🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. باب المستحاضة يغشاها زوجها
باب: مستحاضہ سے اس کا شوہر جماع کر سکتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" كَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ فَكَانَ زَوْجُهَا يَغْشَاهَا"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: مُعَلَّى ثِقَةٌ، وَكَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْهُ، لِأَنَّهُ كَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ.
عکرمہ کہتے ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آتا تھا اور ان کے شوہر ان سے صحبت کرتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یحییٰ بن معین نے کہا ہے کہ معلی ثقہ ہیں اور احمد بن حنبل ان سے اس لیے روایت نہیں کرتے تھے کہ وہ قیاس و رائے میں دخل رکھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 309]
جناب عکرمہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہوتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مجامعت کیا کرتا تھا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے معلی کو ثقہ کہا ہے، جب کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس سے کچھ روایت نہ کرتے تھے کیونکہ وہ رائے اور قیاس کی طرف مائل تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 309]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏أنظر حدیث رقم (305)، (تحفة الأشراف: 15821) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف لإرساله
وانظر (ح 305)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 310
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ،" أَنَّهَا كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً وَكَانَ زَوْجُهَا يُجَامِعُهَا".
حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ وہ مستحاضہ ہوتی تھیں اور ان کے شوہر ان سے جماع کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 310]
عکرمہ رحمہ اللہ، حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں استحاضہ آتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مباشرت کرتا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 310]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم (305)، (تحفة الأشراف: 15821) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر (ح 305)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں