🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. باب في الاستذكار للعلم والأمثال
علم اور امثال کو یاد رکھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 382 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 382، 7575
مسند احمد: 23462
مصنف ابن ابی شیبہ: 39987
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9176
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 382
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: " ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالًا أَرَاهُ وَاحِدَةً وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ، وَفَسَّرَ لَنَا مِنْهَا وَاحِدًا وَسَكَتَ عَنْ سَائِرِهَا. قَالَ: إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلُوا قَوْمًا أَهْلَ جَلَدٍ وَعَنَاءٍ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ، وَأَسْخَطُوا رَبَّهُمْ ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے چند مثالیں بیان فرمائیں، میرا گمان ہے کہ وہ (تعداد میں) ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے صرف ایک کی وضاحت فرمائی اور بقیہ کے بارے میں خاموشی اختیار فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ایک ایسی قوم تھی جو نہایت کمزور اور مفلوک الحال تھی، انہوں نے ایک ایسی قوم سے جنگ کی جو سخت کوش اور طاقتور تھی، پس وہ (کمزور لوگ) ان پر غالب آگئے، پھر انہوں نے ان (مغلوب لوگوں) کو عامل (کارندے) بنا لیا اور انہیں (اپنے اوپر) مسلط کر دیا، اور (یوں) اپنے رب کو ناراض کر بیٹھے۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 382]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22952، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 96»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ الأجلح صدوق فيه لين، وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23462
حَدَّثَنَا مُصْعَب بنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا الْأَجْلَحُ ، عَنْ قَيْسِ بنِ أَبي مُسْلِمٍ ، عَنْ رِبعِيِّ بنِ حِرَاشٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُذَيْفَةَ يَقُولُ: ضَرَب لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالًا وَاحِدًا وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ، قَالَ: فَضَرَب لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَثَلًا وَتَرَكَ سَائِرَهَا، قَالَ: " إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلَهُمْ أَهْلُ تَجَبرٍ وَعَدَاءٍ، فَأَظْهَرَ اللَّهُ أَهْلَ الضَّعْفِ عَلَيْهِمْ، فَعَمَدُوا إِلَى عَدُوِّهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ، فَأَسْخَطُوا اللَّهَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ ضرب الامثال بیان فرمائی ہیں، جن میں سے کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بیان فرما دیں اور باقی چھوڑ دیں اور فرمایا کہ ایک قوم تھی جس کے لوگ کمزور اور مسکین تھے ان سے ایک طاقتور اور کثیر تعداد والی قوم نے قتال کیا تو اللہ نے ان کمزوروں کو غلبہ عطا فرما دیا پھر انہوں نے اپنے دشمنوں کو عہدوں پر مقرر کیا اور انہیں (اپنے اوپر) مسلط کر دیا اور یوں اپنے اوپر اللہ کی ناراضگی کا سبب بن گئے تاآنکہ وہ اللہ سے جاملے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23462]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، مصعب بن سلام ضعيف يعتبر به، وقد توبع، والأجلح ضعيف، وقيس بن أبى مسلم مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38359 ترقیم الشثری: -- 39987
حدثنا ابو اسامة ، عن الاجلح ، عن قيس بن ابي مسلم ، عن ربعي ، عن حذيفة قال: ضرب لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم امثالا: واحدا، وثلاثة، وخمسة، وسبعة، وتسعة، واحد عشر، وفسر لنا منها واحدا وسكت عن سائرها، فقال: إن قوما كانوا اهل ضعف ومسكنة، فقاتلوا قوما اهل حيلة وعداء، فظهروا عليهم، فاستعملوهم وسلطوهم، فاسخطوا ربهم عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة قيس بن أبي مسلم، أخرجه أحمد (٢٣٤٦٢).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے بہت سی مثالیں بیان فرمائیں ایک تین پانچ سات نو گیارہ اور ان میں سے ایک کی ہمارے سامنے وضاحت کی اور باقیوں سے خاموش رہے پس ارشاد فرمایا: بلاشبہ کچھ لوگ کمزو ری اور مسکنت والے تھے پس انہوں نے تدبیر اور زیادتی والے لوگوں سے لڑائی کی وہ ان پر غالب آگئے (یعنی کمزور لوگ غالب آئے) اور ان کو اپنے کاموں میں لگا لیا اور انہیں (اپنے اوپر) مسلط کردیا پس انہوں نے اپنے رب کو اپنے اوپر ناراض کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39987]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة قيس بن أبي مسلم .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23944، ترقيم محمد عوامة: 38359»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9176
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَثَلًا وَاحِدًا وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ.
قَالَ: فَضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَثَلًا وَتَرَكَ سَائِرَهَا قَالَ:" إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضَعْفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلَهُمْ أَهْلُ تَجَبُّرٍ وَعَدَاءٍ، فَأَظْهَرَ اللَّهُ أَهْلَ الضَّعْفِ عَلَيْهِمْ، فَعَمَدُوا إِلَى عَدُوِّهِمْ فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ فَأَسْخَطُوا اللَّهَ عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ الْأَحْلَجُ الْكِنْدِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے مختلف مثالیں بیان کیں، ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک مثال بیان کی، اور باقی سب کو ترک کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ ضعیف اور کمزور ہوں اور اُن کے ساتھ جبر اور دشمنی کرنے والے لوگ لڑائی کریں اور پھر اللہ تعالیٰ ان کمزور لوگوں کو ظالموں پر غلبہ دیدے، پھر وہ لوگ اپنے دشمن کی طرف جائیں اور انہیں اپنا عامل بنا لیں، اور انہیں مسلط کر لیں، ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنے پر، اُس دن تک کے لیے، ناراض کر لیں گے، جب وہ لوگ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احلح کندی ہے، اور وہ ثقہ ہے، ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9176]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (407/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22952»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7575
وَعَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "ضَرَبَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْثَالًا: وَاحِدَةً وَثَلَاثَةً وَخَمْسَةً وَسَبْعَةً وَتِسْعَةً وَأَحَدَ عَشَرَ وَفَسَّرَ لَنَا وَاحِدَةً وَسَكَتَ عَنْ سَائِرِهَا فَقَالَ: إِنَّ قَوْمًا كَانُوا أَهْلَ ضْعَفٍ وَمَسْكَنَةٍ قَاتَلُوا قَوْمًا أَهْلَ حِيلَةٍ وَعَدَاءٍ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ، فَاسْتَعْمَلُوهُمْ وَسَلَّطُوهُمْ فَأَسْخَطُوا رَبَّهُمْ عَلَيْهِمْ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے کئی مثالیں بیان فرمائیں: ایک، تین، پانچ، سات، نو اور گیارہ؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے ان میں سے صرف ایک کی تشریح فرمائی اور باقی کے بارے میں خاموشی اختیار فرمائی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً ایک قوم ایسی تھی جو حد درجہ کمزور اور بے سروسامان تھی، انہوں نے ایک ایسی قوم سے قتال کیا جو صاحبِ مکر و فریب اور دشمنی رکھنے والی تھی، پس وہ (کمزور لوگ) ان پر غالب آ گئے، پھر انہوں نے انہیں عامل (عہدے دار) بنایا اور انہیں (اپنے اوپر) مسلط کر دیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے رب کو اپنے اوپر ناراض کر لیا“۔“ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7575]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة (38359) عن أبي أسامة عن الأجلح بن عبد الله عن قيس بن أبي مسلم عن ربعي بن حراش عن حذيفة (المسند المصنف المعلل 3697)؛ الأجلح: صدوق شيعي (التقريب، من الحفظ)، وباقيهم ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22952، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 96»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں