صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب كراهة تسمية العنب كرما:
باب: انگور کو کرم کہنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 2248 ترقیم شاملہ: -- 5872
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَقُولُوا: الْكَرْمُ، وَلَكِنْ قُولُوا: الْحَبْلَةُ يَعْنِي الْعِنَبَ.
عیسیٰ بن یونس نے شعبہ سے، انہوں نے سماک بن حرب سے، انہوں نے علقمہ بن وائل سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا:”(انگور اور اس کی بیل کو) کرم نہ کہا کرو۔ لیکن حبلہ کہہ لو۔“آپ کی مراد انگور سے تھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5872]
علقمہ بن وائل اپنے والد (حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْكَرْمَ» ”کرم“ نہ کہو، لیکن انگور کو «الْحَبَلَةَ» ”حبلہ“ کہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5872]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2248
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2248 ترقیم شاملہ: -- 5873
وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَقُولُوا: الْكَرْمُ، وَلَكِنْ قُولُوا: الْعِنَبُ وَالْحَبْلَةُ ".
عثمان بن عمر نے کہا: ہمیں شعبہ نے سماک سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے علقمہ بن وائل سے سنا، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آپ نے فرمایا:”کرم نہ کہو عنب اور حبلہ (انگور کی بیل) کہہ لو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5873]
حضرت علقمہ بن وائل اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا تَقُولُوا الْكَرْمَ، وَلَكِنِ الْعِنَبُ» ”کرم نہ کہو، لیکن عِنَب۔“” [صحيح مسلم/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 5873]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2248
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة