یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. باب المستحاضة يغشاها زوجها
باب: مستحاضہ سے اس کا شوہر جماع کر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 309
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" كَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ فَكَانَ زَوْجُهَا يَغْشَاهَا"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: مُعَلَّى ثِقَةٌ، وَكَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْهُ، لِأَنَّهُ كَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ.
عکرمہ کہتے ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آتا تھا اور ان کے شوہر ان سے صحبت کرتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یحییٰ بن معین نے کہا ہے کہ معلی ثقہ ہیں اور احمد بن حنبل ان سے اس لیے روایت نہیں کرتے تھے کہ وہ قیاس و رائے میں دخل رکھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 309]
جناب عکرمہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہوتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مجامعت کیا کرتا تھا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے معلی کو ثقہ کہا ہے، جب کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اس سے کچھ روایت نہ کرتے تھے کیونکہ وہ رائے اور قیاس کی طرف مائل تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 309]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أنظر حدیث رقم (305)، (تحفة الأشراف: 15821) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف لإرساله
وانظر (ح 305)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26
إسناده ضعيف لإرساله
وانظر (ح 305)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 26
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 309 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 309
309. اردو حاشیہ:
مقدمہ فتح الباری میں ہے کہ یہ وہی احادیث بیان کرتے تھے جو رائے اور قیاس کے موافق ہوتی تھیں اور غلطیاں بھی کرتے تھے۔
مقدمہ فتح الباری میں ہے کہ یہ وہی احادیث بیان کرتے تھے جو رائے اور قیاس کے موافق ہوتی تھیں اور غلطیاں بھی کرتے تھے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 309]
Sunan Abi Dawud Hadith 309 in Urdu
سليمان بن فيروز الشيباني ← عكرمة مولى ابن عباس