🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ
باب: ایام تشریق کے روزوں کا ذکر
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2258 ترقیم الرسالہ : -- 2290
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ فَنَادَى فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ:" أَلا إِنَّ هَذِهِ أَيَّامُ عِيدٍ وَأَكْلٍ وَشُرْبٍ وَذِكْرٍ، فَلا يَصُمْهُنَّ إِلا مُحْصَرٌ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، وَمَنْ لَمْ يَصُمْهُنَّ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ الْمُتَتَابِعَةِ فَلْيَصُمْهُنَّ" . سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ضَعِيفٌ. رَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ بَلَغَهُ عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: إِلا مُحْصَرٌ، أَوْ مُتَمَتِّعٌ.
مسعود بن حکم، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایام تشریق کے دنوں میں اعلان کریں: ”خبردار! یہ عید کے دن ہیں اور کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں، تو ان دنوں میں روزہ صرف وہ شخص رکھے، جو محصور ہو یا حج تمتع کرنے والا ہو اور اس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو اور وہ شخص، جس نے حج کے ایام میں مسلسل روزے نہ رکھے ہوں، تو وہ ان دنوں میں روزے رکھ سکتا ہے۔“ اس روایت کے راوی سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔ اس روایت کو زبیدی نے زہری کے حوالے سے نقل کیا ہے، جسے انہوں نے مسعود بن حکم کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ماسوائے محصور اور حج تمتع کرنے والے کے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2290]
ترقیم العلمیہ: 2258
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 222، 223، 224، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6713، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2889، 2894، 2897، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2289، 2407، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15976»
«قال الدارقطني: الدارقطني بإسناد ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (11 / 114)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2378 ترقیم الرسالہ : -- 2412
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أبِي ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ، فَنَادَى فِي أَيَّامِ التَّشْرِيقِ:" أَلا إِنَّ هَذِهِ الأَيَّامَ عِيدٌ، وَأَكْلٌ وَشُرْبٌ وَذِكْرٌ، فَلا تَصُومُوهُنَّ إِلا مُحْصَرٌ أَوْ مُتَمَتِّعٌ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، وَلَمْ يَصُمْ فِي أَيَّامِ الْحَجِّ الْمُتَتَابِعَةِ فَلْيَصُمْهُنَّ" .
مسعود بن حکم زرقی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ نے ایام تشریق میں یہ اعلان کیا تھا: ”خبردار! یہ عید کے دن ہیں، یہ کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں، تو ان دنوں میں روزہ صرف وہ شخص رکھے، جو محصر ہو یا حج کرنے والا ایسا فرد ہو، جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہو، اور اس نے حج کے دنوں میں مسلسل روزے نہ رکھے ہوں، وہ ان دنوں میں روزے رکھ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2412]
ترقیم العلمیہ: 2378
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2147، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 803، 804، 805، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1593، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2891، 2892، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2290، 2412، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 577»
«قال الدارقطني: الدارقطني بإسناد ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (11 / 114)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں