1054)، السہو 66 (1314)، مسند احمد (2/7 43) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث «مسيء الصلاة» کے نام سے اہل علم کے یہاں مشہور ہے، اس لئے کہ صحابی رسول خرباق رضی اللہ عنہ نے یہ نماز اس طرح پڑھی تھی جس میں ارکان نماز یعنی قیام، رکوع اور سجود وغیرہ کو اچھی طرح نہیں ادا کیا تھا جس پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ فرمائی، اور نماز کی یہ تفصیل بیان کی، یعنی ساری نماز کو اسی طرح اطمینان اور تعدیل ارکان کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت کی، ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ اس شخص نے ہلکی نماز پڑھی تھی، اور رکوع اور سجدے کو پورا نہیں کیا تھا، اس حدیث سے صاف معلوم ہوا ہے کہ نماز میں تعدیل ارکان یعنی اطمینان کے ساتھ رکوع، سجود اور قومہ و جلسہ ادا کرنا فرض ہے، جب ہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے نماز ادا نہیں کی۔ ائمہ حدیث نیز امام شافعی، امام احمد، اور امام ابو یوسف وغیرہم نے یہ اور اس طرح کی دوسری احادیث کے پیش نظر تعدیل ارکان کو فرض اور واجب کہا ہے، اور امام ابوحنیفہ اور امام محمد نے تعدیل ارکان کو فرض نہیں کہا، بلکہ کرخی کی روایت میں واجب کہا ہے، اور جرجانی کی روایت میں سنت کہا ہے، وجوب اور فرضیت کے قائلین کا استدلال یہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں جتنی باتیں بتائی ہیں وہ سب کی سب یا شروط نماز میں سے ہیں جیسے وضو، استقبال قبلہ، یا فرائض و واجبات میں سے، جیسے تکبیر تحریمہ، قرأت فاتحہ، وغیرہ وغیرہ، اور اگر یہ اعمال فرض نہ ہوتے تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس صحابی کو بار بار نماز ادا کرنے کے لئے کیوں حکم دیتے؟ اور یہ فرماتے کہ ابھی تمہاری نماز نہیں ہوئی، یہ اور اس طرح کی احادیث کی روشنی میں تعدیل ارکان کو فرض اور واجب کہنے والے ائمہ کا مسلک صحیح اور راجح ہے، اس کے مقابل میں صرف ان چیزوں کو سنت کہنے والے ائمہ کے اتباع اور مقلدین کے طریقہ نماز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا کافی ہے کہ خشوع و خضوع اور تعدیل ارکان کی کتنی اہمیت ہے، اور اس کے مقابل میں سب سے اہم عبادت کو اس طرح ادا کرنا کہ کسی طور پر بھی اطمئنان نہ ہو بس جلدی جلدی ٹکریں مار لی جائیں، یہ بعینہ وہی نماز ہو جائے گی جس کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی سے فرمایا کہ ”تم نے نماز ہی نہیں ادا کی اس لئے دوبارہ نماز ادا کرو“، «والله الهادي إلى الصواب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1239
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے، لہٰذا جب وہ «الله أكبر» کہے، تو تم بھی «الله أكبر» کہو، اور جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب «سمع الله لمن حمده‏» کہے تو تم بھی «ربنا ولك الحمد‏» کہو، اور اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اور اگر بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1239]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہے تو تم «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو، جب وہ «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تم «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ» کہو، اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14988)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 82 (734)، تقصیر الصلاة 17 (1114)، صحیح مسلم/الصلاة 19 (414)، سنن ابی داود/الصلاة 69 (603)، مسند احمد (2/314، 230، 411، 438، 475)، سنن الدارمی/الصلاة 71 (1350) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3695
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ , وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ , فَصَلّ ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ , فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد نبوی میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد کے ایک گوشے میں بیٹھے ہوئے تھے تو اس نے نماز پڑھی، پھر آپ کے پاس آ کر سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «وعلیک السلام» (اور تم پر بھی سلامتی ہو)“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3695]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک طرف تشریف فرما تھے، اس نے نماز پڑھی، پھر آکر سلام کیا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَعَلَيْكَ السَّلَامُ» ”تجھ پر بھی سلامتی ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3695]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أنظر حدیث رقم: (1060)، (تحفة الأشراف: 12983) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَالَ أَحَدُكُمْ: آمِينَ وَالْمَلائِكَةُ فِي السَّمَاءِ آمِينَ، فَوَافَقَ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آمین کہے، اور فرشتوں نے بھی (اسی وقت) آسمان میں (آمین کہی) اس طرح ایک کی آمین دوسرے کی آمین کے ساتھ مل گئی تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 10]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الصلوٰة، باب التسميع والتحميد والتأمين، رقم: 410/75، حدثنا محمد بن رافع، قال: حدثنا عبدالرزاق، قال: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم بمثله .... - صحيح بخاري، رقم: 781، 6402 - مصنف عبدالرزاق: 97/2، 98 - مسند أحمد: 32/16، برقم: 8/8107 - السنن الكبرىٰ للبيهقي: 55/1، 56 - مؤطا مالك: 87/1-88، كتاب الصلوٰة، باب ما جاء فى التأمين خلف الإمام، رقم: 45-46.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 210
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا قمت إلى الصلاة فأسبغ الوضوء ثم استقبل القبلة فكبر ثم اقرأ ما تيسر معك من القرآن ثم اركع حتى تطمئن راكعا ثم ارفع حتى تعتدل قائما ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم ارفع حتى تطمئن جالسا ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا ثم افعل ذلك في صلاتك كلها» .‏‏‏‏ أخرجه السبعة واللفظ للبخاري ولابن ماجه بإسناد مسلم: «‏‏‏‏حتى تطمئن قائما» .ومثله في حديث رفاعة بن رافع عند أحمد وابن حبان: «‏‏‏‏حتى تطمئن قائما» .‏‏‏‏ولأحمد: «‏‏‏‏فأقم صلبك حتى ترجع العظام» .‏‏‏‏ وللنسائي وأبي داود من حديث رفاعة بن رافع: «‏‏‏‏إنها لا تتم صلاة أحدكم حتى يسبغع الوضوء كما أمره الله تعالى ثم يكبر الله تعالى ويحمده ويثني عليه» .‏‏‏‏ وفيها: «فإن كان معك قرآن فاقرأ وإلا فاحمد الله وكبره وهلله» .‏‏‏‏ ولأبي داود: «‏‏‏‏ثم اقرأ بأم الكتاب وبما شاء الله» .‏‏‏‏ولابن حبان: «‏‏‏‏ثم بما شئت» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم نماز ادا کرنے کیلئے کھڑا ہونے کا ارادہ کرو تو پہلے وضو اچھی طرح کر لو پھر قبلہ رو ہو کر تکبیر «الله اكبر» کہو۔ پھر قرآن کا جتنا حصہ تمہیں یاد ہو اس میں سے جتنا آسانی سے پڑھ سکتے ہو، پڑھو۔ پھر رکوع کرو اور پوری طرح اطمینان سے رکوع کرو۔ پھر سیدھا کھڑے (ہو جاؤ) اور پورے اطمینان سے کھڑے رہو، پھر سجدہ کرو اور پورے اطمینان کے ساتھ سجدہ کرو پھر سجدہ سے اٹھ کر پورے اطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر دوسرا سجدہ کرو اور پورے اطمینان سے کرو۔ پس پھر باقی ساری نماز میں اسی طرح (اطمینان سے ارکان نماز ادا کرو)۔“ اسے بخاری، مسلم، ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور امام احمد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ امام بخاری کے ہیں۔ ابن ماجہ نے مسلم کی سند سے رکوع سے کھڑے ہونے کے وقت یہ الفاظ نقل کئے ہیں کہ ”پورے اطمینان سے کھڑے ہو جاؤ۔“ احمد اور ابن حبان میں رفاعہ بن رافع بن مالک کی روایت میں بھی اسی طرح ہے اور مسند احمد کی ایک روایت میں ہے کہ ”اپنی کمر (پشت) کو سیدھا کرو کہ ہڈیاں اپنے مقام میں واپس آ جائیں۔“ نسائی اور ابوداؤد میں رفاعہ بن رافع سے ہے کہ ”جب تک وضو کامل نہ ہو جس طرح اللہ نے حکم دیا ہے اس وقت تک نماز مکمل نہیں ہو سکتی۔ پھر تکبیر کہے اور اللہ کی حمد و ثناء کرے“ اور اس روایت میں یہ بھی مذکور ہے ”اگر تجھے قرآن کا کچھ حصہ یاد ہو تو اسے پڑھ بصورت دیگر اللہ کی حمد و توصیف کر «الله اكبر» اور «لا إله إلا الله» ۔“ ابوداؤد میں ہے کہ ”پھر سورۃ «فاتحه» پڑھ اور مزید جو اللہ نے چاہا۔“ ابن حبان میں ہے ”پھر جو تم چاہو پڑھو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 210]
«عَنْ» سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «إِذَا قُمْتَ» جب تم کھڑے ہو – «إِلَى الصَّلَاةِ» نماز کے لیے – «فَأَسْبِغِ» تو پورا (کامل) کرو – «الْوُضُوءَ» وضو کو – «ثُمَّ اسْتَقْبِلِ» پھر رخ کرو – «الْقِبْلَةَ» قبلہ کی طرف – «فَكَبِّرْ» پھر تکبیر کہو – «ثُمَّ اقْرَأْ» پھر پڑھو – «مَا تَيَسَّرَ» جو آسان ہو – «مَعَكَ» تمہارے پاس (یاد) – «مِنَ الْقُرْآنِ» قرآن میں سے – «ثُمَّ ارْكَعْ» پھر رکوع کرو – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ» یہاں تک کہ تم مطمئن ہو جاؤ – «رَاكِعًا» رکوع کی حالت میں – «ثُمَّ ارْفَعْ» پھر (سر) اٹھاؤ – «حَتَّى تَعْتَدِلَ» یہاں تک کہ سیدھے ہو جاؤ – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «ثُمَّ اسْجُدْ» پھر سجدہ کرو – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ» یہاں تک کہ مطمئن ہو جاؤ – «سَاجِدًا» سجدے کی حالت میں – «ثُمَّ ارْفَعْ» پھر (سر) اٹھاؤ – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ» یہاں تک کہ مطمئن ہو جاؤ – «جَالِسًا» بیٹھ کر – «ثُمَّ اسْجُدْ» پھر سجدہ کرو – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ» یہاں تک کہ مطمئن ہو جاؤ – «سَاجِدًا» سجدے کی حالت میں – «ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ» پھر یہی کرو – «فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا» اپنی ساری نماز میں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «السَّبْعَةُ» ساتوں (ائمہ) نے – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کے ہیں – «وَلِابْنِ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ کی روایت میں ہے – «بِإِسْنَادِ مُسْلِمٍ» مسلم کی سند کے ساتھ: – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ» یہاں تک کہ مطمئن ہو جاؤ – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر۔ – «وَمِثْلُهُ» اور اسی کی مثل ہے – «فِي حَدِيثِ» حدیث میں – «رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ» رفاعہ بن رافع کی – «عِنْدَ أَحْمَدَ» احمد کے ہاں – «وَابْنِ حِبَّانَ» اور ابن حبان کے ہاں: – «حَتَّى تَطْمَئِنَّ قَائِمًا» یہاں تک کہ کھڑے ہو کر مطمئن ہو جاؤ۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد کی روایت میں ہے: – «فَأَقِمْ» تو سیدھی کرو – «صُلْبَكَ» اپنی پیٹھ – «حَتَّى تَرْجِعَ» یہاں تک کہ لوٹ آئیں – «الْعِظَامُ» ہڈیاں (اپنی جگہ)۔ – «وَلِلنَّسَائِيِّ» اور نسائی – «وَأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے – «مِنْ حَدِيثِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ» رفاعہ بن رافع کی حدیث سے: – «إِنَّهَا» بے شک – «لَا تَتِمُّ» پوری نہیں ہوتی – «صَلَاةُ أَحَدِكُمْ» تم میں سے کسی کی نماز – «حَتَّى يُسْبِغَ» یہاں تک کہ وہ پورا کرے – «الْوُضُوءَ» وضو – «كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ» جیسے اللہ نے اسے حکم دیا ہے – «تَعَالَى» جو بلند و برتر ہے – «ثُمَّ يُكَبِّرَ» پھر بڑائی بیان کرے – «اللَّهَ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ کی – «وَيَحْمَدَهُ» اور اس کی حمد کرے – «وَيُثْنِيَ عَلَيْهِ» اور اس کی ثنا بیان کرے۔ – «وَفِيهَا» اور اس (روایت) میں ہے: – «فَإِنْ كَانَ» پس اگر ہو – «مَعَكَ» تمہارے پاس – «قُرْآنٌ» کچھ قرآن – «فَاقْرَأْ» تو پڑھو – «وَإِلَّا» ورنہ – «فَاحْمَدِ اللَّهَ» اللہ کی حمد کرو – «وَكَبِّرْهُ» اور اس کی بڑائی بیان کرو – «وَهَلِّلْهُ» اور لا الہ الا اللہ کہو۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے: – «ثُمَّ اقْرَأْ» پھر پڑھو – «بِأُمِّ الْكِتَابِ» ام الکتاب (سورۃ الفاتحہ) – «وَبِمَا شَاءَ اللَّهُ» اور جو اللہ چاہے۔ – «وَلِابْنِ حِبَّانَ» اور ابن حبان کی روایت میں ہے: – «ثُمَّ بِمَا شِئْتَ» پھر جو تم چاہو۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اچھی طرح پورا وضو کرو، پھر قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہو، پھر قرآن میں سے جو تمہیں آسانی سے یاد ہو پڑھو، پھر رکوع کرو یہاں تک کہ رکوع میں اطمینان سے ٹھہر جاؤ، پھر (سر) اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدے میں اطمینان سے ٹھہر جاؤ، پھر (سر) اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ، پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدے میں اطمینان سے ٹھہر جاؤ، پھر اپنی ساری نماز میں اسی طرح کرو۔“ اسے ساتوں (احمد، بخاری، مسلم، ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور ابن ماجہ میں مسلم کی سند سے ہے: ”یہاں تک کہ کھڑے ہو کر مطمئن ہو جاؤ۔“ اور اسی طرح احمد اور ابن حبان کے ہاں سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے: ”یہاں تک کہ کھڑے ہو کر مطمئن ہو جاؤ۔“ اور احمد کی روایت میں ہے: ”اپنی پیٹھ سیدھی کرو یہاں تک کہ ہڈیاں (اپنی اپنی جگہ) لوٹ آئیں۔“ اور نسائی اور ابو داود میں سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے: ”تم میں سے کسی کی نماز اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک وہ اس طرح پورا وضو نہ کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، پھر اللہ تعالیٰ کی تکبیر کہے، اس کی حمد کرے اور اس کی ثنا بیان کرے۔“ اور اسی میں ہے: ”اگر تمہیں کچھ قرآن یاد ہو تو پڑھو، ورنہ اللہ کی حمد کرو، اس کی بڑائی بیان کرو اور لا الہ الا اللہ کہو۔“ اور ابو داود کی روایت میں ہے: ”پھر ام الکتاب (سورۃ الفاتحہ) اور جو اللہ چاہے پڑھو۔“ اور ابن حبان کی روایت میں ہے: ”پھر جو تم چاہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 210]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب أمر النبي صلي الله عليه وسلم الذي لا يتم ركوعه بالإعادة، حديث:793، ومسلم، الصلاة، باب وجوب قراءة الفاتحة في كل ركعة، حديث:397، وأبوداود، الصلاة، حديث:856، والترمذي، الصلاة، حديث:303، والنسائي، الافتتاح، حديث:885، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1060، وأخرجه أحمد:2 /437، وحديث رفاعة أخرجه أحمد: 4 /340، وابن حبان (الإحسان):1784، والنسائي، التطبيق، حديث:1137، وأبوداود، الصلاة، حديث:858.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 220
وعن نعيم المجمر قال: صليت وراء أبي هريرة رضي الله تعالى عنه. فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم،‏‏‏‏ ثم قرأ بأم القران حتى إذا بلغ" ولا الضالين" قال:"آمين" ويقول كلما سجد وإذا قام من الجلوس: الله أكبر ثم يقول إذا سلم: والذي نفسي بيده إني لأشبهكم صلاة برسول الله صلى الله عليه وآله وسلم. رواه النسائي وابن خزيمة.
نعیم المجمر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی امامت میں نماز پڑھی تو انہوں نے پہلے «بسم الله» تلاوت فرمائی پھر بعدازاں «‏‏‏‏ام القران» ‏‏‏‏ (سورۃ «فاتحه») پڑھی تاآنکہ آپ «ولا الضالين» پر پہنچ گئے اور «‏‏‏‏آمين» ‏‏‏‏ کہی۔ راوی کا بیان ہے کہ جب سجدہ کیا اور جب بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوئے تو «الله اكبر» کہتے۔ پھر سلام پھیر کر فرمایا مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً میں تم سے نماز کی ادائیگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت مشابہ ہوں۔ (میری نماز رسول اللہ کی نماز کے بہت مشابہ ہے) (نسائی، ابن خزیمہ) [بلوغ المرام/حدیث: 220]
«وَعَنْ» اور سے – «نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ» نعیم مُجمِر – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «صَلَّيْتُ» میں نے نماز پڑھی – «وَرَاءَ» پیچھے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «فَقَرَأَ» تو انہوں نے پڑھی – «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» بسم اللہ الرحمن الرحیم – «ثُمَّ» پھر – «قَرَأَ» پڑھی – «بِأُمِّ الْقُرْآنِ» ام القرآن (سورۂ فاتحہ) – «حَتَّى إِذَا» یہاں تک کہ جب – «بَلَغَ» وہ پہنچے – «وَلَا الضَّالِّينَ» ولا الضالین تک – «قَالَ» تو کہا: – «آمِينَ» آمین – «وَيَقُولُ» اور کہتے تھے – «كُلَّمَا سَجَدَ» جب بھی سجدہ کرتے – «وَإِذَا قَامَ» اور جب کھڑے ہوتے – «مِنَ الْجُلُوسِ» بیٹھنے سے: – «اللَّهُ أَكْبَرُ» اللہ سب سے بڑا ہے – «ثُمَّ يَقُولُ» پھر کہتے – «إِذَا سَلَّمَ» جب سلام پھیرتے: – «وَالَّذِي» اس ذات کی قسم – «نَفْسِي» میری جان – «بِيَدِهِ» جس کے ہاتھ میں ہے – «إِنِّي» بے شک میں – «لَأَشْبَهُكُمْ» تم سب سے زیادہ مشابہ ہوں – «صَلَاةً» نماز میں – «بِرَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ نے۔
اور نعیم مجمر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی، پھر ام القرآن (سورۂ فاتحہ) پڑھی، یہاں تک کہ جب ”ولا الضالین“ پر پہنچے تو ”آمین“ کہا، اور جب بھی سجدہ کرتے اور جب بیٹھنے کے بعد کھڑے ہوتے تو ”اللہ اکبر“ کہتے، پھر جب سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نماز میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہوں۔ اسے نسائی اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، الافتتاح، باب قراءة بسم الله الرحمن الرحيم، حديث:906، وابن خزيمة:1 /251، حديث:499.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 232
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا قام إلى الصلاة يكبر حين يقوم ثم يكبر حين يركع ثم يقول: «‏‏‏‏سمع الله لمن حمده» ‏‏‏‏ حين يرفع صلبه من الركوع ثم يقول وهو قائم: «‏‏‏‏ربنا ولك الحمد» ‏‏‏‏ ثم يكبر حين يهوى ساجدا ثم يكبر حين يرفع رأسه ثم يكبر حين يسجد ثم يكبر حين يرفع ثم يفعل ذلك في الصلاة كلها ويكبر حين يقوم من الثنتين بعد الجلوس.متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کیلئے کھڑے ہوتے تو «الله اكبر» کہتے۔ پھر جب رکوع کیلئے جاتے تو اس وقت «الله اكبر» کہتے۔ پھر رکوع سے اٹھتے وقت «سمع الله لمن حمده» کہتے ہوئے کھڑے ہو جاتے اور پھر جب رکوع سے سیدھے کھڑے ہو جاتے تو «ربنا ولك الحمد» کہتے۔ پھر سجدے میں جاتے وقت تکبیر «الله اكبر» کہہ کر سجدے کیلئے جھکتے پھر سجدے سے اٹھتے ہوئے «الله اكبر» کہتے پھر سجدے میں جاتے تو «الله اكبر» کہتے پھر سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے «الله اكبر» کہتے پھر ساری نماز اسی طرح کرتے جاتے تھے۔ پھر جب دوسری رکعت کی (تکمیل) کے بعد تشہد پڑھ کر اٹھتے تو بھی «الله اكبر» کہتے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 232]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا قَامَ» جب کھڑے ہوتے – «إِلَى الصَّلَاةِ» نماز کے لیے – «يُكَبِّرُ» تکبیر کہتے – «حِينَ يَقُومُ» جب کھڑے ہوتے – «ثُمَّ يُكَبِّرُ» پھر تکبیر کہتے – «حِينَ يَرْكَعُ» جب رکوع کرتے – «ثُمَّ يَقُولُ» پھر کہتے: – «سَمِعَ اللَّهُ» اللہ نے سن لی – «لِمَنْ حَمِدَهُ» اس کی جس نے اس کی حمد کی – «حِينَ يَرْفَعُ» جب اٹھاتے – «صُلْبَهُ» اپنی پیٹھ – «مِنَ الرُّكُوعِ» رکوع سے – «ثُمَّ يَقُولُ» پھر کہتے – «وَهُوَ قَائِمٌ» جبکہ آپ کھڑے ہوتے: – «رَبَّنَا» اے ہمارے رب! – «وَلَكَ الْحَمْدُ» اور تیرے ہی لیے سب تعریف ہے – «ثُمَّ يُكَبِّرُ» پھر تکبیر کہتے – «حِينَ يَهْوِي» جب جھکتے – «سَاجِدًا» سجدے کے لیے – «ثُمَّ يُكَبِّرُ» پھر تکبیر کہتے – «حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ» جب اپنا سر اٹھاتے – «ثُمَّ يُكَبِّرُ» پھر تکبیر کہتے – «حِينَ يَسْجُدُ» جب سجدہ کرتے – «ثُمَّ يُكَبِّرُ» پھر تکبیر کہتے – «حِينَ يَرْفَعُ» جب (سر) اٹھاتے – «ثُمَّ يَفْعَلُ ذَلِكَ» پھر یہی کرتے – «فِي الصَّلَاةِ كُلِّهَا» ساری نماز میں – «وَيُكَبِّرُ» اور تکبیر کہتے – «حِينَ يَقُومُ» جب کھڑے ہوتے – «مِنَ الثِّنْتَيْنِ» دو (رکعتوں) سے – «بَعْدَ الْجُلُوسِ» بیٹھنے کے بعد۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو کھڑے ہوتے وقت تکبیر کہتے، پھر رکوع کرتے وقت تکبیر کہتے، پھر جب رکوع سے اپنی پیٹھ اٹھاتے تو ”سمع اللہ لمن حمدہ“ کہتے، پھر کھڑے کھڑے ”ربنا ولک الحمد“ کہتے، پھر سجدے کے لیے جھکتے وقت تکبیر کہتے، پھر سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے، پھر (دوسرا) سجدہ کرتے وقت تکبیر کہتے، پھر (سر) اٹھاتے وقت تکبیر کہتے، پھر ساری نماز میں اسی طرح کرتے، اور دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے سے اٹھتے وقت بھی تکبیر کہتے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب يهوي بالتكبير حين يسجد، حديث:803، ومسلم، الصلاة، باب إثبات التكبير في كل خفض ورفع في الصلاة، حديث:392.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1279
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا قَالَ الْقَارِئُ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقَالَ مَنْ خَلْفَهُ: آمِينَ، فَوَافَقَ ذَلِكَ أَهْلَ السَّمَاءِ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب قاری «غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کہے تو جو اس کے پیچھے (نمازی) ہیں وہ آمین کہیں، اور یہ آمین آسمان والوں کے ساتھ موافقت کر گئی تو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1281] »
اس سند سے یہ حدیث حسن ہے، لیکن دوسری سند سے صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 782] ، [مسلم 410] ، [مسند أبى يعلی 5874] ، [ابن حبان 1804]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو ولكن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1280
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 فَقُولُوا: آمِينَ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَقُولُ: آمِينَ، وَإِنَّ الْإِمَامَ يَقُولُ: آمِينَ، فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلَائِكَةِ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام «غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» پڑھے تو تم آمین کہو، اس لئے کہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں اور امام بھی آمین کہتا ہے، پس جس کا آمین کہنا فرشتوں کے آمین کہنے سے موافقت کر گیا اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1282] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 782] ، [مسلم 410] ، [أبوداؤد 936] ، [ترمذي 250] ، [نسائي 927] ، [أبويعلی 5874] ، [ابن حبان 1804]
وضاحت: (تشریح احادیث 1278 سے 1280)
ان دونوں حدیثوں سے آمین کہنے کی فضیلت معلوم ہوئی۔
نیز یہ کہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں اور امام بھی آمین کہتے ہیں اس لئے مقتدی حضرات کو بھی بآوازِ بلند آمین کہنی چاہیے تاکہ گناہوں کا کفارہ ہو جائے، اس کی ایک اور دلیل آگے آ رہی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَلَمَّا رَكَعَ، كَبَّرَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ، قَالَ:"سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ قَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ"، ثُمَّ سَجَدَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ، ثُمَّ كَبَّرَ حِينَ قَامَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ شَبَهًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا زَالَ هَذِهِ صَلَاتُهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا".
ابوبکر بن عبدالرحمٰن اور ابوسلمہ سے مروی ہے کہ ان دونوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ جب رکوع میں گئے تو «الله اكبر» کہا، جب رکوع سے سر اٹھایا تو «سمع الله لمن حمده» کہا، پھر کہا: «ربنا ولك الحمد» پھر سجدے میں جاتے ہوئے «الله اكبر» کہا، پھر سجدے سے سر اٹھایا تو «الله اكبر» کہا، پھر جب دوسری رکعت کے لئے اٹھے تو «الله اكبر» کہا، پھر کہا قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، میں نماز میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح تھی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: ] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 785] ، [مسلم 392] ، [نسائي 1154] ، [ مسند أبى يعلی 5949] ، [ابن حبان 1766]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں