الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
238. باب ما جاء في فضل الصف الأول وتسوية الصفوف والتراص فيها وإقامتها وميامنها
پہلی صف کی فضیلت، صفوں کو برابر کرنے، ان میں مل کر کھڑے ہونے، انہیں سیدھا رکھنے اور ان کی دائیں جانب کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1212 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1212
سنن ابوداود: 670
السنن الكبرى للبيهقي: 5352
حدیث نمبر: 1212
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: "جِئْتُ فَقَعَدْتُ إِلَى مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ قَالَ: جَاءَ أَنَسٌ فَقَعَدَ مَكَانَكَ هَذَا، ثُمَّ قَالَ لَنَا: أَتَدْرُونَ مَا هَذَا الْعُودُ؟ قَالَ: قُلْنَا: لَا. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ أَخَذَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ: اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، ثُمَّ أَخَذَهُ بِيَسَارِهِ فَقَالَ: اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، فَلَمَّا هُدِمَ الْمَسْجِدُ فُقِدَ، فَالْتَمَسَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَوَجَدَهُ قَدْ أَخَذَهُ بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَجَعَلُوهُ فِي مَسْجِدِهِمْ، فَانْتَزَعَهُ فَأَعَادَهُ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَا: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ،... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ عُمَرَ لَمَّا زَادَ فِي الْمَسْجِدِ غَفَلُوا عَنِ الْعُودِ الَّذِي كَانَ فِي الْقِبْلَةِ، قَالَ أَنَسٌ: أَتَدْرُونَ لِأَيِّ شَيْءٍ جُعِلَ ذَلِكَ الْعُودُ؟ فَقَالُوا: لَا. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ... " فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "فَلَمَّا هُدِمَ الْمَسْجِدُ... " إِلَى آخِرِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَا: ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ،... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ عُمَرَ لَمَّا زَادَ فِي الْمَسْجِدِ غَفَلُوا عَنِ الْعُودِ الَّذِي كَانَ فِي الْقِبْلَةِ، قَالَ أَنَسٌ: أَتَدْرُونَ لِأَيِّ شَيْءٍ جُعِلَ ذَلِكَ الْعُودُ؟ فَقَالُوا: لَا. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ... " فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "فَلَمَّا هُدِمَ الْمَسْجِدُ... " إِلَى آخِرِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک جگہ تشریف فرما ہو کر حاضرین سے دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ لکڑی کا ٹکڑا کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی کہ ہمیں معلوم نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اسے اپنے دستِ مبارک میں تھام لیتے، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرماتے: «اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ» ”سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں برابر کر لو“، پھر اسے اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑتے اور دوبارہ یہی فرماتے: «اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ» ”سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں برابر کر لو“۔“ پھر جب (توسیع کی خاطر) مسجد کی قدیم عمارت گرائی گئی تو وہ لکڑی کہیں گم ہو گئی، چنانچہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اسے تلاش کروایا تو معلوم ہوا کہ اسے بنو عمرو بن عوف کے لوگ لے گئے ہیں اور اسے اپنی مسجد میں نصب کر لیا ہے، جس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے وہاں سے نکلوا کر دوبارہ (مسجد نبوی میں) واپس منگوا لیا۔ اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے اپنی ”صحیح“ میں روایت کیا ہے، نیز امام ابنِ خزیمہ نے بھی اسے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی میں اضافہ (توسیع) فرمایا تو لوگ اس لکڑی سے غافل ہو گئے جو قبلہ کی سمت میں موجود تھی، تب سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ لکڑی یہاں کس لیے رکھی گئی تھی؟ لوگوں نے عرض کی: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے...“ (آگے وہی سابقہ مضمون ہے)، البتہ ابنِ خزیمہ کی اس روایت میں مسجد گرانے اور لکڑی کی بازیابی کا قصہ مذکور نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1212]
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
حدیث نمبر: 670
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ أَخَذَهُ بِيَمِينِهِ ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ: اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، ثُمَّ أَخَذَهُ بِيَسَارِهِ، فَقَالَ: اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ.
اس سند سے بھی انس رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑتے، پھر (نمازیوں کی طرف) متوجہ ہوتے، اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ، اپنی صفیں درست کر لو“، پھر اسے بائیں ہاتھ سے پکڑتے اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ اور اپنی صفیں درست کر لو“۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الصفوف /حدیث: 670]
جناب محمد بن مسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مذکورہ حدیث بیان کی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس لکڑی کو دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے، پھر (دائیں صف کی طرف) متوجہ ہو کر کہتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ، اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑتے (اور بائیں جانب متوجہ ہوتے) اور فرماتے ”سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اپنی صفوں کو برابر کر لو۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الصفوف /حدیث: 670]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 1474) (ضعیف)» (اس سے پہلی والی حدیث ملاحظہ فرمائیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (669)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 37
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (669)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 37
حدیث نمبر: 2168
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالا: حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الأَسْوَدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: جِئْتُ فَقَعَدْتُ، فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ : جَاءَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَقَعَدَ مَكَانَكَ هَذَا، فَقَالَ: تَدْرُونَ مَا هَذَا الْعُودُ؟ قُلْنَا: لا. قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ أَخَذَ بِيَمِينِهِ، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ:" اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ". ثُمَّ أَخَذَ بِيَسَارِهِ، ثُمَّ قَالَ:" اعْتَدِلُوا سَوُّوا صُفُوفَكُمْ" . فَلَمَّا هُدِمَ الْمَسْجِدُ فُقِدَ، فَالْتَمَسَهُ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ قَدْ أَخَذَهُ بَنُو عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَجَعَلُوهُ فِي مَسْجِدِهِمْ، فَانْتَزَعَهُ، فَأَعَادَهُ.
مصعب بن ثابت بیان کرتے ہیں: میں آیا اور آ کر بیٹھ گیا تو محمد بن مسلم نے بتایا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور تمہاری اس جگہ پر آ کر بیٹھ گئے، انہوں نے فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو، یہ لکڑی کیا ہے؟“ ہم نے جواب دیا: جی نہیں، انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوئے تھے، تو آپ اپنے دائیں دستِ مبارک کے ذریعے اسے پکڑ لیتے تھے، پھر آپ متوجہ ہوتے اور ارشاد فرماتے: ”اعتدال اختیار کرو اور اپنی صفوں کو درست کرو“، پھر آپ اسے اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑ لیتے اور ارشاد فرماتے: ”اعتدال اختیار کرو اور اپنی صفوں کو درست کرو“، پھر جب مسجد منہدم ہو گئی تو یہ لکڑی گم ہو گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو تلاش کیا، تو انہیں یہ لکڑی مل گئی، یہ لکڑی بنو عمرو بن عوف نے حاصل کر لی تھی اور انہوں نے اسے اپنی مسجد میں رکھ لیا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے وہاں سے واپس لا کر اس کی (پہلے والی مخصوص) جگہ پر رکھ دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2168]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2168، 2170، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 896، وأبو داود فى (سننه) برقم: 669، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13876» «رقم طبعة با وزير 2165»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (102). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، مصعب بن ثابت: ضعفه أحمد، وابن معين، وأبو حاتم، والنسائي، وقال المؤلف في «المجروحين» 3/ 29: منكر الحديث، ممن ينفرد بالمناكير عن المشاهير، فلما كثر ذلك منه، استحق مجانبة حديثه، ولما ذكره في «الثقات» 7/ 478 قال: وقد أدخلته في الضعفاء، وهو ممن استخرت الله فيه، ومحمد بن مسلم بن السائب بن خباب المدني: روى عنه اثنان، وذكره المؤلف في «الثقات» 5/ 373.
حدیث نمبر: 2170
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ عُمَرَ، لَمَّا زَادَ فِي الْمَسْجِدِ غَفَلُوا عَنِ الْعُودِ الَّذِي كَانَ فِي الْقِبْلَةِ، قَالَ أَنَسٌ: أَتَدْرُونَ لأَيِّ شَيْءٍ جُعِلَ ذَلِكَ الْعُودُ؟ فَقَالُوا: لا. فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ، أَخَذَ الْعُودَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ:" اعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ وَاسْتَوُوا"، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَقَالَ:" اعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد نبوی میں توسیع کی تو لوگ اس لکڑی سے غافل ہو گئے جو قبلہ کی سمت میں موجود تھی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے (لوگوں سے) پوچھا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ اس لکڑی کو کیوں رکھا گیا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے اقامت کہے جانے کے بعد اس لکڑی کو اپنے دائیں دست اقدس میں لیتے تھے اور پھر (دائیں طرف) متوجہ ہو کر ارشاد فرماتے تھے: ”تم اپنی صفوں کو ٹھیک اور برابر کرو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے بائیں دست اقدس میں لے کر (پھر بائیں طرف) متوجہ ہو کر ارشاد فرماتے تھے: ”تم اپنی صفوں کو ٹھیک کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2170]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2168، 2170، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 896، وأبو داود فى (سننه) برقم: 669، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1108، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13876» «رقم طبعة با وزير 2167»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر (2165). تنبيه!! رقم (2165) = (2168) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، وهو مكرر (2168).
حدیث نمبر: 5352
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَطَرٍ الْحَذَّاءُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ أَبُو الْأَسْوَدِ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ خَبَّابٍ قَالَ: جَاءَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَقَعَدَ مَكَانَكَ، فَقَالَ: تَدْرُونَ مَا هَذَا الْعُودُ؟ قُلْنَا: لَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ أَخَذَهُ بِيَمِينِهِ فَقَالَ:" اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ"، ثُمَّ أَخَذَهُ بِيَسَارِهِ فَقَالَ:" اعْتَدِلُوا، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ" فَلَمَّا هُدِمَ الْمَسْجِدُ فُقِدَ، فَالْتَمَسَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَوَجَدَهُ قَدْ أَخَذَهُ بَنُو عَمْرِو بْنُ عَوْفٍ فَجَعَلُوهُ فِي مَسْجِدِهِمْ، فَأَخَذَهُ فَأَعَادَهُ". وَرُوِّينَا فِي أَبْوَابِ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَسَنَّ وَحَمَلَ اللَّحْمَ اتَّخَذَ عَمُودًا فِي مُصَلَّاهُ يَعْتَمِدُ عَلَيْهِ.
محمد بن مسلم بن خباب فرماتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ آئے اور اپنی جگہ بیٹھ گئے۔ کہنے لگے: ”جانتے ہو یہ لکڑی کیسی ہے؟“ ہم نے کہا: نہیں۔ فرمایا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اس کو داہنے ہاتھ میں پکڑ لیتے اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ، اپنی صفیں سیدھی کرو۔“ پھر اس کو الٹے ہاتھ میں پکڑ لیتے اور فرماتے: ”سیدھے ہو جاؤ، اپنی صفیں سیدھی کرلو۔“ جب مسجد گرا دی گئی تو وہ لکڑی گم ہوگئی۔ عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو تلاش کیا تو پایا کہ بنو عمرو بن عوف نے اسے لے کر اپنی مسجد میں رکھ لیا تھا، تو آپ نے اسے لیا اور واپس لوٹا دیا۔
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھاری ہو گئے تو اپنی نماز کی جگہ پر ایک ستون بنا لیا، اس پر ٹیک لگاتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5352]
ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھاری ہو گئے تو اپنی نماز کی جگہ پر ایک ستون بنا لیا، اس پر ٹیک لگاتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابو داؤد 670»
الحكم على الحديث:
ضعيف