🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
518. باب العمرة في رجب وشوال وذي القعدة وما جاء في عمره صلى الله عليه وسلم
رجب، شوال اور ذی القعدہ میں عمرہ کا بیان، اور نبی ﷺ کے عمروں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2458 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2458
سنن ابوداود: 1992
مسند احمد: 5383
الفتح الربانی: 4115
السنن الكبرى للبيهقي: 8835
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2458
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "سُئِلَ كَمِ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَرَّتَيْنِ. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: قَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اعْتَمَرَ ثَلَاثًا سِوَى عُمْرَتِهِ الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے یہ سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے ادا فرمائے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”دو مرتبہ۔“ اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (تصحیح فرماتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بخوبی جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمرے کے علاوہ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے ساتھ ملا کر (بطورِ قران) ادا فرمایا تھا، مزید تین عمرے ادا کیے تھے۔“ اسے احمد بن منیع اور عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور الفاظ عبد بن حمید کے ہیں، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع، وعبد بن حميد واللفظ له، ورجاله ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1685، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1992، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5360، 6394، وأخرجه فتح الباري برقم: 1685، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3070، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13523، 13526، 13596، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2726»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1992
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ:" سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ كَمْ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: مَرَّتَيْنِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ:" لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ اعْتَمَرَ ثَلَاثًا، سِوَى الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ".
مجاہد کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟ انہوں نے جواب دیا: دو بار ۱؎، اس پر ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمرے کے علاوہ جو آپ نے حجۃ الوداع کے ساتھ ملایا تھا تین عمرے کئے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1992]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے؟ انہوں نے کہا: ”دو۔“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ابن عمر رضی اللہ عنہ کو تو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین عمرے کیے تھے، سوائے اس کے جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے ساتھ ملا کر کیا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1992]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 7384، 17574) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی ابواسحاق مدلس ہیں اور عنعنہ سے روایت ہے، مگر اس میں مذکور عمروں کی تعداد صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عمرہ حدیبیہ کو اور اسی طرح حج کے ساتھ والے عمرہ کو شمار نہیں کیا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو إسحاق عنعن
وأصل الحديث متفق عليه (خ 1775 م 1255) بغير ھذا اللفظ
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 76

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5383
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سُئِلَ كَمْ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَرَّتَيْنِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ" اعْتَمَرَ ثَلَاثَةً سِوَى الْعُمْرَةِ الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ".
مجاہد رحمہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ کسی شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے تھے؟ انہوں نے کہا دو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم ہوا تو فرمایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کو معلوم بھی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر جو عمرہ کیا تھا، اس کے علاوہ تین عمرے کئے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5383]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4115
عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سُئِلَ كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَرَّتَيْنِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدِ اعْتَمَرَ ثَلَاثَةً، سِوَى الَّتِي قَرَنَهَا بِحَجَّةِ الْوَدَاعِ
۔ مجاہد کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ سوال کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے عمرے کئے تھے؟ تو انہوں نے کہا: دو، لیکن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہ کو علم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج والے عمرے کے علاوہ کل تین عمرے کئے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4115]
تخریج الحدیث: «صحيح بالشواھد۔ أخرجه ابوداود: 1992، وأخرجه البخاري: 1775، 1776، 4253، 4254، ومسلم: 1255 مطولا بلفظ: يا ام المؤمنين! الا تسمعي ما يقول ابوعبد الرحمن؟ يقول: اعتمر رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم اربعا، احداھن في رجب؟ فقالت: يرحم الله ابا عبد الرحمن، أما انه لميعتمر عمرة الا وھو شاھدھا، وما اعتمر شيئا في رجب۔، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5383 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5383»
وضاحت: فوائد: … صحیح بخاری کی ایک حدیث کے مطابق سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چار عمروں کا تذکرہ کیا ہے، اس حدیث میں حدیبیہ اور حجۃ الوداع والے عمروں کا تذکرہ نہیں کیا گیا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اول الذکر سے روک لیا گیا تھا اور مؤخر الذکر حج کے ساتھ ملا ہوا تھا، دوسرے دو عمروں کی طرح مستقل نہیں تھا۔

الحكم على الحديث:
صحيح بالشواھد ۔ أخرجه ابوداود: 1992
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8835
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ كَمِ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: مَرَّتَيْنِ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اعْتَمَرَ ثَلَاثًا سِوَى الَّتِي قَرَنَهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ" كَذَا رَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ مُجَاهِدٍ، وَالرِّوَايَةُ الثَّانِيَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ لَيْسَ فِيهَا هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کیے تو وہ فرمانے لگے: دو، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ابن عمر رضی اللہ عنہما کو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمرہ کے سوا جو انہوں نے حج کے ساتھ ملایا تھا، تین عمرے کیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8835]
تخریج الحدیث: «منكر۔ ابوداود 1992»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں