🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب إثبات حوض نبينا صلى الله عليه وسلم وصفاته:
باب: حوض کوثر کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2298 ترقیم شاملہ: -- 5982
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَارِثَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ، وَالْمَدِينَةِ "، فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ : أَلَمْ تَسْمَعْهُ؟ قَالَ: الْأَوَانِي، قَالَ: لَا، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ.
ابن ابی عدی نے شعبہ سے، انہوں نے معبدبن خالد سے، انہوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ نے فرمایا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض (اتنا چوڑا ہے) جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان (کا فاصلہ) ہے۔حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ نے ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) سے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا، کہ آپ نے فرمایا:برتن؟ انہوں نے کہا: نہیں تو مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا:اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5982]
حضرت حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، میرا حوض، صنعاء اور مدینہ کے فاصلہ کے برابر ہے۔ تو حضرت مستورد رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ان سے پوچھا، کیا تو نےآپ سے برتنوں کے بارے میں نہیں سنا اس نے کہا، نہیں تو حضرت مستورد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا، اس میں برتن ستاروں کی مانند دکھائی دیں گے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5982]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2298
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2298 ترقیم شاملہ: -- 5983
وحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ حَارِثَةَ بْنَ وَهْبٍ الْخُزَاعِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: وَذَكَرَ الْحَوْضَ بِمِثْلِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ قَوْلَ الْمُسْتَوْرِدِ، وَقَوْلَهُ.
حرمی بن عمارہ نے کہا: ہمیں شعبہ نے معبدبن خالد سے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور انہوں نے (حرمی بن عمارہ) نے حوض کا ذکر کیا، اسی (سابقہ حدیث) کے مانند۔ انہوں نے حضرت مستورد اور ان (حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ) کا قول ذکر نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5983]
امام صاحب کو یہ روایت ایک اور استاد نے سنائی،جس میں حوض کا تذکرہ ہے، لیکن حضرت مستورد کا قول اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5983]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2298
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں