الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
174. في المحارب إذا قتل وأخذ المال وأخاف السبيل
اس سرکش کے بیان میں جب وہ قتل کر دے اور مال چھین لے اور مسافروں کو خوف میں مبتلا کرے
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 29626 ترقیم الشثری: -- 30966
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطية عن ابن عباس في قوله: إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الارض فسادا ان يقتلوا او يصلبوا او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف حتى ختم الآية، فقال: إذا حارب الرجل فقتل واخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم ياخذ المال قتل، وإذا اخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا لم يقتل ولم ياخذ المال نفي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ عطية العوفي ضعيف، وحجاج مدلس.
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت کی تفسیر مروی ہے ”صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کے لیے کہ وہ قتل کیے جائیں سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یہاں تک کہ انہوں نے آیت ختم کی۔ آپ نے فرمایا: جب آدمی جنگ کرے، پس قتل کر دے اور مال چھین لے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور سولی پر چڑھا دیا جائے۔ اور جب قتل کرے اور مال نہ چھینے تو اسے بھی قتل کردیا جائے، اور جب مال چھین لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے اور جب قتل نہ کرے اور نہ مال چھینے تو اسے جلا وطن کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30966]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34989، ترقيم محمد عوامة: 29626»
ترقیم عوامۃ: 33462 ترقیم الشثری: -- 34990
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن حجاج ، عن عطية ، عن ابن عباس في قوله: إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ويسعون في الارض فسادا ان يقتلوا او يصلبوا او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف حتى ختم الآية، فقال: إذا حارب الرجل وقتل واخذ المال، قطعت يده ورجله من خلاف وصلب، وإذا قتل ولم ياخذ المال قتل، وإذا اخذ المال ولم يقتل قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا لم يقتل ولم ياخذ المال نفي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وعطية العوفي ضعيف.
حضرت عطیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول کی تلاوت فرمائی: آیت: ترجمہ: صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد مچانے کی بھاگ دوڑ کرتے ہیں کہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے مکمل آیت پڑھی۔ اور ارشاد فرمایا: جب آدمی لڑائی کرے اور قتل کر دے اور مال بھی لے لے تو اس کا ایک ہاتھ اور اس کا ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا اور سولی دی جائے گی۔ اور جب کوئی قتل کر دے اور مال نہ لے تو اس کو قتل کیا جائے گا اور جب مال لے لے اور قتل نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیا جائے گا۔ اور جب نہ قتل کرے اور نہ ہی مال لے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 34990]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30966، ترقيم محمد عوامة: 33462»