🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
940. باب فيمن لم يمرض ولم يصب في ماله
جو نہ کبھی بیمار ہوا اور نہ اس کے مال میں کوئی نقصان پہنچا، اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3871 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3871
الادب المفرد: 495
صحیح الادب المفرد: 381
مسند احمد: 8395، 8794
الفتح الربانی: 9390
المستدرک علی الصحیحین: 1299
الجامع الكامل: 3443
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3752
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6556
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3871
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟! قَالَ: حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ. فَقَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [قَالَ] : "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْجَبَتْهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَتَى حَسَسْتَ بِالصُّدَاعِ؟ فَقَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ؟! قَالَ: ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ. فَقَالَ: مَالِي بِذَلِكَ عَهْدٌ. قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ - يَعْنِي: الْأَعْرَابِيَّ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، ثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟! قَالَ: حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ. قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ. قَالَ: هَلْ وَجَدْتَ هَذَا الصُّدَاعَ؟. قَالَ: وَمَا الصُّدَاعُ؟! قَالَ: عِرْقٌ يَضْرِبُ عَلَى الْإِنْسَانِ فِي رَأْسِهِ. قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ. فَلَمَّا وَلَّى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہیں ام ملدم (بخار) نے کبھی اپنی گرفت میں لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: یہ ام ملدم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک تپش ہے جو کھال اور گوشت کے درمیان ہوتی ہے۔“ اس نے کہا: میں نے تو اسے کبھی محسوس نہیں کیا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ کسی جہنمی شخص کو دیکھے تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔“ اسی طرح امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت کے مطابق سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی صحت و تندرستی اور جسمانی مضبوطی نے حیران کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم نے آخری بار سر درد کب محسوس کیا تھا؟“ اس نے عرض کیا: یہ سر درد کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ٹیس یا دھڑکن ہے جو کنپٹیوں اور سر میں ہوتی ہے۔“ اس نے کہا: میرا ایسی کسی چیز سے کبھی واسطہ نہیں پڑا۔ جب وہ اعرابی پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جسے یہ دیکھ کر خوشی ہو کہ دوزخیوں میں سے کوئی شخص کیسا ہوتا ہے، تو وہ اسے دیکھ لے“ یعنی اس اعرابی کی طرف اشارہ فرمایا۔ نیز امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہیں کبھی ام ملدم نے پکڑا ہے؟“ اس نے کہا: یہ ام ملدم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک حرارت ہے جو جلد اور گوشت کے درمیان ہوتی ہے۔“ اس نے کہا: مجھے تو یہ کبھی نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”کیا تمہیں کبھی یہ سر درد ہوا ہے؟“ اس نے کہا: سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک رگ ہے جو انسان کے سر میں دھڑکتی ہے۔“ اس نے جواب دیا: میں نے اسے کبھی محسوس نہیں کیا۔ جب وہ شخص واپس مڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ کسی جہنمی شخص کو دیکھے، وہ اسے دیکھ لے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطب/حدیث: 3871]
تخریج الحدیث: «(3871/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 8194، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1323، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2916، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7741، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7981»
«(3871/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 8194، 8576، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1323، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2916، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7741، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7981»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 495
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابوبَكْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”هَلْ أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟“ قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: ”حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ“، قَالَ: لَا، قَالَ: ”فَهَلْ صُدِعْتَ؟“ قَالَ: وَمَا الصُّدَاعُ؟ قَالَ: ”رِيحٌ تَعْتَرِضُ فِي الرَّأْسِ، تَضْرِبُ الْعُرُوقَ“، قَالَ: لَا، قَالَ: فَلَمَّا قَامَ، قَالَ: ”مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ“، أَيْ: فَلْيَنْظُرْهُ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک (صحت مند) دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تمہیں کبھی بخار ہوا ہے؟“ اس نے پوچھا: بخار کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جلد اور گوشت کے درمیان حرارت پیدا ہو جانا ہے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کبھی سر درد ہوا ہے؟“ اس نے کہا: سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہوا ہے جو سر میں گھس جاتی ہے اور رگوں پر ضرب لگاتی ہے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ جب وہ اٹھ کر چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی دوزخی کو دیکھنا پسند کرے وہ اسے دیکھ لے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8395، وأخرجه هناد في الزهد برقم: 426، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7449، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2916، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 301/12» انظر التعليقات الحسان: 2905
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 381
381/495 عن أبي هريرة، قال: جاء أعرابيّ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" هل أخذتك أم ملدم (4) ؟". قال: وما أمّ ملدم؟ قال:"حرّ بين الجلد واللحم". قال: لا. قال:" فهل صدعت؟" قال: وما الصداع؟ قال:"ريح تعترض في الرأس، تضرب العروق". قال: لا. قال: فلما قام قال:" من سره أن ينظر إلى رجل من أهل النار" أي: فلينظره.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کبھی ام ملدم نے پکڑا ہے؟“ اس نے کہا: ام ملدم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھال اور گوشت کے درمیان حرارت ہوتی ہے۔“ (یعنی بخار)، اس نے کہا: کبھی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کبھی صداع ہوا ہے؟“ اس نے کہا: صداع کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہوا ہے جو سر میں گھس جاتی ہے اور رگوں پر ضرب لگاتی ہے۔“ (سر درد)، اس نے کہا: کبھی نہیں، پھر جب وہ کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے کسی جہنمی کو دیکھنا پسند ہو وہ اسے دیکھ لے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8395، وأخرجه هناد في الزهد برقم: 426، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7449، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2916، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 301/12» انظر التعليقات الحسان: 2905
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8395
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ له رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ قَطُّ؟" قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ:" حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ، قَالَ:" فَهَلْ أَخَذَكَ هَذَا الصُّدَاعُ قَطُّ؟" قَالَ: وَمَا هَذَا الصُّدَاعُ؟ قَالَ:" عِروْقٌ تَضْرِبُ عَلَى الْإِنْسَانِ فِي رَأْسِهِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ، قال: فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کبھی تمہیں ام ملدم نے اپنی گرفت میں لیا ہے؟ اس نے کہا کہ ام ملدم کس چیز کا نام ہے؟ فرمایا جسم اور گوشت کے درمیان حرارت کا نام ہے اس نے کہا کہ میں نے تو اپنے جسم میں کبھی یہ چیز محسوس نہیں کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تمہیں کبھی صداع نے پکڑا ہے؟ اس نے پوچھا کہ صداع سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ رنگیں جو انسان کے سر میں چلتی ہیں (اور ان کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے) اس نے کہا کہ میں نے اپنے جسم میں کبھی یہ تکلیف محسوس نہیں کی جب وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی جہنمی کو دیکھنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اس شخص کو دیکھ لے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8395]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن وفي متنه نكارة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8794
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ أَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ، قَالَ: فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَتَى أَحْسَسْتَ أُمَّ مِلْدَم؟" قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ:" الْحُمَّى"، قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الْحُمَّى؟ قَالَ:" سَخَنَةٌ تَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعِظَامِ"، قَال: مَا بِذَلِكَ لِي عَهْدٌ، قَالَ:" فَمَتَى أَحْسَسْتَ بِالصُّدَاعِ؟" قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ؟ قَالَ:" ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ"، قَالَ: مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ، قَالَ: فَلَمَّا قَفَّا أَوْ وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ , قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صحت مند دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کبھی تمہیں " ام ملدم " نے اپنی گرفت میں لیا ہے؟ اس نے کہا کہ " ام ملدم " کس چیز کا نام ہے؟ فرمایا بخار اس نے پوچھا بخار کیا ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جسم اور گوشت کے درمیان حرارت کا نام ہے اس نے کہا کہ میں نے تو اپنے جسم میں کبھی یہ چیز محسوس نہیں کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تمہیں کبھی صداع نے پکڑا ہے؟ اس نے پوچھا کہ صداع سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ رگیں جو انسان کے سر میں چلتی ہیں (اور ان کی وجہ سے سر میں درد ہوتا ہے) اس نے کہا کہ میں نے اپنے جسم میں کبھی یہ تکلیف محسوس نہیں کی جب وہ چلا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی جہنمی کو دیکھنا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ اس شخص کو دیکھ لے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8794]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبى معشر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9390
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ أَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ قَالَ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَتَى أَحْسَسْتَ أُمَّ مِلْدَمٍ قَالَ وَأَيُّ شَيْءٍ أُمُّ مِلْدَمٍ قَالَ الْحُمَّى قَالَ وَأَيُّ شَيْءٍ الْحُمَّى قَالَ سَخَنَةٌ تَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعِظَامِ قَالَ مَا بِذَلِكَ لِي عَهْدٌ (وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ) قَالَ فَمَتَى أَحْسَسْتَ بِالصُّدَاعِ قَالَ وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ قَالَ ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ قَالَ مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ (وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ) قَالَ فَلَمَّا قَفَّى أَوْ وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ (وَفِي لَفْظٍ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدّو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا، اس کی صحت اور قوت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تعجب میں ڈال دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: تو نے اُمِّ مِلْدَم کو کب محسوس کیا ہے؟ اس نے کہا: اُم مِلْدَم کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بخار۔ اس نے کہا: جی بخار کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چمڑے اور ہڈیوں کے درمیان پیدا ہونے والی حرارت کو بخار کہتے ہیں۔ اس نے کہا: مجھے تو کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پھر پوچھا: اچھا تو نے کبھی صُدَاع محسوس کیا ہے؟ اس نے کہا: صُدَاع کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کن پٹیوں اور سر کے درمیان درد ہوتی ہے۔ اس نے کہا: مجھے تو یہ بھی کبھی محسوس نہیں ہوا، جب وہ بدّو چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو یہ بات خوش کرے کہ وہ کسی جہنمی شخص کو دیکھے تو وہ اس کو دیکھ لے۔ ایک روایت میں ہے: جو آدمی آگ والوں میں سے کسی شخص کو دیکھنا پسند کرتا ہو، وہ اس کو دیکھ لے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 9390]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابويعلي: 6556، والبزار: 778، وابن حبان: 2916، والحاكم: 1/ 347، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8794 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8780»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ صحت و عافیت کی دعا کرنے اور آزمائشوں اور بیماریوں کے ٹل جانے کا سوال کرنے کی تعلیم دی ہے، جبکہ صحت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت بھی ہے، ہاں اگر آدمی کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہو جائے تو اس کو صبر کرنا چاہیے اور یہ حسن ظن رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس بیماری کو اس کی خطاؤں کا کفارہ بنائے گا۔
اور جہاں بیمار ہونابندے کا فعل ہی نہیں ہے، وہاں بیماری کی دعا کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے، اس لیے مذکورہ بالا حدیث کییہ تاویل کی جائے گی کہ ممکن ہے کہ وہ بندہ گنہگار ہو اور اس نے نہ توبہ تائب ہو کر ان کی بخشش کروائی ہو اور نہ
وہ بیمار ہوا ہو کہ بیماری اس کے گناہوں کا کفارہ بن گئی ہو، یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود بیماری کی فضیلت بیان کرنا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
اَلْدَمَیُلْدِمُ: کا معنی کسی کو ہمیشہ بخار رہنا ہے اور اُمِّ مِلْدَم بخار کی کنیت ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا سعيد بن عامر، حدثنا محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسولُ الله لأعرابيٍّ:"هل أخَذَتْكَ أمُّ مِلْدَمٍ قطُّ؟" قال: وما أمُّ مِلْدَم؟ قال:"حرٌّ بين الجِلْد واللَّحم" قال: فما وجدتُ هذا قطّ، قال:"فهل أخَذَكَ الصُّداعُ قطّ؟" قال: وما الصُّداع؟ قال:"عِرْقٌ يَضْرِبُ على الإنسان في رأسِه" قال: ما وجدتُ هذا قط، فلمَّا ولَّى قال رسول الله ﷺ:"مَنْ سَرَّه أن يَنظُر إلى رجلٍ من أهلِ النار، فليَنظُرْ إلى هذا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دیہاتی سے پوچھا: ”کیا تجھے کبھی «أُمُّ مِلْدَمٍ» ”بخار“ لاحق ہوا ہے؟“ اس نے پوچھا: «أُمُّ مِلْدَم» کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تپش ہے جو کھال اور گوشت کے درمیان ہوتی ہے۔“ اس نے کہا: مجھے تو کبھی ایسا کچھ نہیں ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تجھے کبھی «الصُّداعُ» ”سر درد“ ہوا ہے؟“ اس نے پوچھا: «الصُّداع» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک رگ ہے جو انسان کے سر میں دھڑکتی ہے۔“ اس نے کہا: مجھے تو کبھی یہ بھی نہیں ہوا، جب وہ شخص پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ دیکھنا پسند ہو کہ دوزخی آدمی کیسا ہوتا ہے تو وہ اس شخص کو دیکھ لے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة بن وقاص الليثي. سعيد بن عامر: هو الضبعي، وأبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن.» [ترقيم الرساله 1299] [ترقيم الشركة 1287]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3443
3443. عن أبي هريرة، قال: دخل أعرابي على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: أخذتك أم ملدم قط؟. قال: وما أم ملدم؟ قال: حر يكون بين الجلد واللحم. قال: ما وجدتُّ هذا قط. قال: فهل أخذك الصداع قط؟ قال: وما الصداع؟ قال: عروق تضرب على الإنسان في رأسه. قال: ما وجدت هذا قط. قال: فلمَّا ولَّى قال: من أحبَّ أن ينظر إلى رجلٍ من أهلِ النار فلينظر إلى هذا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (8395) والبزار- (778-كشف) كلاهما من طريق محمد بن عمرو بن علقمة، حدثنا أبو سلمة، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3752
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟" قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ:" حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ قَالَ:" فَهَلْ أَخَذَكَ هَذَا الصُّدَاعُ؟" قَالَ: وَمَا الصُّدَاعُ؟ قَالَ:" عِرْقٌ يَضْرِبُ عَلَى الْإِنْسَانِ فِي رَأْسِهِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ!! فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ أَحْمَدُ فِي رِوَايَةٍ: مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَأَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجِلْدُهُ فَدَعَاهُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہیں کبھی بخار ہوا ہے؟ اس نے دریافت کیا: بخار کیا ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک تپش ہوتی ہے، جو جلد اور گوشت کے درمیان ہوتی ہے اس نے کہا: میں نے یہ صورت حال کبھی نہیں پائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کبھی صداع ہوا ہے؟ اس نے دریافت کیا: صداع کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک رگ ہے، جو انسان کے سر میں ضرب لگاتی ہے (شاید اس سے مراد بلند فشار دم ہے) اس نے کہا: میں نے یہ صورت حال بھی کبھی نہیں پائی ہے، جب وہ شخص چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ کسی جہنمی کو دیکھے اسے اس شخص کو دیکھ لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ایک روایت میں امام أحمد نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک دیہاتی کے پاس سے ہوا اس کی صحت اور جسمانی حالت آپ کو اچھی لگی آپ نے اسے بلوایا“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3752]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8194، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6556
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ، فَأَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجَلَدُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَتَى أَحْسَسْتَ أُمَّ مِلْدَمٍ؟ فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: وَأَيُّ شَيْءٍ أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: الْحُمَّى، قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الْحُمَّى؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سُخْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ، فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ، قَالَ لَهُ: فَمَتَى أَحْسَسْتَ بِالصُّدَاعِ؟ قَالَ: وَأَيُّ شَيْءٍ الصُّدَاعُ؟ فَقَالَ لَهُ: ضَرَبَانٌ يَكُونُ فِي الصُّدْغَيْنِ وَالرَّأْسِ، فَقَالَ: مَا لِي بِذَلِكَ عَهْدٌ، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى الْأَعْرَابِيُّ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَيْهِ، يَعْنِي الْأَعْرَابِيَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک بدوی حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی عمدہ صحت اور جفاکشی بہت پسند آئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”تم نے «أُمَّ مِلْدَمٍ» کب محسوس کی تھی؟“ اس اعرابی نے پوچھا: ام ملدم کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار“، اس نے عرض کیا: اور بخار کیا چیز ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بتایا: ”یہ ایک ایسی تپش ہوتی ہے جو کھال اور ہڈی کے درمیان محسوس ہوتی ہے“، اس اعرابی نے کہا: میرا اس سے کبھی کوئی واسطہ نہیں پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”تو تم نے «الصُّدَاعُ» کب محسوس کیا تھا؟“ اس نے پوچھا: اور سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ایسی کسک اور دھمک ہوتی ہے جو کنپٹیوں اور سر میں پیدا ہوتی ہے“، اس نے پھر جواب دیا: میرا اس سے بھی کبھی پالا نہیں پڑا، جب وہ بدوی پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ کسی دوزخی کو دیکھے، تو وہ اسے دیکھ لے“، یعنی اس اعرابی کو۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6556]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن: دون قوله: (فأعجبه صحته وجلده)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 8576، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3871/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6525»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں