🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟
وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27073 ترقیم الشثری: -- 28241
حدثنا ابو الاحوص ، عن منصور ، عن ربعي بن حراش ، عن رجل من النخع ، عن سلمان قال: من قال إذا اصبح: اللهم انت ربي لا شريك لك، اصبحنا واصبح الملك لله، والحمد لله، لا شريك له، وإذا امسى مثل ذلك، كان كفارة لما احدث بينهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فراش).
(٢) سقط من: [ط، م].
(٣) في [ط، هـ]: (حدث).
(٤) مجهول؛ لإبهام الراوي عن سلمان.

حضرت ربعی بن حراش قبیلہ نخع کے کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی نے ارشاد فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے: ترجمہ: اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔ ہم نے صبح کی اور تمام ملک نے اللہ کے لیے صبح کی اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اور جو شخص شام کے وقت بھی ایسے ہی پڑھے تو یہ دعا کفارہ بن جائے گی ان گناہوں کے لیے جو ان دونوں کے مابین سرزد ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 28241]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3403، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31258، 31259، ترقيم محمد عوامة: 27073»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29899 ترقیم الشثری: -- 31258
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن منصور ، عن ربعي ، عن رجل من النخع عن ابيه ، عن سلمان قال: من قال إذا اصبح وإذا امسى: «اللهم انت ربي لا شريك لك، اصبحنا واصبح الملك لله، لا شريك له» غفر له ما احدث بينهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (النخعي).
(٢) في [أ، هـ]: (لك).
(٣) مجهول.

حضرت سلمان ارشاد فرماتے ہیں: جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ کلمات کہے: اے اللہ! آپ میرے پالنے والے ہیں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے، ہم نے صبح کی اور اللہ کے ملک و سلطنت نے صبح کی، جس کا کوئی شریک نہیں، تو ان دونوں وقتوں کے درمیان اس نے جو گناہ کیے ہوں ان کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31258]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3403، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28242، 31259، ترقيم محمد عوامة: 29899»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں