🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
161. مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1083 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
فضائل صحابہ: 1083، 1071
صحیح ابن حبان: 6937
المستدرک علی الصحیحین: 4671
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8950، 14763
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1086
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ، قَالَ: نَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَلِيٌّ فِي بَيْتِ فَاطِمَةَ ، وَانْقَطَعَتْ شِسْعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْطَاهَا عَلِيًّا يُصْلِحُهَا، ثُمَّ جَاءَ فَقَامَ عَلَيْنَا فَقَالَ: "إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ، كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ"، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "لَا"، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "لَا، وَلَكِنَّهُ صَاحِبُ النَّعْلِ"، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: فَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ شَهِدَ، يَعْنِي عَلِيًّا ، بِالرَّحَبَةِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ كَانَ مِنْ حَدِيثِ النَّعْلِ شَيْءٌ؟ قَالَ: وَقَدْ بَلَغَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّهُ مِمَّا كَانَ يُخْفِي إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا تاکہ وہ اسے درست کر دیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس کھڑے ہو کر فرمایا: ”تم میں سے یقیناً وہ شخص موجود ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کی تنزیل پر قتال کیا ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتے درست کرنے والا ہے۔“
اسماعیل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد (رجا رحمہ اللہ) نے بیان کیا کہ وہ رحبہ کے مقام پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے کہ ایک شخص نے آ کر عرض کیا: اے امیر المومنین! کیا جوتے کے متعلق کوئی حدیث (واقعہ) ہے؟ انہوں نے پوچھا: ”کیا تم تک یہ بات پہنچ چکی ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّهُ مِمَّا كَانَ يُخْفِي إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”اے اللہ! تو خوب جانتا ہے کہ یہ ان باتوں میں سے ہے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راز میں رکھا کرتے (یا میرے ساتھ خاص فرمایا کرتے) تھے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 3/142؛ مناقب الشافعي للبيهقي: 1/46»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6937
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ، كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لا، قَالَ عُمَرُ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لا، وَلَكِنْ خَاصِفُ النَّعْلِ، قَالَ: وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهُ" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تفسیر کے لیے لڑے گا، جس طرح میں نے اس کے نازل ہونے کی بنیاد پر لڑائی کی تھی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں، بلکہ وہ جوتے کو گانٹھنے والا ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا دیا تھا تاکہ وہ اسے گانٹھ دیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6937]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6937، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4647، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8488، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11430» «رقم طبعة با وزير 6898»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2487). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4671
أخبرنا أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة من أصل كتابه، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزة، حدثنا أبو غسان، حدثنا عبد السلام بن حَرْب، حدثنا الأعمش، عن إسماعيل بن رجاء، عن أبيه، عن أبي سعيد. قال ابن أبي غَرَزة: وحدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا فِطْر بن خَليفة، عن إسماعيل بن رجاء، عن أبيه، عن أبي سعيد، قال: كنا مع رسول الله ﷺ، فانقطعتْ نعلُه، فتخلّف عليٌّ يُصلِحها، فمشى قليلًا ثم قال:"إنَّ منكم مَن يُقاتِل على تأويلِ القرآن كما قاتَلتُ على تَنزيلِه"، فاستشرفَ لها القومُ، وفيهم أبو بكر وعمر، قال أبو بكر: أنا هو؟ قال:"لا" قال عمر: أنا هو؟ قال:"لا، ولكن خاصِفُ النعْلِ - يعني عليًّا -" فأتيناهُ فبشّرناه، فلم يَرفَع به رأسَه، كأنه قد كان سمعَه من رسولِ الله ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4621 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے درست کرنے کے لیے پیچھے رہ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دور چلے پھر رک کر فرمایا: ”تم میں سے ایک ایسا شخص ہے جو قرآن کی تاویل (صحیح مفہوم کی حفاظت) پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کی تنزیل (وحی کے ابلاغ) پر قتال کیا ہے۔“ اس پر صحابہ نے اشتیاق سے سر اٹھا کر دیکھا جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، سیدنا ابوبکر نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں،“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ شخص وہ ہے جو جوتا گانٹھ رہا ہے (یعنی علی)۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں یہ خوشخبری دی، لیکن انہوں نے (اپنے کام میں مگن رہے اور) سر اٹھا کر بھی نہ دیکھا، گویا انہوں نے یہ بات پہلے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھی تھی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4671]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،أبو غسان: هو مالك بن إسماعيل، والأعمش: هو سليمان بن مهران، ورجاء: هو ابن ربيعة الزُّبيري الكوفي.» [ترقيم الرساله 4671] [ترقيم الشركة 4647] [ترقيم العلميه 4621]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8950
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ عُمَرُ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ". وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے ایک فرد ایسا ہے جو قرآن کی تفسیر کے حوالے سے جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول کے حوالے سے جنگ کی ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ جوتوں کو گانٹھنے والا ہو گا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے جوتے دیے تھے اور وہ انہیں گانٹھ رہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8950]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1086) اخرجه احمد فى المسند (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10865، 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه شرح السنة برقم: 2557»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14763
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ عَلَيْنَا مِنْ بَعْضِ بُيُوتِ نِسَائِهِ قَالَ: فَقُمْنَا مَعَهُ فَانْقَطَعَتْ نَعْلُهُ، فَتَخَلَّفَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ يَخْصِفُهَا، وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَضَيْنَا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ يَنْتَظِرُهُ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ هَذَا الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ". فَاسْتَشْرَفْنَا وَفِينَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَقَالَ:" لَا. وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ". قَالَ: فَجِئْنَا نُبَشِّرُهُ قَالَ: فَكَأَنَّهُ قَدْ سَمِعَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ بیٹھے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، آپ اپنی ایک زوجہ محترمہ کے گھر سے نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، آپ کا جوتا ٹوٹ گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کی خاطر پیچھے رہ گئے تھے، وہ اسے مرمت کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ ہم بھی گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتظار کرنے لگے، آپ کے ساتھ ہم بھی کھڑے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بعض ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اس قرآن کی تفسیر کے حوالے سے (بدمذہبوں کے ساتھ) جنگ کریں گے، جس طرح میں نے اس کے نزول کے حوالے سے جنگ کی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے تمام افراد کو دیکھنا شروع کیا، ہمارے درمیان سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ کام وہ شخص کرے گا جو جوتوں کو مرمت کر رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ہم آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی تو یوں لگا جیسے وہ یہ بات سن چکے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14763]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1086) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8792»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1086
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ» ‏‏‏‏ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏لَا، وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ» ‏‏‏‏ وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهَا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے یقیناً وہ شخص (بھی) ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول پر قتال کیا ہے“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ جوتا گانٹھنے والا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس وقت) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا مبارک مرمت کرنے کے لیے عطا فرما رکھا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10865، 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8949، 10458، 14763، وأخرجه شرح السنة برقم: 2557، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1081»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1071
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، قَثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كُنَّا نَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِهِ، فَتَنَاوَلَهَا عَلِيٌّ يُصْلِحُهَا، ثُمَّ مَشَى فَقَالَ: "إِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ، كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ"، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَخَرَجْتُ فَبَشَّرْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يُكَبِّرْ بِهِ فَرَحًا، كَأَنَّهُ شَيْءٌ قَدْ سَمِعَهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے درست کرنے کے لیے تھام لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور فرمایا: ”تم میں یقیناً ایسا شخص موجود ہے جو قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح میں نے اس کی تنزیل پر قتال کیا ہے۔““
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پس میں (وہاں سے) نکلا اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی خوشخبری دی، تو انہوں نے اس پر کوئی خاص خوشی ظاہر نہیں کی، گویا یہ کوئی ایسی بات تھی جسے وہ پہلے ہی سن چکے تھے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: هذا الاسناد ضعيف جدا لأجل الكديمي محمد بن يونس. وأبو بكر الحنفي هو عبدالكبير ابن عبدالمجيد بن عبدالله بن شريك بن زهير الحنفي البصري، ثقة وثقه ابن سعد وأحمد وحدث عنه والعجلي والعقيلي والدارقطني وابن حبان. وقال ابن معين ليس به بأس وهو صدوق وقال أبو حاتم لا بأس به صالح الحديث، مات سنة ٢٠٤. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14762، 14763، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8792»
«مسند الامام احمد: 82/3؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 122/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں