صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
10. باب القدر المستحب من الماء في غسل الجنابة وغسل الرجل والمراة في إناء واحد في حالة واحدة وغسل احدهما بفضل الآخر:
باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
ترقیم عبدالباقی: 325 ترقیم شاملہ: -- 736
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَكَاكِيكَ، وَيَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ "، وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: بِخَمْسِ مَكَاكِيّ، وَقَالَ ابْنُ مُعَاذٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ جَبْرٍ.
عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا کہ ان کے والد نے انہیں حدیث سنائی اور ابن مثنیٰ نے عبدالرحمن، یعنی ابن مہدی سے حدیث بیان کی، ان دونوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے عبداللہ بن عبداللہ بن جبر سے حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ مکوک سے غسل فرماتے اور ایک مکوک سے وضو فرماتے۔ (ایک مکوک سوا صاع کے برابر ہوتا ہے۔) ابن مثنیٰ نے مکائیک کی جگہ مکاکی (تخفیف کے ساتھ وہی) لفظ بولا۔ عبید اللہ بن معاذ نے عبداللہ بن عبداللہ کہا اور ابن جبر کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 736]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانچ مکوک سے غسل فرماتے اور ایک مکوک سے وضو فرماتے۔ ابن مثنیٰ رحمہ اللہ نے مکاکیک کی جگہ مکاکی لفظ بولا، مکوک کا وزن ایک مد سے زیادہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 736]
ترقیم فوادعبدالباقی: 325
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 325 ترقیم شاملہ: -- 737
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ جَبْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَتَوَضَّأُ بِالْمُدِّ، وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ إِلَى خَمْسَةِ أَمْدَادٍ ".
مسعر نے ابن جبر سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو فرماتے اور ایک صاع سے پانچ مد تک (کے پانی) سے غسل کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 737]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مد سے وضو کرتے اور ایک صاع سے پانچ مد تک سے غسل کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 737]
ترقیم فوادعبدالباقی: 325
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة