🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. باب كم اقام النبي صلى الله عليه وسلم بمكة والمدينة:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اور مدینہ میں کتنی مدت قیام فرمایا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2350 ترقیم شاملہ: -- 6094
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ: قُلْتُ لِعُرْوَةَ : " كَمْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: " عَشْرًا "، قَالَ، قُلْتُ: فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ ".
ابومعمر اسماعیل بن ابراہیم ہذلی نے کہا: ہمیں سفیان نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عروہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بعثت کے بعد) مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟ انہوں نے کہا: دس (سال)۔ انہوں (عمرو) نے کہا: میں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ تیرہ (سال) کہتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6094]
عمرو رحمہ اللہ کہتے ہیں، میں نے عروہ رحمہ اللہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟ انہوں نے کہا: دس سال، میں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما تو تیرہ سال کہتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6094]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2350
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2350 ترقیم شاملہ: -- 6095
وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ، قُلْتُ لِعُرْوَةَ : " كَمْ لَبِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: عَشْرًا، قُلْتُ: فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: بِضْعَ عَشْرَةَ "، قَالَ: فَغَفَّرَهُ، وَقَالَ: إِنَّمَا أَخَذَهُ مِنْ قَوْلِ الشَّاعِرِ ".
ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان نے عمرو سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عروہ سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بعثت کے بعد) مکہ میں کتنے سال رہے؟ انہوں نے کہا: دس (سال)۔ کہا: میں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ تو دس (سال) سے کچھ زائد بتاتے ہیں۔ انہوں (عمرو بن دینار) نے کہا: تو انہوں (عروہ رحمہ اللہ) نے کہا: اللہ ان کی مغفرت کرے! اور کہا: انہوں نے یہ عمر شاعر کے قول سے اخذ کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6095]
عمرو کہتے ہیں، میں نے عروہ سے پوچھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں کتنا عرصہ قیام کیا؟ انہوں نے کہا: دس سال، میں نے کہا: ابن عباس رضی اللہ عنہما تو دس سال سے زائد بتاتے ہیں، عروہ نے کہا: اللہ ان کی مغفرت فرمائے، انہوں نے یہ بات شاعر کے قول سے اخذ کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6095]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2350
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں