🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ : النَّهْىِ عَنْ ذَلِكَ
باب: حالت احرام میں نکاح کرنے اور کرانے کی ممانعت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 2845 (کل: 41 مقامات، 22 کتب)
سنن نسائی: 2845، 2847، 3277، 3278
صحیح مسلم: 3446، 3449
سنن ابوداود: 1841
سنن ابن ماجہ: 1966
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 462، 604
بلوغ المرام: 598، 845
مشکوۃ المصابیح: 2681
مسند احمد: 462، 496
مسند الحمیدی: 33
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 771
صحیح ابن خزیمہ: 2649
المنتقى ابن الجارود: 444، 694
مصنف ابن ابی شیبہ: 13421
سنن دارقطنی: 2640، 2641
الفتح الربانی: 4280
صحیح ابن حبان: 4123، 4126، 4139
مسند امام شافعی: 866، 867، 868، 870
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 469
الجامع الكامل: 4847، 6485
السنن الكبرى للبيهقي: 9151، 9152، 9154، 14198، 14200
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7413
المعجم الاوسط: 7385
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 598
وعن عثمان بن عفان رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”احرام والا نکاح نہ کرے اور نہ نکاح کرائے اور نہ منگنی کرے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 598]
«وَعَنْ» اور سے – «عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ» عثمان بن عفان – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «لَا يَنْكِحُ» نکاح نہ کرے – «الْمُحْرِمُ» احرام والا – «وَلَا يُنْكِحُ» اور نہ (کسی کا) نکاح کرائے – «وَلَا يَخْطُبُ» اور نہ منگنی (نکاح کا پیغام) کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 598]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم، حديث:1409.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 845
وعن عثمان رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا ينكح المحرم ولا ينكح» . رواه مسلم. وفي رواية له: «‏‏‏‏ولا يخطب» ‏‏‏‏ وزاد ابن حبان: «‏‏‏‏ولا يخطب عليه» .
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”احرام والا آدمی نہ خود اپنا نکاح کرے اور نہ کسی دوسرے کا نکاح کرے۔“ (مسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے ”اور نہ وہ پیغام نکاح دے۔“ اور ابن حبان نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے ”اور نہ ہی اس کے پیغام نکاح پر پیغام دیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 845]
«وَعَنْ» اور سے – «عُثْمَانَ» عثمان – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَنْكِحُ» نکاح نہ کرے – «الْمُحْرِمُ» احرام والا – «وَلَا يُنْكِحُ» اور نہ نکاح کرائے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ» اور اسی کی ایک روایت میں ہے: – «وَلَا يَخْطُبُ» اور نہ نکاح کا پیغام دے۔ – «وَزَادَ» اور اضافہ کیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے: – «وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ» اور نہ اسے نکاح کا پیغام دیا جائے۔
اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے اور نہ (کسی کا) نکاح کرائے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اور ابن حبان نے یہ اضافہ کیا ہے: ”اور نہ اسے نکاح کا پیغام دیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم.... حديث:1409، وابن حبان (الإحسان):6 /169، حديث:4112.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2681
2681 - وَعَنْ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ  ، وَلَا يَخْطُبُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ ہی پیغامِ نکاح بھیجے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2681]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1409/41)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 462
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، وَيَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ محرم خود نکاح کرے اور نہ کسی کا نکاح کروائے، بلکہ پیغام نکاح بھی نہ بھیجے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 462]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1409، إسناده من طريق يعلى بن حكيم صحيح، ومطر الوراق - وإن كان فيه كلام - قد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 496
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ : يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يَخْطُبُ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محرم نہ خود نکاح کرے اور نہ کسی سے پیغام نکاح بھیجے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 496]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1409
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 33
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ الْحَجَبِيّ , أَنَّهُ سَمِعَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ , وَلا يَخْطُبُ" .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابان اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”احرام والا شخص نکاح نہیں کر سکتا اور نکاح کا پیغام بھی نہیں بھیج سکتا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 33]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1409، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2649، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2842، 2843، 2844، 3275، 3276، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3811، 3812، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1841 والترمذي فى «جامعه» برقم: 840، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1864، 2244، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1966، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9243، 9244، وأحمد فى «مسنده» برقم: 408، 469، 473، 499»

الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 771
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ، وَهُمَا مُحْرِمَانِ إِنِّي قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ، بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَنْكِحِ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ وَلَا يَخْطُبُ"
حضرت نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبیداللہ نے بھیجا اُن کو ابان بن عثمان رحمہ اللہ کے پاس، اور ابان رحمہ اللہ اُن دنوں میں امیر تھے حاجیوں کے، اور دونوں احرام باندھے ہوئے تھے۔ کہلا بھیجا کہ میں چاہتا ہوں کہ نکاح کروں طلحہ بن عمر کا شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے، سو تم بھی آؤ۔ ابان رحمہ اللہ نے اس پر انکار کیا اور کہا کہ سنا میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے، کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نکاح کرے محرم اپنا اور نہ غیر کا، اور نہ پیغام بھیجے نکاح کا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 771]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1409، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2649، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4123، 4124، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2844، 2845، 2846، 3277، 3278، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3811، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1841، والترمذي فى «جامعه» برقم: 840، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1864، 2244، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1966، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9243، وأحمد فى «مسنده» برقم: 408، 469، والحميدي فى «مسنده» برقم: 33، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13125، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 70»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2649
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهٍ وَهُوَ ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكَحْ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”محرم شخص نہ خود نکاح کرے اور نہ (اپنی بیٹی، بہن وغیرہ کا نکاح کرائے)۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1268، وابن الجارود فى "المنتقى"، 489، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 444
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَ: ثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلا يُنْكِحُ وَلا يَخْطُبُ" .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی دوسرے کا نکاح کروا سکتا ہے، اور نہ ہی منگنی کا پیغام بھیج سکتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 444]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1409»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 694
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: ثنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ وَهُمَا مُحْرِمَانِ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ لِيَحْضُرَهُ ذَلِكَ، قَالَ: فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَهُوَ أَمِيرُ الْحَجِّ، فَقَالَ أَبَانُ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ" .
نبیہ بن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمر بن عبید اللہ رحمہ اللہ نے طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرانا چاہی، جب کہ وہ دونوں محرم تھے۔ انہوں نے ابان بن عثمان بن عفان رحمہ اللہ کو بھی شرکت کے لیے پیغام بھیجا جو امیر حج تھے۔ ابان رحمہ اللہ نے اسے ناپسند کیا اور کہا: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی اور کا نکاح کروا سکتا ہے اور نہ ہی منگنی کروا سکتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 1409»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں