صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب صفة غسل الجنابة:
باب: غسل جنابت کا طریقہ۔
ترقیم عبدالباقی: 316 ترقیم شاملہ: -- 718
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، يَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يُفْرِغُ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يَأْخُذُ الْمَاءَ، فَيُدْخِلُ أَصَابِعَهُ فِي أُصُولِ الشَّعْرِ، حَتَّى إِذَا رَأَى أَنْ قَدِ اسْتَبْرَأَ، حَفَنَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ "،
ابومعاویہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو پہلے اپنے ہاتھ دھوتے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اپنی شرم گاہ دھوتے، پھر نماز کے وضو کی مانند وضو فرماتے، پھر پانی لے کر انگلیوں کو بالوں کی جڑوں میں داخل کرتے، جب آپ سمجھتے کہ آپ نے اچھی طرح جڑوں میں پانی پہنچا دیا ہے تو اپنے سر پر دونوں ہاتھوں سے تین چلو ڈالتے۔ پھر سارے جسم پر پانی ڈالتے (اور جسم دھوتے) پھر (آخر میں) اپنے دونوں پاؤں دھو لیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 718]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو پہلے اپنے ہاتھ دھوتے، پھر دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے اپنی شرمگاہ دھوتے، پھر نماز والا وضو فرماتے۔ پھر پانی لے کر انگلیوں کو بالوں کی جڑوں میں داخل کر کے، ان کو دھوتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے کہ بال تر ہو گئے ہیں تو اپنے سر پر دونوں ہاتھوں سے تین چلو ڈالتے۔ پھر سارے جسم پر پانی بہاتے، پھر اپنے دونوں پاؤں دھو لیتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 718]
ترقیم فوادعبدالباقی: 316
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 316 ترقیم شاملہ: -- 719
وحَدَّثَنَاه قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ . ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، كُلُّهُمْ، عَنْ هِشَامٍ ، فِي هَذَا الإِسْنَادِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمْ: غَسْلُ الرِّجْلَيْنِ،
جریر، علی بن مسہر اور ابن نمیر نے ہشام کی اسی سند کے ساتھ (یہ) حدیث روایت کی لیکن ان (تینوں) کی حدیث میں پاؤں دھونے کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 719]
امام صاحب رحمہ اللہ مذکورہ بالا حدیث اپنے مختلف اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، لیکن ان کی روایت میں پاؤں دھونے کا ذکر نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 719]
ترقیم فوادعبدالباقی: 316
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 316 ترقیم شاملہ: -- 720
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَلَمْ يَذْكُرْ: غَسْلَ الرِّجْلَيْنِ.
وکیع نے ہشام کی اسی سند کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت سے غسل فرمایا، آغاز کرتے ہوئے تین بار ہتھلیاں دھوئیں ... پھر ابومعاویہ کی حدیث کی طرح بیان کیا، تاہم پاؤں دھونے کا ذکر نہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 720]
ہمیں ابو بکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے وکیع رحمہ اللہ کے واسطہ سے ہشام رحمہ اللہ کی اپنے باپ سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سنائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت فرمایا، پہلے اپنی ہتھیلیوں کو تین دفعہ دھویا، پھر ابو معاویہ رحمہ اللہ کی طرح حدیث بیان کی، لیکن پاؤں دھونے کا تذکرہ نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 720]
ترقیم فوادعبدالباقی: 316
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 316 ترقیم شاملہ: -- 721
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِهِ لِلصَّلَاةِ ".
زائدہ نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت فرماتے (تو) اس طرح آغاز کرتے کہ برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر نماز کے لیے اپنے وضو کی طرح وضو فرماتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 721]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت فرماتے، برتن میں داخل کرنے سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر اپنے نماز کے وضو کی طرح وضو فرماتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 721]
ترقیم فوادعبدالباقی: 316
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة