🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. من مات وعليه نذر
کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس پر نذر ہو
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12743 ترقیم الشثری: -- 13018
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن محمد بن كريب ، عن كريب ، عن ابن عباس ، عن سنان بن عبد الله الجهني ، انه حدثته عمته ، انها اتت النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله , توفيت امي وعليها مشي إلى الكعبة نذر , فقال:" هل تستطيعين ان تمشين عنها؟" فقالت: نعم , قال:" فامش عن امك" , فقالت: ايجزئ ذلك عنها؟، فقال: نعم" ارايت لو كان عليها دين فقضيته , هل كان يقبل منك؟"، قالت نعم , فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الله احق بذلك"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ص، ز]، وفي [ن]: (عنه).
(٢) سقط من: [ن].
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) في [ز]: (المشي).
(٥) سقط من: [س، ن].
(٦) ضعيف؛ لحال عبد اللَّه بن عطاء، أخرجه ابن عدي ٣/ ٤٤٠، والبيهقي ١٠/ ٧٨، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٩٥)، وأبو يعلى كما في المطالب ٨/ ٥٨٧ (١٧٨٦)، والبخاري في التاريخ ٤/ ١٦١، وابن الأثير في أسد الغابة ٧/ ٤٧١، وأبو نعيم في معرفة الصحابة ٣/ ١٤٢٨ (٣٦١٧)؛ وانظر: ما تقدم برقم: [١٢٨١١].

حضرت سنان بن عبد اللہ الجھنی اپنی پھوپھی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! میری والدہ فوت ہوگئیں ہیں ان کے ذمہ کعبہ پیدل جانے کی نذر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم طاقت رکھتی ہو کہ ان کی جگہ چل کر جاؤ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر اپنی والدہ کی طرف سے چل کر جاؤ، میں نے عرض کیا کیا یہ ان کی طرف سے کفایت کر جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، تیرا کیا خیال ہے کہ اگر ان پر قرض ہوتا جو تو ادا کرتی تو کیا وہ قرضہ تجھ سے قبول (وصول) کیا جاتا؟ میں نے کہا جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 13018]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: لا أعلم لسنان عن عمته عن النبي صلى الله عليه وسلم غير هذا وهذا يروى عن سنان من هذا الطريق الذي ذكرته . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال عبد اللَّه بن عطاء .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1786، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38874، ترقيم محمد عوامة: 12743»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37275 ترقیم الشثری: -- 38875
حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن كريب عن كريب عن ابن عباس عن سنان بن عبد الله الجهني انه حدثته عمته انها اتت النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله: توفيت [امي] وعليها مشي إلى الكعبة نذر؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اتستطيعين تمشين عنها؟ قالت: نعم، قال: فامشي عن امك، قالت: او يجزئ ذلك عنها؟ قال: نعم، قال: ارايت لو كان عليها دين قضيتيه، هل كان يقبل منها؟ قالت: نعم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: الله احق.
وذكر ان ابا حنيفة قال: لا يجزئ ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: (الجهمي).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س]، وقد سبق الخبر بإثباتها برقم [١٣٠١٨].
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (عنها)، وفي [هـ]: (منك).
(٥) سقط من: [أ، ب، س].
(٦) ضعيف؛ لضعف محمد بن كريب، أخرجه البخاري في التاريخ ٤/ ١٦١، وأبو يعلى كما في المطالب (١٧٨٦)، وابن عدي ١٣/ ٢٧٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٩٥)، وبنحوه أخرجه أحمد ١/ ٢٧٩ (٢٥١٨)، وابن خزيمة (٣٠٣٤).

حضرت سنان بن عبد اللہ جہنی بیان کرتے ہیں کہ انہیں ان کی پھوپھی نے بیان کیا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میری والدہ اس حال میں وفات پا گئی ہیں کہ ان پر مکہ کی طرف پیدل آنے کی نذر لازم تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کی طرف سے مکہ کی طرف پیدل آسکتی ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم ان کی طرف سے چل کر مکہ آؤ۔ سائلہ نے پوچھا: کیا یہ ان کی طرف سے کفایت کر جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اور فرمایا: تم بتاؤ کہ اگر تمہاری والدہ پر قرض ہوتا اور تم اس کو ادا کرتی تو کیا یہ تمہاری والدہ کی طرف سے قبول کرلیا جاتا؟ انہوں نے عرض کیا۔ جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ زیادہ حق دار ہے۔ (کہ اس کا حق ادا کیا جائے)۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: یہ چیز میت کو کفایت نہیں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 38875]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: لا أعلم لسنان عن عمته عن النبي صلى الله عليه وسلم غير هذا وهذا يروى عن سنان من هذا الطريق الذي ذكرته . قال الهيثمي: ومحمد بن كريب ضعيف . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف محمد بن كريب .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1786، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13021، ترقيم محمد عوامة: 37275»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں