🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28385 ترقیم الشثری: -- 29629
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد ، عن قتادة ان سليمان بن يسار حدث ان عمر بن عبد العزيز قال: ما رايت مثل القسامة قط اقيد بها، والله يقول: واشهدوا ذوي عدل منكم، وقالت الاسباط: وما شهدنا إلا بما علمنا وما كنا للغيب حافظين، وقال الله: إلا من شهد بالحق وهم يعلمون.
وقال سليمان بن يسار : القسامة حق، قضى بها رسول الله صلى الله عليه وسلم بينما الانصار عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فإذا هم بصاحبهم يتشحط في دمه، فرجعوا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: قتلتنا اليهود وسموا رجلا منهم، ولم تكن لهم بينة، فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: شاهدان من غيركم حتى ادفعه إليكم برمته، فلم تكن لهم بينة، فقال: استحقوا بخمسين قسامة ادفعه إليكم برمته، فقالوا: يا رسول الله [صلى الله عليه وسلم] ، إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد نبي الله صلى الله عليه وسلم ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله، إن اليهود لا يبالون الحلف متى ما نقبل هذا منهم ياتونا على آخرنا! فوداه رسول الله صلى الله عليه وسلم من عنده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (حدثه).
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: میں نے کبھی قسامت جیسا قانون نہیں دیکھا جس کے ذریعہ میں قصاص لے لوں اللہ رب العزت فرماتے ہیں۔ ترجمہ:۔ اور گواہی دیں تم میں سے دو عادل شخص اور اسباط نے کہا، ترجمہ:۔ اور ہم نے گواہی نہیں دی مگر اس کی جو ہم جانتے ہیں اور ہم غیب کی باتوں کے نگہبان نہیں ہیں۔ اور اللہ رب العزت نے فرمایا: مگر جو شہادت دے حق کی اور وہ جانتے بھی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 29629]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31063، 39198، ترقيم محمد عوامة: 28385»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29630
وقال سليمان بن يسار: القسامة (حق) قضى بها رسول الله ﷺ بينما الانصار عند رسول الله ﷺ (إذ) خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول الله ﷺ، فإذا هم بصاحبهم (يتشحط) في دمه، فرجعوا إلى رسول الله ﷺ فقالوا: قتلتنا اليهود -وسموا رجلا منهم ولم تكن (لهم) بينة-، فقال لهم رسول الله ﷺ:"شاهدان من غيركم حتى ادفعه اليكم برمته"، (فلم تكن لهم بينة فقال: ("استحقوا بخمسين قسامة ادفعه اليكم برمته") ، (فقالوا) : يا رسول الله إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد نبي الله ﷺ ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله إن اليهود لا يبالون الحلف، (متى) (ما) نقبل هذا منهم ياتون على آخرنا، فوداه رسول الله ﷺ من عنده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (ط): (حتى).
(٢) في [ط]: زيادة (بينهما).
(٣) في [ب]: (إذا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [جـ، ك، م]: زيادة (لهم).
(٦) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
(٧) في [ط]: (فقال).
(٨) في [ك]: (منا).
(٩) في [م]: (م).
(١٠) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وقد أخرجه مسلم (١٦٧٠) من حديث سليمان عن رجل من الأنصار، وهكذا أخرجه أحمد (١٦٦٤٩).

حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا: قسامت برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا اس درمیان کہ انصار کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک آدمی چلا گیا پھر وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے پس ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت پایا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے، یہود نے ہمیں مار دیا اور انہوں نے یہود میں سے ایک آدمی کا نام لیا حالانکہ ان کے پاس شہادت نہیں تھی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے علاوہ دو گواہ گواہی دے دیں تو میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالہ کردوں گا پس ان کے پاس شہادت نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسموں کے ذریعہ حقدار بن جاؤ۔ میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالے کردوں گا، ان لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ناپسند کرتے ہیں کہ ان دیکھی بات پر قسم اٹھائیں پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کے پچاس افراد سے قسم لینے کا ارادہ کیا۔ تو انصار کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود قسم کی پروا نہیں کرتے جب بھی ہم ان سے یہ بات قبول کریں گے تو وہ ہمارے آخری آدمی تک کو ختم کردیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 29630]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29715 ترقیم الشثری: -- 31063
حدثنا محمد بن بشر حدثنا ابن ابي عروبة ، عن قتادة ، ان سليمان بن يسار قال: القسامة حق، قضى بها النبي صلى الله عليه وسلم. بينما الانصار عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا هم بصاحبهم يتشحط في دمه! فرجعوا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالوا: قتلتنا يهود، وسموا رجلا منهم، ولم تكن لهم بينة، فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: شاهدان من غيركم حتى ادفعه إليكم برمته؟ فلم تكن لهم بينة، فقال: استحقوا بخمسين قسامة، ادفعه إليكم برمته، فقالوا: إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد النبي صلى الله عليه وسلم ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله، إن اليهود لا يبالون الحلف، متى نقبل هذا منهم ياتون على آخرنا! فوداه رسول الله صلى الله عليه وسلم من عنده.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ط، ك].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ط، هـ]: (عن).
(٤) في [هـ]: زيادة (و).
(٥) في [ط، هـ]: (بصاحبه).
(٦) في [ط، ع، هـ]: (اليهود).
(٧) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٨) سقط من: [س].
(٩) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وورد من حديث سليمان بن يسار عن رجل من الأنصار، أخرجه مسلم (١٦٧٠)، وأحمد (١٦٦٤٩).

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسامت کا معاملہ برحق ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ انصار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی نکل گیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے نکلے تو اچانک انہوں نے اپنے ساتھی کو دیکھا کہ وہ خون میں لت پت پڑا تڑپ رہا ہے! تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے کہ یہود نے ہمارے آدمی کو قتل کردیا اور انہوں نے یہود کے ایک آدمی کا نام لیا، اور ان لوگوں کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے علاوہ اگر دو گواہ گواہی دیں تو میں اس کو تمہارے حوالے کر دوں؟ پس ان کے پاس گواہی نہیں تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ پچاس قسمیں اٹھا لو میں اس کو تمہارے حوالہ کر دوں گا؟ تو انصار کہنے لگے: ہم ناپسند کرتے ہیں کہ اَن دیکھی بات پر قسم اٹھائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچاس یہودیوں سے قسمیں لینا چاہیں تو انصار کہنے لگے: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بیشک یہود قسم کی پروا نہیں کرتے ہم کس طرح ان کی قسمیں قبول کرلیں یہ تو پھر ہمارے دوسرے لوگوں کو مار دیا کریں گے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی اپنے پاس سے دیت عطاء فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31063]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29631، 39198، ترقيم محمد عوامة: 29715»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37595 ترقیم الشثری: -- 39199
حدثنا محمد بن بشر حدثنا سعيد عن قتادة ان سليمان بن يسار قال: القسامة حق قضى بها رسول الله صلى الله عليه وسلم، بينما الانصار عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند النبي صلى الله عليه وسلم فإذا هم بصاحبهم يتشحط في دمه، فرجعوا إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا: قتلتنا اليهود! وسموا رجلا منهم، ولم تكن لهم بينة، فقال لهم النبي صلى الله عليه وسلم: شاهدان من غيركم حتى ادفعه إليكم برمته، فلم تكن لهم بينة، فقال: استحقوا بخمسين قسامة ادفعه إليكم برمته؟ فقالوا: يا رسول الله، إنا نكره ان نحلف على غيب، فاراد رسول الله صلى الله عليه وسلم ان ياخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الانصار: يا رسول الله، إن اليهود لا يبالون الحلف، متى ما نقبل هذا منهم ياتون على آخرنا، فوداه النبي صلى الله عليه وسلم من عنده.
وذكر ان ابا حنيفة قال: لا تقبل ايمان الذين يدعون الدم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (إذا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ب]: (ادفعوا).
(٤) في [هـ]: (تهامة).
(٥) في [أ، ب]: (يحلف).
(٦) في [هـ]: (الخلف).
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [س]: (يقبل)، وفي [هـ]: (نقيل).
(٩) في [أ]: (فأتوا).
(١٠) مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي، أخرجه البيهقي في المعرفة (١٦٣٧١)، وورد من طريق سليمان عن رجل من الأنصار، أخرجه مسلم (١٦٧٠)، وأحمد (١٦٦٤٩).

حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ قسامت برحق ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے ذریعہ سے فیصلہ فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس انصار حاضر تھے کہ ان میں سے ایک انصاری چلے گئے پھر (بعد میں) بقیہ انصار بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے۔ ناگہاں انہوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت دیکھا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں واپس آئے اور عرض کیا۔ ہمیں یہودیوں نے قتل کیا ہے اور انہوں نے یہودیوں میں سے ایک شخص کا نام لیا لیکن ان کے پاس گواہ نہیں تھا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارے سوا دو گواہ ہوں تاکہ میں اس مسمّٰی شخص کو تمہارے حوالہ کر دوں؟ لیکن ان کے پاس گواہ نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پچاس قسموں کے ذریعہ استحقاق پیدا کرلو تاکہ میں یہ شخص تمہارے حوالہ کر دوں؟ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم غیب کی بات پر قسم کھانے کو پسند نہیں کرتے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود سے پچاس قسمیں لینے کا ارادہ فرمایا تو انصار نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہود قسموں کی کوئی پروا نہیں کرتے۔ جب ہم ان سے اس (مقتول پر قسموں) کو قبول کرلیں گے تو یہ ہم میں سے آخری شخص تک کا صفایا کر دیں گے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کی دیت اپنی طرف سے ادا فرمائی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: خون کا دعویٰ کرنے والوں کی قسموں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 39199]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل؛ سليمان بن يسار تابعي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29631، 31063، ترقيم محمد عوامة: 37595»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں