🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
204. باب في إمامة الأعمى والعراة ومن لا يحمد فعله
نابینا، برہنہ لوگوں اور ناپسندیدہ کردار والے کی امامت کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1098 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1098
صحیح بخاری: 7202
مشکوۃ المصابیح: 3667
مسند احمد: 5531، 5771، 6243
اللؤلؤ والمرجان: 1222
مصنف ابن ابی شیبہ: 7767
السنن الكبرى للبيهقي: 5302
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1098
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ: "شَهِدْتُ ابْنَ عُمَرَ بِمَكَّةَ وَالْحَجَّاجُ يُحَاصِرُ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ بَيْنَهُمَا، فَكَانَ رُبَّمَا حَضَرَ الصَّلَاةَ مَعَ هَؤُلَاءِ، وَرُبَّمَا حَضَرَ الصَّلَاةَ مَعَ هَؤُلَاءِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ الْكُبْرَى مُطَوَّلًا مِنْ طَرِيقِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ: "بَعَثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ بِكُتُبٍ إِلَى الْحَجَّاجِ، فَأَتَيْتُهُ وَقَدْ نَصَبَ عَلَى الْبَيْتِ أَرْبَعِينَ مَنْجَنِيقًا، فَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ مَعَ الْحَجَّاجِ صَلَّى مَعَهُ، وَإِذَا حَضَرَ ابْنُ الزَّبَيْرِ صَلَّى مَعَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَتُصَلِّي مَعَ هَؤُلَاءِ وَهَذِهِ أَعْمَالُهُمْ؟ فَقَالَ: يَا أَخَا أَهْلِ الشَّامِ، مَا أَنَا لَهُمْ بِحَامِدٍ، وَلَا نُطِيعُ مَخْلُوقًا فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ. قَالَ: قُلْتُ: فَمَا تَقُولُ فِي أَهْلِ الشَّامِ؟ قَالَ: مَا أَنَا لَهُمْ بِحَامِدٍ. قُلْتُ: فَمَا قَوْلُكَ فِي أَهْلِ مَكَّةَ؟ قَالَ: مَا أَنَا لَهُمْ بِعَاذِرٍ، يَقْتَتِلُونَ عَلَى الدُّنْيَا، يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ كَتَهَافُتِ الذُّبَابِ فِي الْمَرَقِ. قُلْتُ: فَمَا قَوْلُكَ فِي هَذِهِ الْبَيْعَةِ الَّتِي أَخَذَ عَلَيْنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يُلَقِّنَّا: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ ".
عمیر بن ہانی بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا جب حجاج بن یوسف نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا محاصرہ کر رکھا تھا، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان دونوں فریقین کے درمیان مقیم تھے، چنانچہ بسا اوقات آپ ان لوگوں (حجاج کے گروہ) کے ساتھ نماز میں شریک ہوتے اور کبھی ان لوگوں (سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے گروہ) کے ساتھ نماز ادا فرما لیتے۔ امام بیہقی نے اپنی سنن کبریٰ میں اسے طوالت سے نقل کیا ہے جس میں عمیر بن ہانی بیان کرتے ہیں کہ مجھے عبدالملک بن مروان نے حجاج کے پاس کچھ خطوط دے کر بھیجا، میں وہاں پہنچا تو اس نے بیت اللہ پر چالیس منجنیقیں نصب کر رکھی تھیں، میں نے دیکھا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حجاج کے پاس نماز کا وقت ہوتا تو اس کے ساتھ پڑھ لیتے اور جب سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس نماز کا وقت ہوتا تو ان کے ساتھ ادا فرما لیتے۔ میں نے ان سے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ لیتے ہیں حالانکہ ان کے اعمال (ایسے قبیح) ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: ”اے اہل شام کے بھائی! میں ان کے افعال کی تعریف کرنے والا نہیں ہوں، اور «لَا نُطِيعُ مَخْلُوقًا فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ» ”ہم خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نہیں کرتے“۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: پھر آپ اہل شام کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟ فرمایا: ”میں ان کا مداح نہیں ہوں۔“ میں نے پوچھا: اہل مکہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا: ”میں انہیں معذور قرار نہیں دیتا، یہ دنیا کی خاطر دست و گریبان ہیں اور آگ میں اس طرح گرے جا رہے ہیں جیسے شوربے میں مکھیاں گرتی ہیں۔“ میں نے عرض کی: اس بیعت کے متعلق آپ کا کیا ارشاد ہے جو عبدالملک بن مروان نے ہم سے لی ہے؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک پر سمع و طاعت کی بیعت کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ان کلمات کی تلقین فرماتے تھے: «فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ» ”اپنی استطاعت کے مطابق“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمامة/حدیث: 1098]
تخریج الحدیث: «قلت: فما قولك في هذه البيعة التي أخذ علينا عبد الملك بن مروان؟ قال ابن عمر: كنا إذا بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة يلقنا: فيما استطعتم "»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7202
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، يَقُولُ لَنَا: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن دینار نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کرتے تو آپ ہم سے فرماتے کہ جتنی تمہیں طاقت ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7202]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع و اطاعت کی بیعت کرتے تو آپ ہم سے فرماتے: ”جتنی تمہیں طاقت ہو۔“ یعنی اپنی ہمت کے مطابق اسے بجا لائیں گے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7202]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3667
3667 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ  يَقُولُ لَنَا: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، جب ہم سمع و اطاعت میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کرتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں فرماتے: ”اس (معاملے) میں جس کی تم استطاعت رکھو۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3667]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (7202) و مسلم (1867/90)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5531
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يُلَقِّنُنَا هُوَ:" فِيمَا اسْتَطَعْتَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بات سننے اور اطاعت کرنے کی شرط پر بیعت لیا کرتے تھے پھر فرماتے تھے کہ حسب استطاعت (جہاں تک ممکن ہو گا تم بات سنو گے اور مانو گے)۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5531]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7202، م: 1867
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5771
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، يُلَقِّنُنَا هُوَ" فِيمَا اسْتَطَعْتَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بات سننے اور اطاعت کرنے کی شرط پر بیعت لیا کرتے تھے، پھر فرماتے تھے کہ حسب استطاعت، (جہاں تک ممکن ہو گا تم بات سنو گے اور مانو گے)۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5771]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7202، م: 1868.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6243
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يُلَقِّنُنَا هُوَ" فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بات سننے اور اطاعت کر نے کی شرط پر بیعت لیا کرتے تھے کہ حسب استطاعت (جہاں تک ممکن ہو گا تم بات سنو گے اور مانو گے) [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6243]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7202، م: 1867 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
1222 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ علَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، يَقُولُ لَنَا: فِيمَا اسْتَطَعْتَ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے کی بیعت کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرماتے: ”جتنی تمہیں طاقت ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الإمارة/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 93 كتاب الأحكام: 43 باب كيف يبايع الإمام الناس»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7641 ترقیم الشثری: -- 7767
حدثنا ابو بكر، قال: ثنا حدثنا ابو بكر، قال: ثنا عيسى بن يونس، عن الاوزاعي، عن عمير بن هانئ، قال: " شهدت ابن عمر، والحجاج محاصر ابن الزبير، فكان منزل ابن عمر بينهما، فكان ربما حضر الصلاة مع هؤلاء، وربما حضر الصلاة مع هؤلاء"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه مسدد كما في المطالب (٤٠٩)، وعبد الرزاق (٣٨٠٣)، والشافعي في المسند (١/ ١٠٩)، والبيهقي (٣/ ١٢١)، وصلاة ابن عمر خلف الحجاج، أخرجها البخاري (١٦٦٠)، والنسائي (٥/ ٢٥٢).
حضرت عمیر بن ھانیء فرماتے ہیں کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت ابن زبیر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گھر حجاج اور حضرت ابن زبیر کے درمیان تھا۔ وہ کبھی حضرت ابن زبیر کے ساتھ نماز پڑھتے اور کبھی حجاج کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7767]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 409، ترقيم محمد عوامة: 7641»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5302
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَاصِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ:" بَعَثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ بِكُتُبٍ إِلَى الْحَجَّاجِ فَأَتَيْتُهُ، وَقَدْ نَصَبَ عَلَى الْبَيْتِ أَرْبَعِينَ مَنْجَنِيقًا، فَرَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ مَعَ الْحَجَّاجِ صَلَّى مَعَهُ، وَإِذَا حَضَرَ ابْنُ الزُّبَيْرِ صَلَّى مَعَهُ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَتُصَلِّي مَعَ هَؤُلَاءِ وَهَذِهِ أَعْمَالُهُمْ؟ فَقَالَ: يَا أَخَا أَهْلِ الشَّامِ، مَا أَنَا لَهُمْ بِحَامِدٍ وَلَا نُطِيعُ مَخْلُوقًا فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي أَهْلِ الشَّامِ؟ قَالَ: مَا أَنَا لَهُمْ بِحَامِدٍ، قُلْتُ: فَمَا تَقُولُ فِي أَهْلِ مَكَّةَ؟ قَالَ: مَا أَنَا لَهُمْ بِعَاذِرٍ، يَقْتَتِلُونَ عَلَى الدُّنْيَا، يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ تَهَافُتَ الذُّبَابُ فِي الْمَرَقِ، قُلْتُ: فَمَا قَوْلُكَ فِي هَذِهِ الْبَيْعَةِ الَّتِي أَخَذَ عَلَيْنَا مَرْوَانُ؟ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ:" كُنَّا إِذَا بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ يُلَقِّنُنَا فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ".
عمیر بن ہانی کہتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان نے مجھے خط دے کر حجاج کی طرف بھیجا۔ میں اس کے پاس آیا تو اس نے بیت اللہ پر چالیس منجنیقیں نصب کی ہوئی تھیں۔ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، وہ حجاج کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما آئے تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھی۔ میں نے ان سے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں اور ان کے یہ اعمال ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: اے شامی بھائی! میں ان کی تعریف کرنے والا نہیں ہوں اور نہ ہی خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت کرنے والا ہوں۔ فرماتے ہیں: میں نے کہا: آپ شام والوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ فرمایا: میں ان کی تعریف کرنے والا نہیں ہوں۔ میں نے کہا: مکہ والوں کے بارے میں کیا خیال ہے؟ فرمایا: میں ان کا عذر قبول کرنے والا نہیں ہوں۔ وہ دنیا کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں اور اپنے آپ کو جہنم میں گرا رہے ہیں، جیسے مکھیاں شوربے میں گرتی ہیں۔ میں نے کہا: آپ کا اس بیعت کے بارے میں کیا خیال ہے جو مروان نے لی؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سمع اور اطاعت پر بیعت کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما دیا کرتے تھے: ”جتنی تم طاقت رکھو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5302]
تخریج الحدیث: «لغيرهٖ۔ ابن ابي شيبه 2/84»

الحكم على الحديث:
لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں