الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1593. باب في دعوة المظلوم والمسافر في الطاعة والصائم وغيرهم
مظلوم، اطاعت کے سفر میں مسافر، روزہ دار وغیرہ کی دعا کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6211 (کل: 26 مقامات، 13 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6211
سنن ابوداود: 1536
سنن ابن ماجہ: 3862
مسند الشهاب: 316
مصنف ابن ابی شیبہ: 31818
المعجم الاوسط: 24
21 تا 26
حدیث نمبر: 17227
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا ; فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ فِي دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اگرچہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کا گناہ گار ہونا، اُس کے اپنے خلاف ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے مظلوم کی دعا کے بارے میں ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17227]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1204) اخرجه احمد فى المسند (367/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8577»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17694
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ آدَمَ اعْمَلْ كَأَنَّكَ تَرَى وَعُدَّ نَفْسَكَ مَعَ الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن آدم! تم یوں عمل کرو، جیسے تم دیکھ رہے ہو، اور تم اپنا شمار مرحومین کے ساتھ کرو، اور مظلوم کی بددعا سے بچ کے رہنا!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن یزید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17694]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3030
«ثلاث دعوات مستجابات: دعوة الصائم ودعوة المظلوم ودعوة المسافر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں قبول ہوتی ہیں: روزے دار کی دعا، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3030]
”تین دعائیں قبول ہوتی ہیں: روزے دار کی دعا، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3030]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [عق هب] عن أبي هريرة. الصحيحة 1797: ابن ماسي، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3031
«ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة الوالد على ولده ودعوة المسافر ودعوة المظلوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، مسافر کی دعا، اور مظلوم کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3031]
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، مسافر کی دعا، اور مظلوم کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3031]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم خد د ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 596: ابن ماجه، حب، الطيالسي، ابن عساكر، حم، خط – عقبةبن عامر.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 3033
«ثلاث دعوات يستجاب لهن لا شك فيهن: دعوة المظلوم ودعوة المسافر ودعوة الوالد لولده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3033]
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3033]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 596.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 24
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ قَالَ: نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الْأَوْزَاعِيُّ . تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الْمُغِيرَةِ ، وَرِوَايَةُ النَّاسِ: عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دعائیں ایسی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، اور مسافر کی دعا۔“
اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے، امام اوزاعی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابومغیرہ رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ عام رواۃ کی روایت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوجعفر رحمہ اللہ کے واسطے سے نقل کی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 24]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2699، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1536، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1905، 3448 (م)، 3448، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7626، 8700، 9737، 10337، 10859، 10922، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2639، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1421، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30449»