🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في الإيمان والإسلام
ان روایات کا بیان جو ایمان اور اسلام کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14914 ترقیم الشثری: -- 15326
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا محمد بن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن ابن عباس ، قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب , فقال:" وعليك , فقال: إني رجل من اخوالك من بني سعد بن بكر وإني رسول قومي إليك ووافدهم , وإني سائلك فمشدد مسالتي إياك , ومناشدك فمشدد مناشدتي إياك، قال: خذ عنك يا اخا بني سعد، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان نحج البيت العتيق , فانشدك اهو امرك بذلك؟ قال: نعم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (فضي).
(٢) في [ز]: سقط (عطاء).
(٣) في [أ، ب، ن]: (عطاء).
(٤) في [أ، ب، ن]: (نشيدة)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة)، وفي [ن]: (فمنشد).
(٥) في [جـ]: (مسلتي).
(٦) في [جـ]: (ومنا تنفدك).
(٧) في [أ، ب، ص]: (فمنشدة)، وفي [ن]: (فمنشد)، وفي [جـ، ز]: (فمشيدة).
(٨) في [أ، ب]: (خذ عنا)، وفي [جـ، ص، ز]: (قال: خذ عتك).
(٩) في [ن]: (تحج).
(١٠) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه ابن خزيمة (٢٣٨٣)، والبخاري في التاريخ ٨/ ٢٣٣، والطبراني في الأوسط (٢٧٠٧)، والدارمي (/١٧٢ (٦٥١)، والإسماعيلي في معجم شيوخه ٢/ ٦٨٥، والفاكهي (٧٧٣)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ١٧١، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٣٨٠)، وأبو داود (٤٨٧)، وابن سعد ١/ ٢٩٩، وابن شبه ٢/ ٥٢١.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ایک دیہاتی خدمت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے بنو عبد المطلب کے بیٹے! السلام علیکم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں وعلیک کہا۔ پھر اس اعرابی نے کہا کہ میں آپ کے ننہال یعنی قبیلہ بنو سعد بن بکر سے ہوں (یہ قبیلہ حضور کا رضاعی ماموں تھے) اور میں اپنی قوم کا آپ کی طرف بھیجا ہوا قاصد اور ان کا نمائندہ ہوں۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک قسم دینے لگا ہوں اور سوال کرنے لگا ہوں، اس قسم اور سوال کا جواب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو دینا ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنی سعد کے بھائی تو خود سے سوال کرلے۔ (یعنی قرابت کی وجہ سے حضور نے اپنے اور اس شخص میں کوئی فرق نہ رکھا)۔ اس نے عرض کیا بیشک ہم نے آپ کی کتاب (مکتوب) میں پایا ہے اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصدوں نے حکم دیا ہے کہ ہم لوگ حج بیت اللہ کریں، میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 15326]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: طرق صحاح . قال سعد الشثري: ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32329، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8150، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707، ترقيم محمد عوامة: 14914»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30953 ترقیم الشثری: -- 32329
حدثنا ابن فضيل ، عن عطاء بن السائب ، عن سالم بن ابي الجعد عن ابن عباس قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب، فقال: وعليك، فقال: إني رجل من اخوالك من بني سعد بن بكر وانا رسول قومي إليك ووافدهم، وانا سائلك فمشتدة مسالتي إياك، ومناشدك فمشتدة مناشدتي إياك، قال: خذ يا اخا بني سعد.
قال: من خلقك وهو خالق من قبلك وهو خالق من بعدك؟ قال: الله، قال: نشدتك بذلك اهو ارسلك؟ قال: نعم، قال: من خلق السماوات السبع والارضين السبع واجرى بينهن الرزق؟ قال: الله، قال: نشدتك بذلك اهو ارسلك؟ قال: نعم، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان نصلي في اليوم والليلة خمس صلوات لمواقيتها، فنشدتك بذلك اهو امرك به؟ قال: نعم، قال: فإنا وجدنا في كتابك وامرتنا رسلك ان ناخذ من حواشي اموالنا فنردها على فقرائنا، فنشدتك بذلك اهو امرك بذلك؟ قال: نعم، ثم قال: اما الخامسة فلست سائلك عنها ولا ارب لي فيها، قال: ثم قال: اما والذي بعثك بالحق لاعملن بها ومن اطاعني من قومي، ثم رجع، فضحك رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى بدت نواجذه، ثم قال: والذي نفسي بيده لئن صدق ليدخلن الجنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في أح، ك، ط]: (فمشيد)، وفي [جـ، و]: (فمشيده)، وفي [هـ]: (فمشددا).
(٢) في [هـ]: (إليك).
(٣) في [ط]: (نناشدك).
(٤) زائدة من: [جـ، ك]، وفي [و]: زائدة (فمشيد).
(٥) في [هـ]: زيادة (عنك)، وفي [و]: زيادة (عليك).
(٦) زائدة من: [و].
(٧) في [و]: (فنشدتك).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(٩) في [و]: (بينهما).
(١٠) في [و]: (فأنشدتك).
(١١) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(١٢) في [هـ]: (لمواقبتها).
(١٣) في [و]: (فنشدتك).
(١٤) في [أ، ط، هـ]: (بذلك).
(١٥) سقط من: [ط]، وفي [هـ]: (بذلك).
(١٦) تكرار في: [جـ].
(١٧) في [ط]: (رب).
(١٨) زائدة (أما) من: [ب، جـ، ك، و].
(١٩) في [و]: (و).
(٢٠) ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط، أخرجه ابن خزيمة (٢٣٨٣)، والدارمي (٦٥١)، والدارقطني ٣/ ٤٤، والبيهقي ٧/ ٤، والطبراني (٨١٥١)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ١٧١، وأصل الحديث عند البخاري (٦٣).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: تجھ پر سلامتی ہو اے بنی عبدالمطلب کے لڑکے: پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر بھی ہو: پھر اس نے کہا: بیشک میں تمہارے ننھیال قبیلہ بنو سعد بن بکر قبیلہ کا آدمی ہوں۔ اور میں تمہاری طرف اپنی قوم کا پیغامبر اور قاصد بن کر آیا ہوں۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سوال کروں گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میرا سوال کرنا سخت انداز میں ہوگا۔ اور آپ سے قسم کا مطالبہ کرنا، پس میرے آپ سے قسم کے مطالبہ میں سختی ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بنو سعد کے بھائی: سوال کرو۔ اس دیہاتی نے کہا: آپ کو کس نے پیدا کیا؟ اور وہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے لوگوں کا اور آپ کے بعد والے لوگوں کا پیدا کرنے والا ہوگا۔؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ نے، دیہاتی نے پوچھا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا اس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے پوچھا: ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو کس نے پیدا کیا اور ان کے درمیان رزق کس نے پھیلایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے، اس نے پوچھا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا اس نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اس نے عرض کیا: پس ہم آپ کی کتاب میں لکھا ہوا پاتے ہیں اور آپ کے قاصد نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم دن اور رات میں پانچ نمازیں ان کے وقت پر ادا کریں۔ میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا یہی معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے عرض کیا: پس ہم آپ کی کتاب میں لکھا ہوا پاتے ہیں اور آپ کے قاصد نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اپنے مالوں میں سے مقررہ حصہ نکال کر اپنے فقراء میں تقسیم کردیں۔ میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا معاملہ اسی طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! پھر اس نے عرض کیا: بہرحال پانچواں سوال میں اس کے متعلق آپ سے نہیں پوچھوں گا اور نہ ہی مجھے اس کی کوئی حاجت ہے، راوی کہتے ہیں، پھر اس نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے میں اور میری قوم میں سے جو میری اطاعت کرے گا ضرور بالضرور ان اعمال کی پابندی کریں گے۔ پھر وہ واپس لوٹ گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر اس نے سچ کہا تو یہ ضرور بالضرور جنت میں داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32329]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: طرق صحاح . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عطاء بن السائب اختلط .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2383، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 65، 66، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4405، وأبو داود فى «سننه» (1/182) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 678، 677، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13240، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2290، 2417، 2418، والبزار فى «مسنده» برقم: 5218، 5219، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15329، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8149، 8151، 8150، 8152، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2707، ترقيم محمد عوامة: 30953»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں