الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
کل مکررات: 3
ترقیم عوامۃ: 27153 ترقیم الشثری: -- 28321
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام ، عن ابيه قال: كان قيس بن سعد بن عبادة ارتحل نحو المدينة ومعه اصحاب، فجعل ينحر كل يوم جزورا حتى بلغ صرار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مرار)، وصرار: موطن قرب المدينة.
(٢) صحيح.
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد بن عبادہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔ تو آپ روزانہ اونٹ ذبح کرتے تھے یہاں تک کہ آپ مدینہ کے قریب صرار مقام تک پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 28321]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32607، 40104، ترقيم محمد عوامة: 27153»
ترقیم عوامۃ: 31222 ترقیم الشثری: -- 32607
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام ، عن ابيه ، قال: كان قيس [بن سعد ] بن عبادة مع علي على مقدمته، ومعه خمسة آلاف قد حلقوا رؤوسهم بعدما مات علي، فلما دخل الحسن في بيعة معاوية ابى قيس ان يدخل، فقال لاصحابه: ما شئتم؟ إن شئتم جالدت بكم ابدا حتى يموت الاعجل، وإن شئتم اخذت لكم امانا، فقالوا له: خذ لنا امانا، فاخذ لهم ان لهم كذا وكذا، ولا يعاقبوا بشيء ؛ وإني رجل منهم، ولم ياخذ لنفسه خاصة شيئا، فلما ارتحل نحو المدينة ومضى باصحابه جعل ينحر لهم كل يوم جزورا حتى بلغ.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو: قيس بن سعد بن عبادة.
(٢) زيادة (علي) من [أ، جـ، ك].
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ك]: (أنا)، وفي [ط، هـ]: (أتى)، وفي [س]: (أبي).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ط، هـ]: (ارتحلوا).
(٧) صحيح.
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ قیس بن سعد بن عبادہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے لشکر کے اگلے حصّے میں رہے تھے، اور ان کے ساتھ پانچ ہزار افراد تھے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد اپنے سروں کو منڈوا لیا تھا، پس جب حضرت حسن رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت میں داخل ہوگئے تو قیس نے داخل ہونے سے انکار کردیا، پھر اپنے ساتھیوں سے کہا تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہتے ہو تو میں تمہیں لے کر ہمیشہ لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ ہم میں سے پہلے مرنے والا مرجائے، اور اگر تم چاہو تو میں تمہارے لئے امان طلب کرلوں، وہ کہنے لگے آپ ہمارے لئے امان طلب کرلیں، چناچہ انہوں نے ان کے لئے کچھ شرائط اور معاوضے کے ساتھ صلح کرلی، اور شرط ٹھہرائی کہ ان کو کسی قسم کی سزا نہ دی جائے، اور یہ کہا کہ میں ان کا ایک فرد ہوں گا، اور اپنے لئے کوئی شرط نہیں لگائی، جب وہ مدینہ کی طرف اپنے ساتھیوں کو لے کر واپس چلے تو سارے راستے میں روزانہ ان کے لئے ایک اونٹ ذبح کرتے رہے یہاں تک کہ مدینہ پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32607]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28322، 40104، ترقيم محمد عوامة: 31222»
ترقیم عوامۃ: 38477 ترقیم الشثری: -- 40105
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام ، عن ابيه قال: كان قيس بن سعد بن عبادة مع علي على مقدمته، ومعه خمسة آلاف قد حلقوا رؤوسهم بعد ما مات علي، فلما دخل الحسن في بيعة معاوية، ابى قيس ان يدخل، فقال لاصحابه: ما شئتم؟ إن شئتم جالدت بكم ابدا حتى يموت الاعجل، وإن شئتم اخذت لكم امانا، فقالوا: خذ لنا، فاخذ لهم: ان لهم كذا وكذا، وان لا يعاقبوا بشيء، واني رجل منهم، ولم ياخذ لنفسه خاصة شيئا، فلما ارتحل نحو المدينة ومضى باصحابه جعل ينحر لهم كل يوم جزورا حتى بلغ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (مقدمة).
(٢) في [أ، ب]: (جميعًا).
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ع].
(٤) في [ع]: (يعاقبوه).
(٥) في [أ، ب]: (شيء).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن عساكر ٤٩/ ٤٢٩، وابن عبد البر في الاستيعاب ٣/ ١٢٩١.
حضرت عروہ سے روایت ہے فرمایا کہ قیس بن سعد بن عبادہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے مقدمۃ الجیش پر امیر تھے اور ان کے ساتھ پانچ ہزار افراد تھے جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد اپنے سر منڈوا لیے تھے جب حضرت حسن رضی اللہ عنہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت میں داخل ہوگئے تو حضرت قیس نے بیعت میں داخل ہونے سے انکار کیا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا کیا چاہتے ہو اگر تم چاہتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ مل کر ہمیشہ لڑائی کرتا رہوں۔ یہاں تک کہ زیادہ جلدی کرنے والا مرجائے اور اگر تم چاہوں تو تمہارے لیے امان لے لوں انہوں نے کہا ہمارے لیے (امان) لے لیں انہوں نے ان کے لیے (عہد) لیا کہ ان کے لیے یہ یہ ہوگا اور ان کو کوئی سزا نہیں دی جائے گی اور میں ان میں سے ایک آدمی بنوں اور اپنے لیے کوئی خاص عہد نہ لیا جب انہوں نے مدینہ کی طرف کوچ کیا اور اپنے ساتھیوں کو لے کر چلے تو ان کے لیے ہر دن ایک اونٹ ذبح کرتے تھے یہاں تک کہ (مدینہ) پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 40105]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28322، 32607، ترقيم محمد عوامة: 38477»