صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
52. باب الصلاة في ثوب واحد وصفة لبسه:
باب: ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان اور اس کے پہننے کا طریقہ۔
ترقیم عبدالباقی: 518 ترقیم شاملہ: -- 1156
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُتَوَشِّحًا بِهِ ".
وکیع نے کہا: ہمیں سفیان نے ابوزبیر سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1156]
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو لپیٹا ہوا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1156]
ترقیم فوادعبدالباقی: 518
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 518 ترقیم شاملہ: -- 1157
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح قَالَ: وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، جَمِيعًا بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، نیز محمد بن مثنیٰ نے عبدالرحمان سے حدیث بیان کی، ان دونوں (ابن نمیر اور عبدالرحمان) نے سفیان سے اسی سند کے ساتھ یہی روایت بیان کی۔ اور ابن نمیر کی حدیث میں ہے، کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں حاضر ہوا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1157]
امام صاحب اپنے مختلف دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت نقل کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1157]
ترقیم فوادعبدالباقی: 518
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 518 ترقیم شاملہ: -- 1158
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيّ حَدَّثَهُ، " أَنَّهُ رَأَى جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ، مُتَوَشِّحًا بِهِ، وَعِنْدَهُ ثِيَابُهُ، وَقَالَ جَابِرٌ ، إِنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَصْنَعُ ذَلِكَ.
عمرو نے کہا کہ ابوزبیر مکی نے مجھے حدیث سنائی کہ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو پٹکے کی طرح لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑے موجود تھے اور جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1158]
حضرت ابو زبیر مکی رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا، وہ اس کو لپیٹے ہوئے تھے اور ان کے پاس ان کے کپڑے موجود تھے، اور جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے کرتے دیکھا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1158]
ترقیم فوادعبدالباقی: 518
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة