الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
20. بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
کل مکررات: 3
ترقیم العلمیہ : 2013 ترقیم الرسالہ : -- 2038
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ هَذَا السَّخْلِ بِكَبَائِسَ، قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي الشِّيصَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَاءَ بِهَذَا؟"، وَكَانَ لا يَجِيءُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ إِلا نُسِبَ إِلَى الَّذِي جَاءَ بِهِ، فنزلت: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267، قَالَ:" وَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ أَنْ يُؤْخَذَا فِي الصَّدَقَةِ" . قَالَ الزُّهْرِيُّ: لَوْنَيْنِ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ يُوسُفُ: إِلا نَسَبُوهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں حکم دیا، تو ایک شخص کچی کھجوریں لے آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ کون لے کر آیا ہے؟“ (راوی بیان کرتے ہیں) جو شخص جو بھی چیز لے کر آتا تھا، وہ چیز اسی شخص کی طرف منسوب کی جاتی تھی جو اسے لے کر آتا تھا۔ تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ زکوٰۃ میں جعرور اور لون المحبیق کو وصول کیا جائے۔ امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ مدینہ منورہ کی دو مخصوص قسم کی کھجوریں ہیں۔ روایت میں یوسف رحمہ اللہ نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2038]
ترقیم العلمیہ: 2013
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2313، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1465، 1466، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1607، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7619، 7620، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2038، 2039، 2040»
«(متابعت کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ سفیان بن حسین: ابن شہاب زھری سے روایت میں ضعیف ہیں)قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف الزھري مدلس وعنعن»
«(متابعت کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ سفیان بن حسین: ابن شہاب زھری سے روایت میں ضعیف ہیں)قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف الزھري مدلس وعنعن»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 2015 ترقیم الرسالہ : -- 2040
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْفَقِيهُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ: الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ"، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَيَمَّمُونَ شَرَّ ثِمَارِهِمْ، فَيُخْرِجُونَهَا فِي الصَّدَقَةِ، فَنَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ، وَنَزَلَتْ: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267 . قَالَ يُوسُفُ: قَالَ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ: سُلَيْمَانُ قَالَ عَنْ أَبِيهِ: وَقَدْ قَالَهُ مَنْ كَانَ مَعَهُ فِي الْمَجْلِسِ وَصَلَهُ أَبُو الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ وَأَرْسَلَهُ عَنْهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی کھجوروں (زکوٰۃ کے طور پر وصول کرنے) سے منع کیا ہے: جعرور اور لون احبیق۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعض لوگ جان بوجھ کر اپنے خراب پھل لے کر زکوٰۃ میں ادا کرتے تھے، تو انہیں اس دو طرح کی کھجوروں کی ادائیگی سے منع کیا گیا۔ اسی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ ابوولید نے اسے سلیمان بن کثیر کے حوالے سے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور دیگر راویوں نے ان سے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2040]
ترقیم العلمیہ: 2015
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2313، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1465، 1466، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1607، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7619، 7620، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2038، 2039، 2040»
«قال الدارقطني: مرسل، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2040)»
«قال الدارقطني: مرسل، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2040)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 2017 ترقیم الرسالہ : -- 2042
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْجَلِيلِ بْنُ حُمَيْدٍ الْيَحْصِبِيُّ ، أنَّهُ سَمِعَ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، فِي هَذِهِ الآيَةِ الَّتِي قَالَ اللَّهُ:" وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267، قَالَ: هُوَ الْجُعْرُورُ وَلَوْنُ ابْنِ حُبَيْقٍ، فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْبَلَهُمَا فِي الصَّدَقَةِ" .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت جس میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس سے مراد جعرور اور لون بن حبیق ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ میں انہیں وصول کرنے سے منع کر دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2042]
ترقیم العلمیہ: 2017
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2311، 2312، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2494، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2283، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2041، 2042، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10889، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5569»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن سنن نسائی حدیث نمبر 2494»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن سنن نسائی حدیث نمبر 2494»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن