الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 29616 ترقیم الشثری: -- 30953
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن سعيد بن حيان عن عمار الدهني قال: حدثني ابو الطفيل قال: كنت في الجيش [الذي بعثه] علي بن ابي طالب إلى بني ناجية، قال: فانتهينا إليهم فوجدناهم على ثلاث فرق، قال: فقال اميرنا لفرقة منهم: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم من النصارى لم نر دينا افضل من ديننا فثبتنا عليه، فقال: اعتزلوا، ثم قال لفرقة اخرى: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم كنا نصارى فاسلمنا فثبتنا على الإسلام، فقال: اعتزلوا، ثم قال للثالثة: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم كنا نصارى فاسلمنا، ثم رجعنا فلم نر دينا افضل من ديننا الاول فتنصرنا، فقال لهم: اسلموا، فابوا، فقال لاصحابه: إذا مسحت [على ] راسي ثلاث مرات فشدوا عليهم ففعلوا، فقتلوا المقاتلة وسبوا الذرية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (الذي).
(٣) في [هـ]: زيادة (على).
(٤) حسن؛ عمار الذهبي صدوق.
حضرت ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ میں اس لشکر میں تھا جسے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے بنو ناجیہ کی طرف بھیجا، آپ فرماتے ہیں: پس ہم ان کے پاس پہنچ گئے۔ تو ہم نے ان لوگوں کو تین گروہوں میں پایا، پس ہمارے امیر نے ان میں سے ایک گروہ سے پوچھا! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھے ہم نے اپنے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ پس ہم اس پر ثابت قدم رہے۔ اس پر امیر نے کہا: تم الگ ہو جاؤ۔ پھر اس نے ایک دوسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھے پس ہم نے اسلام قبول کرلیا پھر ہم اسلام پر ثابت قدم رہے۔ تو امیر نے کہا: تم بھی الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے تیسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ کہنے لگے! ہم لوگ عیسائی تھے۔ پس ہم اسلام لے آئے پھر ہم نے رجوع کرلیا۔ پس ہم نے اپنے پہلے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ سو ہم نے عیسائیت اختیار کرلی سو امیر نے ان سے کہا: تم اسلام لے آؤ۔ ان لوگوں نے انکار کردیا تو امیر نے اپنے ساتھیوں سے کہا: جب میں تین مرتبہ اپنے سر پر ہاتھ پھیر لوں تو تم ان پر حملہ کردینا۔ پس انہوں نے ایسا ہی کیا اور لڑنے والوں کو قتل کردیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 30953]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16996، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18715، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34930، 35271، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5114، ترقيم محمد عوامة: 29616»
ترقیم عوامۃ: 33407 ترقیم الشثری: -- 34931
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن عبد الملك بن سعيد بن حيان ، عن عمار الدهني قال: حدثني ابو الطفيل قال: كنت في الجيش الذي بعثهم علي بن ابي طالب إلى بني ناجية، فانتهينا إليهم فوجدناهم على ثلاث فرق، قال: فقال اميرنا لفرقة منهم: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم نصارى واسلمنا فثبتنا على إسلامنا قال: اعتزلوا، ثم قال للثانية: ما انتم؟ قالوا: نحن [قوم من النصارى، لم نر دينا افضل من ديننا، فثبتنا عليه، فقال: اعتزلوا.
ثم قال لفرقة اخرى: ما انتم؟ قالوا نحن] قوم كنا نصارى، فاسلمنا فرجعنا فلم نر دينا افضل من ديننا فتنصرنا، قال لهم: اسلموا، فابوا، فقال لاصحابه: إذا مسحت راسي ثلاث مرات فشدوا عليهم، ففعلوا، فقتلوا المقاتلة وسبوا الذراري، فجئت بالذراري إلى علي وجاء مصقلة بن هبيرة فاشتراهم بمائتي الف، فجاء بمائة الف إلى علي، فابى ان يقبل، فانطلق مصقلة بدراهمه وعمد إليهم مصقلة فاعتقهم ولحق بمعاوية ؛ فقيل لعلي: الا تاخذ الذرية؟ فقال: لا، فلم يعرض لهم.
بعدها بياض في طبعة دار الرشد. ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ثم قال لفرقة اخرى: ما انتم؟ قالوا نحن] قوم كنا نصارى، فاسلمنا فرجعنا فلم نر دينا افضل من ديننا فتنصرنا، قال لهم: اسلموا، فابوا، فقال لاصحابه: إذا مسحت راسي ثلاث مرات فشدوا عليهم، ففعلوا، فقتلوا المقاتلة وسبوا الذراري، فجئت بالذراري إلى علي وجاء مصقلة بن هبيرة فاشتراهم بمائتي الف، فجاء بمائة الف إلى علي، فابى ان يقبل، فانطلق مصقلة بدراهمه وعمد إليهم مصقلة فاعتقهم ولحق بمعاوية ؛ فقيل لعلي: الا تاخذ الذرية؟ فقال: لا، فلم يعرض لهم.
بعدها بياض في طبعة دار الرشد. ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبان).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ب]: (فأسلمنا).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ك، م].
(٥) في [هـ]: زيادة (على).
(٦) حسن؛ عمار الدهني صدوق.
حضرت عمار الدھنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الطفیل رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں اس لشکر میں موجود تھا جس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بنو ناجیہ کی طرف بھیجا تھا۔ جب ہم ان کے پا س پہنچے تو ہم نے ان لوگوں کو تین گروہوں میں تقسیم پایا۔ پس ہمارے امیر نے ان کے ایک گروہ سے پوچھا: تمہارا معاملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہم عیسائی تھے اور ہم نے اسلام قبول کیا اور خود کو اسلام پر ثابت قدم رکھا۔ امیر نے کہا: تم الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے دوسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ ان لوگوں نے کہا: ہم عیسائی لوگ تھے۔ ہم نے اپنے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا لہٰذا ہم نے خود کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھا تو امیر نے کہا: تم بھی الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے آخری گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھی پس ہم نے اسلام قبول کیا پھر ہم اسلام سے پھرگئے کیونکہ ہم نے اپنے دین سے افضل کوئی دین نہیں سمجھا اور ہم عیسائی ہوگئے۔ امیر نے ان سے کہا: تم اسلام لے آؤ۔ انہوں نے انکار کردیا۔ تو امیر نے اپنے ساتھیوں سے کہا: جب میں تین مرتبہ اپنے سر پر ہاتھ پھیروں تو تم ان پر حملہ کردینا پس لوگوں نے ایسا ہی کیا اور ان کے لڑنے والوں کو قتل کردیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔ پھر میں قیدی لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آگیا۔ اور مصقلہ بن ھبیرہ آیا اور اس نے ان قیدیوں کو دو لاکھ میں خرید لیا پھر وہ ایک لاکھ لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ مصقلہ اپنے دراہم لے کر واپس چلا گیا اور ان غلاموں کے پاس آیا اور ان سب کو آزاد کردیا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے جا ملا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے وہ اولاد کیوں نہ لے لی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے کوئی تعرض نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34931]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16996، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18715، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30953، 35271، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5114، ترقيم محمد عوامة: 33407»