🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
899. باب فيمن كره الشرب قائما
جس نے کھڑے ہو کر پینا ناپسند کیا۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3708 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3708
سنن دارمی: 2165
مسند احمد: 7808، 8003
الفتح الربانی: 7453، 7454
صحیح ابن حبان: 5324
الجامع الكامل: 14379، 14380
السنن الكبرى للبيهقي: 14642، 14643
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8241
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5336
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3708
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو زِيَادٍ ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: "إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا، فَقَالَ: أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: قَدْ شَرِبَ مَعَكَ شَرٌّ مِنْهُ الشَّيْطَانُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا شَبَابَةُ ، ثَنَا شُعْبَةُ، ثَنَا أَبُو زِيَادٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ: قِئْ. قَالَ: لِمَ؟! قَالَ: تُحِبُّ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ... " فَذَكَرَهُ.......
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الصَّنْعَانِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ قَائِمًا مَا يَجْعَلُ فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَهُ ".
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مِثْلَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَبَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ الطَّحَّانِ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا حَجَّاجٌ ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھڑے ہو کر پانی پیتے ہوئے دیکھا تو دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تمہارے ساتھ بلی پیے؟“ اس نے عرض کی: جی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تو یقیناً تمہارے ساتھ اس سے بھی بدتر مخلوق یعنی شیطان نے پی لیا ہے۔“ امام ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھڑے ہو کر پیتے دیکھ کر فرمایا: ”قے کر دو۔“ اس نے عرض کی: کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے پسند کرتے ہو کہ تمہارے ساتھ بلی پیے؟“ پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کھڑے ہو کر پینے والا شخص یہ جان لے کہ اس کے پیٹ میں کیا جا رہا ہے تو وہ یقیناً اسے قے کر کے باہر نکال دے۔“ امام ابو یعلیٰ نے اسے ایک اور سند سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے ابو زیاد الطحان اور ابو زید مولیٰ الحسن بن علی کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3708]
تخریج الحدیث: «أبو زياد الطحان مولى الحسن بن علي: وثقه ابن معين، وقال أبو حاتم: شيخ صالح الحديث، وقال الذهبي: لا يعرف؛ واستغربه محققو مسند أحمد (8003)؛ وبقية الإسناد أئمة»
«(3708/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 7943، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2128، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8822، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2099»
«(3708/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 7943، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2128، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8822، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2099»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2165
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ الطَّحَّانِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ رَآهُ يَشْرَبُ قَائِمًا:"قِئْ". قَالَ: لِمَ؟ قَالَ:"أَتُحِبُّ أَنْ تَشْرَبَ مَعَ الْهِرِّ؟"قَالَ: لَا، قَالَ:"فَقَدْ شَرِبَ مَعَكَ شَرٌّ مِنْهُ، الشَّيْطَانُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کھڑے ہو کر پانی پیتے دیکھا تو فرمایا: ”قے کر دو“، اس نے کہا: کیوں؟ فرمایا: ”کیا تم پسند کرو گے کہ بلی کے ساتھ پانی پیو؟“ عرض کیا: نہیں، فرمایا: ”تمہارے ساتھ بلی سے زیادہ برے شیطان نے پانی پیا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2165]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2174] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 301/2] ، [طحاوي فى مشكل الآثار 19/3] و [ابن ابي شيبه 203/8] ۔ نیز دیکھئے: [فتح الباري 8/10]
وضاحت: (تشریح احادیث 2163 سے 2165)
اس حدیث میں ہے کہ اس شخص کے ساتھ جو کھڑے ہو کر پانی پی رہا تھا، شیطان نے پانی پیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچشمِ خود ایسا دیکھا تب ہی فرمایا کہ الٹی کر دو، جس طرح تم کسی جانور کیساتھ پانی نہیں پی سکتے تو شیطان لعین کے ساتھ کس طرح پینا پسند کروگے۔
اس میں کھڑے ہوکر پانی پینے پر سخت وعید ہے۔
پچھلے باب میں صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ کھڑے ہوکر پانی پینا درست ہے اور اللہ کے نبی ہادی برحق محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر زمزم کا پانی بھی پیا، اور یہاں اس باب کی احادیث سے کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت معلوم ہوئی، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ نہی کو تنزیہ پر محمول کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کو اباحت پر محمول کیا جائے، یعنی کبھی کبھار کھڑے ہوکر پی لیا تو کوئی حرج نہیں، بیٹھ کر پینا افضل ہے، ایک ساتھی نے کسی ڈاکٹر کا قول بیان کیا کہ جو لوگ بیٹھ کر پانی پیتے ہیں انہیں سلس البول (پیشاب ٹپکنے) کی بیماری کبھی نہ ہوگی۔
والله اعلم۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7808
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ، لَاسْتَقَاءَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کھڑے ہو کر پانی پینے والے کو پتہ چل جائے کہ اس کے پیٹ میں کیا جا رہا ہے تو وہ اسی وقت قے کردے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7808]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2026، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الراوي عن أبي هريرة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8003
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي زِيَادٍ الطَّحَّانِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا، فَقَالَ لَهُ:" قِه"، قَالَ: لِمَهْ؟ قَالَ:" أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَإِنَّهُ قَدْ شَرِبَ مَعَكَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ، الشَّيْطَانُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کھڑے ہو کر پانی پیتے ہوئے دیکھا تو اس سے فرمایا اسے قے کردو اس نے پوچھا کیوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تمہیں یہ بات پسند ہے کہ تمہارے ساتھ کوئی بلا پانی پیئے؟ اس نے کہا نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے ساتھ بلے سے بھی زیادہ شر والی چیز نے پانی پیا ہے اور وہ ہے شیطان۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8003]

الحكم على الحديث:
هذا الحديث غريب، تفرد بروايته أبو زياد، والغرابة بينة فى متنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7453
عَنْ أَبِي زِيَادٍ الطَّحَّانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ لَهُ قِهْ قَالَ لِمَهْ قَالَ أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ قَالَ لَا قَالَ فَإِنَّهُ قَدْ شَرِبَ مَعَكَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ الشَّيْطَانُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کودیکھا کہ وہ کھڑا ہو کر پانی پی رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو قے کردے۔ اس نے کہا: کیوں؟ آپ نے اس سے فرمایا: کیا تجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ تیرے ساتھ بلّا پانی پیے؟ اس نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تیرے ساتھ اس نے پانی پیا ہے، جو اس بلے سے بھی بدتر ہے، اور وہ ہے شیطان۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7453]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني في سلسلته الصحيحة، أخرجه الدارمي: 2128، والبزار: 2896، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8003 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7990»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7454
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے پیٹ میں کیا داخل ہوا ہے تو وہ قے کر دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7454]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن حبان: 5324، وعبد الرزاق: 19588، والبيھقي: 7/ 282، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7808 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7795»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَایَشْرَبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِیَ فَلْیَسْتَقِیئْ۔)) تم میں سے کوئی آدمی کھڑے ہو کر نہ پئے، اگر کوئی بھول جائے تو وہ قے کر دے۔ (صحیح مسلم: ۲۰۲۶)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5324
أَخْبَرَنَا السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ، لاسْتَقَاءَ" ، أَخْبَرَنَا السَّامِيُّ فِي عَقِبِهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کھڑے ہو کر پینے والے شخص کو اگر پتا چل جائے کہ اس میں کیا نقصان ہے تو وہ اسے قے کر دے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5324]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2026، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5324، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14757، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7923» «رقم طبعة با وزير 5300»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني [تنبيه!! ] هذا الحديث فصله الشيخ الألباني رحمه الله جزئين لوجود إسنادين به. الجزء الأول: 5300 - أَخْبَرَنَا السَّامِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ... فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَ». وقال عن هذا الجزء: صحيح «الصحيحة» (176). الجزء الثاني: [5300/*] حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ... بِمِثْلِ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ} وقال عن هذا الجزء: صحيح - «الصحيحة» - أيضا -. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14379
14379- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لو يعلم الذي يشرب وهو قائم ما في بطنه لاستقاء.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (7808، 7809) من طريقين عن عبد الرزاق، حدثنا معمر، عن الزهري، عن رجل، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14380
14380- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه رأى رجلا يشرب قائما فقال له: قِه، قال: لمه؟ قال: أيسرّك أن يشرب معك الهر؟ قال: لا، قال: فإنه قد شرب معك من هو شر منه الشيطان.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8003)، والبزار –كشف الأستار (2896) كلاهما من طريق شعبة، عن أبي زياد الطحان، قال: سمعت أبا هريرة يقول: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14642
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ نا الْحُسَيْنُ بْنُ ⦗٤٦٠⦘ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ، نا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَ"، كَذَا أُتِيَ بِهِ مَوْصُولًا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کھڑا ہو کر پینے والا جان لے کہ اس کے پیٹ میں کیا ہے تو وہ قے کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14642]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں