الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
764. باب كراهة قول الإنسان خبثت نفسي
باب: یہ کہنا کہ میرا نفس پلید ہو گیا مکروہ ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1452
1452 صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1452]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 100 باب لا يقل خبثت نفسي»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1453
1453 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلكِنْ لِيَقُلْ لَقِسَتْ نَفْسِي
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز یوں نہ کہے کہ میرا نفس پلید ہو گیا، لیکن یوں کہہ سکتا ہے کہ میرا دل خراب یا پریشان ہو گیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 100 باب لا يقل خبثت نفسي»
الحكم على الحديث:
«صحیح»