🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1342. باب الترغيب في الخلق الحسن وفضله والترهيب من الخلق السيئ وذمه
اچھے اخلاق کی ترغیب و فضیلت اور برے اخلاق پر وعید و مذمت۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 5202 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5202
مشکوۃ المصابیح: 4797
مسند احمد: 17732، 17743
مصنف ابن ابی شیبہ: 26961
الفتح الربانی: 9162
صحیح ابن حبان: 482، 5557
السنن الكبرى للبيهقي: 20799
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1535
المعجم الکبیر للطبرانی: 18808
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5202
قَالَ مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا مَسَاوِئُكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا دُوَادُ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ دَاوُدَ ... فَذَكَرَهُ، قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا دَاوُدُ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَحَسَّنَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ " أَسْوَأَكُمْ أَخْلَاقًا... " وَزَادَ فِي آخِرِهِ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا الثَّرْثَارُونَ وَالْمُتَشَدِّقُونَ، فَمَا الْمُتَفَيْهِقُونَ؟ قَالَ: الْمُتَكَبِّرُونَ ".
الثَّرْثَارُ - بِثَاءَيْنِ مُثَلَّثَتَيْنِ مَفْتُوحَتَيْنِ - هُوَ الْكَثِيرُ الْكَلَامِ تَكَلُّفًا.
وَالْمُتَشَدِّقُ: هُوَ الْمُتَكَلِّمُ بِمَلْءِ شِدْقَيْهِ تَفَاصُحًا وَتَعْظِيمًا لِكَلَامِهِ.
وَالْمُتَفَيْهِقُ: أَصْلُهُ مِنَ الْفَهْقِ وَهُوَ الِامْتِلَاءُ وَهُوَ بِمَعْنَى الْمُتَشَدِّقُ ؛ لِأَنَّهُ الَّذِي يَمْلَأُ فَمَهُ بِالْكَلَامِ وَيَتَوَسَّعُ فِيهِ إِظْهَارًا لِفَصَاحَتِهِ، وَفَضْلِهِ، وَاسْتِعْلَاءً عَلَى غَيْرِهِ؛ وَلِهَذَا فَسَّرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُتَكَبِّرِ.
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہتر ہیں، اور تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور قیامت کے دن مجھ سے مجلس میں سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو اخلاق میں سب سے برے ہیں؛ یعنی بہت زیادہ باتیں بنانے والے، چبا چبا کر بولنے والے اور منہ پھلا کر کلام کرنے والے۔“ اس حدیث کو حارث بن محمد بن ابی اسامہ، ابو یعلیٰ موصلی، امام احمد بن حنبل اور ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ یہ حدیث صحیح ہے اور اسے امام طبرانی نے بھی روایت کیا ہے، نیز اس کا ایک شاہد سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ملتا ہے جسے امام ترمذی نے اپنی جامع میں روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے، تاہم اس میں ”اخلاق میں سب سے برے“ کے الفاظ ذکر نہیں ہیں، البتہ اس کے آخر میں یہ اضافہ موجود ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے ’ثرثارون‘ اور ’متشدقون‘ کو تو جان لیا، لیکن یہ ’متفیہقون‘ کون ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تکبر کرنے والے۔“ لغوی تحقیق کے مطابق ’ثرثار‘ اس شخص کو کہتے ہیں جو بناوٹ کے ساتھ بہت زیادہ کلام کرے، ’متشدق‘ وہ ہے جو اپنی فصاحت جھاڑنے اور اپنے کلام کی بڑائی جتانے کے لیے باچھیں کھول کر کلام کرے، جبکہ ’متفیہق‘ کی اصل ’فہق‘ سے ہے جس کے معنی بھر جانے کے ہیں، اور یہ ’متشدق‘ ہی کے ہم معنی ہے کیونکہ ایسا شخص اپنی فصاحت و کمال کے اظہار اور دوسروں پر اپنی برتری جتانے کے لیے کلام میں وسعت پیدا کرتا ہے اور اپنے منہ کو کلام سے بھر لیتا ہے؛ اسی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر ”تکبر کرنے والے“ سے فرمائی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5202]
تخریج الحدیث: «هذا حديث صحيح، رواه الطبراني»
«(5202/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2018، وأخرجه فتح الباري برقم: 5688، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5557، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 660، 1820، وأخرجه شرح السنة برقم: 3395»
«(5202/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 2018، وأخرجه فتح الباري برقم: 5688، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5557، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 660، 1820، وأخرجه شرح السنة برقم: 3395»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
4797 - وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا  ، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي مُسَاوِيكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ، الْمُتَشَدِّقُونَ، الْمُتَفَيْهِقُونَ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ".
ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک (دنیا میں) تم میں سے مجھے زیادہ پسند و محبوب اور روزِ قیامت میرے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا جو تم میں سے زیادہ بااخلاق ہو گا، اور تم میں سے (دنیا میں) مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور روزِ قیامت مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ شخص ہو گا جو تم میں سے بد اخلاق، بہت باتیں کرنے والے، زبان دراز اور گلا پھاڑ کر باتیں کرنے والے ہیں۔“ (حسن، رواہ البیہقی فی شعب الایمان)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4797]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه البيھقي في شعب الإيمان (4969، نسخة محققة: 4616) [و أحمد (193/4. 194) و صححه ابن حبان (الموارد: 1917. 1918) ]
٭ مکحول عن أبي ثعلبة رضي الله عنه منقطع و للحديث شواھد منھا الحديث الآتي (4798)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17732
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَسَاوِئكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ" .
حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب اچھے اخلاق والے ہوں گے اور میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ مبغوض اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ دور بداخلاق، بےہودہ گو، پھیلا کر لمبی بات کرنے والے اور جبڑا کھول کر بتکلف بولنے والے ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17732]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد منقطع، مكحول لم يسمع من أبى ثعلبة الخشني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17743
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا دَاوُدُ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ أَحَبُّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبُكُمْ مِنِّي، مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي، مَسَاوِئكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ، الْمُتَشَدِّقُونَ، الْمُتَفَيْهِقُونَ" .
حضرت ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ قریب اچھے اخلاق والے ہوں گے اور میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ مبغوض اور آخرت میں مجھ سے سب سے زیادہ دور بداخلاق، بیہودہ گو، پھیلا کر لمبی بات کرنے والے اور جبڑا کھول کر بتکلف بولنے والے ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17743]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد منقطع، مكحول لم يسمع من ابي ثعلبة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25829 ترقیم الشثری: -- 26961
حدثنا حفص بن غياث ، عن داود ، عن مكحول ، عن ابي ثعلبة الخشني قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن احبكم إلي واقربكم مني يوم القيامة احاسنكم اخلاقا، وإن ابعدكم مني وابغضكم إلي مساوئكم اخلاقا: الثرثارون المتشدقون المتفيهقون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رداد).
(٢) في [هـ]: (محاسنكم) وفي [ز]: (أحسنكم).
(٣) في [ط]: (المتشرفون).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٧٣٢)، وابن حبان (٤٨٢)، والطبراني ٢٢/ ٥٨٨، والبيهقي في الشعب (٧٩٨٩)، والبغوي (٣٣٩٥)، وأبو نعيم في الحلية ٣/ ٩٧.

حضرت ابو ثعلبہ الخشنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب اور سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہوگا جو تم میں سے سب سے زیادہ اچھے اخلاق والا ہوگا۔ اور بیشک مجھ سے دور اور سب سے زیادہ مبغوضی وہ شخص ہوگا جو تم میں برے اخلاق والا، بکواس کرنے والا، منہ بھر بھر کر تکلف سے باتیں کرنے والا، اور تکبر کرنے والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26961]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 482، 5557، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20856، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18009، 18020، والطبراني فى «الكبير» برقم: 588، ترقيم محمد عوامة: 25829»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9162
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي فِي الْآخِرَةِ مَسَاوِيكُمْ أَخْلَاقًا الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ
۔ سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور روزِ قیامت میرے سب سے زیادہ قریبی وہ لوگ ہوں گے جو تم میں سے اخلاق کے لحاظ سے بہت عمدہ ہوں اور تم میں سے میرے ہاں سب سے زیادہ نفرت والے اور روزِ قیامت مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو برے اخلاق والے، فضول بولنے والے، تکبر کرنے والے اور گفتگو کے لیے باچھوں کو موڑنے والے ہوں۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9162]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 8/ 515، وابن حبان: 482، والطبراني في الكبير: 22/ 588، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17732 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17884»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں حسنِ اخلاق کی ترغیب دی گئی ہے اور غیر ضروری، غیر محتاط اور تصنع و بناوٹ سے گفتگو کرنے اور اس کے ذریعے سے دوسروں پر رعب و برتری جتانے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ گویا کم بولنا اور سادگی سے گفتگو کرناپسندیدہ ہے اور اس کے برعکس زیادہ بولنا اور وہ بھی دوسروں پر ہیکٹر جمانے کے لیے گفتگو میں تیزی و طراری اور تصنع اختیار کرنا سخت ناپسندیدہ ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 482
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللَّهِ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي الثَّرْثَارُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ" .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک تم میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے زیادہ اچھے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور تم میں سے مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہیں جو زیادہ بولتے ہوں، باتیں بڑھا چڑھا کر کرتے ہوں اور چبا چبا کر بولتے ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 482]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 482، 5557، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18009، 18020، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 25829، والطبراني فى(الكبير) برقم: 588» «رقم طبعة با وزير 482»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (791). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات على شرط مسلم، إلا أن مكحولاً لم يسمع من أبي ثعلبة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5557
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي فِي الآخِرَةِ، أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ، وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي فِي الآخِرَةِ، أَسْوَؤُكُمْ أَخْلاقًا، الْمُتَشَدِّقُونَ، الْمُتَفَيْهِقُونَ، الثَّرْثَارُونَ" .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آخرت میں تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے، اور آخرت میں میرے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق زیادہ برے ہوں گے؛ وہ لوگ جو تکلف کے ساتھ خود کو فصیح ظاہر کرتے ہیں، پھیلا کر گفتگو کرتے ہیں اور واہی تباہی بولتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5557]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 482، 5557، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18009، 18020، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 25829، والطبراني فى(الكبير) برقم: 588» «رقم طبعة با وزير 5531»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (791). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20799
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلِيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي: أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا، وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلِيَّ، وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي: مَسَاوِئُكُمْ أَخْلَاقًا، الثَّرْثَارُونَ الْمُتَشَدِّقُونَ الْمُتَفَيْهِقُونَ".
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے زیادہ محبوب اور میرے زیادہ قریبی وہ لوگ ہیں جو اخلاق کے اعتبار سے اچھے ہیں اور مجھے سب سے مبغوض ترین اور مجھ سے دور برے اخلاق والے ہیں جو باچھیں پھیلا کر بڑھ چڑھ کر بات کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20799]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1535
«إن أحبكم إلي وأقربكم مني في الآخرة مجالس أحاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني في الآخرة أسوؤكم أخلاقا الثرثارون المتفيهقون المتشدقون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ آخرت میں تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس کے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے، اور آخرت میں تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے برے ہوں گے، جو بہت زیادہ بولنے والے، تکبر کے ساتھ منہ پھاڑ کر بولنے والے اور باتونی ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1535]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم حب طب هب] عن أبي ثعلبة الخشني. المشكاة 4797، الصحيحة 791: ت، خط –جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں