Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب وجوب قضاء الصوم على الحائض دون الصلاة:
باب: حائضہ پر روزے کی قضاء واجب ہے، نماز کی نہیں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 335 ترقیم شاملہ: -- 761
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ . ح وحَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً، " سَأَلَتْ عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: أَتَقْضِي إِحْدَانَا الصَّلَاةَ أَيَّامَ مَحِيضِهَا؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ ".
یزید رشک سے، انہوں نے معاذہ سے روایت کی کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا ایک عورت ایام حیض کی نمازوں کی قضا دیتی ہے؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تو حروریہ (خوارج میں سے) ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں جب ہم میں سے کسی کو حیض آتا تھا تو اسے (نمازوں کی) قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 761]
حضرت معاذہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ ہمیں حیض کے دنوں کی نماز قضائی دینی ہو گی؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تو حروریہ سے تعلق رکھتی ہے؟ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حیض آتا تھا، اس کے باوجود کسی کو قضاء کا حکم نہیں دیا گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 761]
ترقیم فوادعبدالباقی: 335
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 335 ترقیم شاملہ: -- 762
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَةَ ، " أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ، أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كُنَّ نِسَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحِضْنَ، أَفَأَمَرَهُنَّ أَنْ يَجْزِينَ "، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ: تَعْنِي يَقْضِينَ.
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے یزید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے معاذہ سے سنا کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: کیا حائضہ نماز کی قضا دیتی ہے؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تو حروریہ (خوارج میں سے) ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا تو کیا آپ نے انہیں (فوت شدہ نمازوں کے) بدلے میں ادا کرنے کا حکم دیا؟ محمد بن جعفر نے کہا: ان کا مطلب قضا دینے سے تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 762]
حضرت معاذہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ نماز قضائی دے گی؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تو حروریہ سے ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو حیض آتا تھا، کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو قضائی کا حکم دیا تھا؟ محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے کہا، «يَجْزِينَ» کا معنی «يَقْضِينَ» (قضائی دینا) ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 762]
ترقیم فوادعبدالباقی: 335
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 335 ترقیم شاملہ: -- 763
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ: " سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: مَا بَالُ الْحَائِضِ، تَقْضِي الصَّوْمَ، وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ؟ فَقَالَتْ: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قُلْتُ: لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ، وَلَكِنِّي أَسْأَلُ، قَالَتْ: كَانَ يُصِيبُنَا ذَلِكَ فَنُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّوْمِ، وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَاءِ الصَّلَاةِ ".
عاصم نے معاذہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، میں نے کہا: حائضہ عورت کا یہ حال کیوں ہے کہ وہ روزوں کی قضا دیتی ہے نماز کی نہیں؟ انہوں نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ میں نے عرض کی: میں حروریہ نہیں، (صرف) پوچھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ہمیں بھی حیض آتا تھا تو ہمیں روزوں کی قضا دینے کا حکم دیا جاتا تھا، نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 763]
حضرت معاذہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، کہ کیا وجہ ہے حائضہ روزہ کی قضائی دیتی ہے اور نماز کی قضائی نہیں دیتی؟ تو انہوں نے پوچھا: کیا تو حروریہ سے ہے؟ میں نے کہا، میرا حروریہ سے تعلق نہیں ہے، میں تو صرف پوچھنا چاہتی ہوں۔ تو انہوں نے جواب دیا: ہمیں بھی حیض آتا تھا تو ہمیں روزہ کی قضائی کا حکم دیا جاتا تھا، نماز کی قضائی کا نہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 763]
ترقیم فوادعبدالباقی: 335
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں