🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. باب السباق والرهان
گھڑ دوڑ اور سبقت لے جانے کی بازی لگانا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34233 ترقیم الشثری: -- 35795
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن سماك قال: سمعت عياضا الاشعري قال: شهدت اليرموك، قال: فقال ابو عبيدة بن الجراح : من يراهنني؟ قال: فقال شاب: انا إن لم تغضب، قال: فسبقه، قال: فرايت عقيصتي ابي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس عربي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سيفه).
(٢) في [س]: (غربي).
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (٣٤٤)، وابن حبان (٤٧٦٦)، والضياء (٢٦٢)، والبيهقي ١٠/ ٢١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣١)، والطبراني (٣٦٢)، وابن عساكر ٤٧/ ٢٥٤، وسيأتي بسياق أتم ١٣/ ٣٤.

حضرت عیاض اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں حاضر تھا، حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے فرمایا کون مجھ سے گھوڑے کی ریس لگائے گا؟ ایک نوجوان نے کہا کہ میں لگانے کو تیار ہوں اگر آپ غصہ نہ کریں تو، راوی فرماتے ہیں کہ پس وہ ان سے آگے نکل گیا، میں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی دونوں مینڈھیوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ اچھل رہی تھیں اور وہ اس نوجوان کے پیچھے عربی گھوڑے پر سوار تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35795]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ سماك صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19836، والطبراني فى «الكبير» برقم: 362، ترقيم محمد عوامة: 34233»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34525 ترقیم الشثری: -- 36100
حدثنا غندر عن شعبة عن سماك قال: سمعت عياضا الاشعري قال: شهدت اليرموك وعلينا خمسة امراء: ابو عبيدة بن الجراح ويزيد بن ابي سفيان وابن حسنة وخالد بن الوليد وعياض - وليس عياض هذا بالذي حدث عنه سماك - قال: وقال عمر : إذا كان قتال فعليكم ابو عبيدة قال: فكتبنا إليه: إنه قد جاش إلينا الموت، واستمددناه، قال: فكتب إلينا: إنه قد جاءني كتابكم تستمدونني، وإني ادلكم على من هو اعز نصرا واحضر جندا فاستنصروه، وإن محمدا صلى الله عليه وسلم قد كان نصر يوم بدر في اقل من عدتكم، فإذا اتاكم كتابي هذا فقاتلوهم ولا تراجعوني، قال: فقاتلناهم فهزمناهم وقتلناهم في اربعة فراسخ. قال: واصبنا اموالا، قال: فتشاورنا، فاشار علينا عياض ان نعطي كل راس عشرة.
قال: وقال ابو عبيدة: من يراهنني؟ قال: فقال شاب: انا إن لم تغضب، قال: فسبقه، قال: فرايت عقيصتي ابي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس عربي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حسبه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ابن).
(٣) في [ب]: (حاش).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (جاء).
(٥) في [ب]: (يستمدوني).
(٦) في [أ، ب]: (وأحصى).
(٧) في [س، ز]: زيادة (قد).
(٨) في [س، ز، ط]: (عدتكم).
(٩) في [هـ]: (فستشارونا).
(١٠) في [هـ]: زيادة (ثمن)، وفي المسند: (عن).
(١١) في [س]: (عري).
(١٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (٣٤٤)، وابن حبان (٤٧٦٦)، وسبق ١٢/ ٤٩٨ برقم [٣٥٧٩٥].

حضرت عیاض اشعری کہتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں شریک تھا، اس میں ہمارے پانچ امیر تھے: حضرت ابو عبیدہ بن جراح، حضرت یزید بن ابی سفیان، حضرت ابن حسنہ، حضرت خالد بن ولید اور حضرت عیاض۔ اور یہ عیاض وہ نہیں ہیں جن سے سماک نے روایت کی ہے۔ اور حضرت عمر نے فرمایا تھا کہ جب لڑائی ہو تو حضرت ابو عبیدہ کی اطاعت کو لازم پکڑنا۔ پھر اس لڑائی میں ہم شدید خطرات میں گھر گئے توہم نے حضرت عمر سے مدد طلب کی۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ تمہارا خط مجھے ملا ہے جس میں تم نے مجھ سے مددمانگی ہے۔ میں تمہیں اس اللہ سے مدد مانگنے کو کہتا ہوں جس کی مدد زیادہ غالب ہے اور جس کا لشکر زیادہ مضبوط ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں تم سے کم تعداد کے ساتھ دشمن کو شکست دی تھی، جب میرا یہ خط تمہارے پاس پہنچ جائے تو ان سے لڑو اور میری طرف رجوع نہ کرنا۔ اس خط کے ملنے کے بعد ہم نے خوب لڑائی کی اور دشمن کو شکست دے دی۔ ہم نے چار فرسخ تک ان سے لڑائی کی اور بہت سا مال حاصل کیا۔ پھر ہم نے آپس میں مال کی تقسیم کے بارے میں مشورہ کیا تو حضرت عیاض نے مشورہ دیا کہ ہر ایک کو دس دیئے جائیں۔ پھر حضرت ابو عبیدہ نے فرمایا کہ مجھ سے کون دوڑ لگائے گا۔ ایک نوجوان نے کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں آپ کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوں۔ پھر وہ نوجوان آگے نکل گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابو عبیدہ اپنے عربی گھوڑے پر اس نوجوان کے پیچھے تھے اور ان کے بالوں کی مینڈھیاں اڑ رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 36100]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ سماك صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4766، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 262، وأحمد فى «مسنده» برقم: 350، ترقيم محمد عوامة: 34525»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں