الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
166. ما قالوا في الساحر: ما يصنع به؟
جنہوں نے جادوگر کے بارے میں کہا: اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 28491 ترقیم الشثری: -- 29750
حدثنا عبدة ، عن عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر ان جارية لحفصة سحرتها ووجدوا سحرها واعترفت به، فامرت عبد الرحمن بن زيد فقتلها، فبلغ ذلك عثمان فانكره واشتد عليه، فاتاه ابن عمر فاخبره انها سحرتها واعترفت به ووجدوا سحرها، فكان عثمان إنما انكر ذلك لانها قتلت بغير إذنه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فاعترفت).
(٢) في [أ، ب]: (فأمر).
(٣) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت حفصہ کی ایک باندی نے آپ پر جادو کردیا اور ان لوگوں نے جادو کا اثر محسوس بھی کیا اس باندی نے اس کا اعتراف کرلیا۔ تو حضرت حفصہ کے حکم سے حضرت عبدالرحمن بن زید نے اس کو قتل کردیا حضرت عثمان کو اس کی خبر پہنچی تو آپ نے اس بات کو ناپسند کیا اور اس پر بہت غصہ ہوئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور آپ کو اطلاع دی کہ اس باندی نے حضرت حفصہ پر جادو کیا تھا اور اس کا اعتراف بھی کیا اور ان لوگوں نے اس کے جادو کا اثر بھی پایا تھا۔ پس گویا حضرت عثمان نے اس کو ناپسند کیا اس لیے کہ اس کو آپ کی اجازت کی بغیر قتل کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 29750]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16595، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18747، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30920، والطبراني فى «الكبير» برقم: 303، ترقيم محمد عوامة: 28491»
ترقیم عوامۃ: 29583 ترقیم الشثری: -- 30920
حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر ان جارية لحفصة سحرتها، ووجدوا سحرها، واعترفت [به] ، فامرت عبد الرحمن بن زيد فقتلها فبلغ ذلك عثمان فانكره واشتد عليه، فاتاه ابن عمر فاخبره انها سحرتها ووجدوا سحرها واعترفت به، فكان عثمان إنما انكر ذلك لانها قتلت بغير إذنه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فأمر).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط]، وفي [هـ]: (واعترفت به ووجدوا سحرها).
(٥) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت حفصہ کی ایک باندی نے ان پر جادو کردیا اور لوگوں نے اس کا جادو پا لیا، اور اس نے اعتراف بھی کرلیا۔ حضرت حفصہ نے حضرت عبدالرحمن بن زید کو حکم دیا تو آپ نے اسے قتل کردیا، جب یہ خبر حضرت عثمان کو پہنچی تو آپ نے اس بات کو پسند نہیں کیا اور اس پر غصہ کا اظہار کیا۔ سو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما آپ کے پاس تشریف لائے اور انہیں خبر دی کہ بیشک اس نے آپ پر جادو کردیا تھا، اور لوگوں نے اس کا جادو بھی پایا تھا، اور اس جادوگرنی نے اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔ تو گویا حضرت عثمان نے اس بات کو ناپسند کیا اس لیے کہ اسے آپ کی اجازت کے بغیر قتل کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30920]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16595، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18747، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29750، والطبراني فى «الكبير» برقم: 303، ترقيم محمد عوامة: 29583»