الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 800 ترقیم الرسالہ : -- 812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَ: رَأَيْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُنْكِرُ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ هَذَا، وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، يَقُولُ: لَوْ كَانَ هَذَا صَحِيحًا لَمْ يَقُلِ ابْنُ سِيرِينَ: اسْتُحِيضَتْ أُمُّ وَلَدٍ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَأَرْسَلُونِي أَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
شیخ ابوزرعہ دمشقی فرماتے ہیں: میں نے امام أحمد بن حنبل کو دیکھا۔ انہوں نے جلد بن ایوب کی اس روایت کو تسلیم نہیں کیا۔ میں نے امام أحمد بن حنبل کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ فرماتے ہیں: ”اگر یہ روایت مستند ہوتی تو ابن سیرین یہ نہ کہتے: ’سیدنا انس بن مالک کی ام ولد کو استحاضہ ہو گیا تو ان لوگوں نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا تاکہ میں یہ مسئلہ دریافت کروں۔‘“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 812]
ترقیم العلمیہ: 800
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 812، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 801 ترقیم الرسالہ : -- 813
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ حِسَابٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي" الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ ثَلاثًا، خَمْسًا، سَبْعًا، عَشْرًا"، فَذَهَبْنَا نُوفقُهُ، فَإِذَا هُوَ لا يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَيْضِ وَالاسْتِحَاضَةِ .
حماد بن زید بیان کرتے ہیں: میں اور جریر بن حازم، جلد بن ایوب کے پاس گئے تو انہوں نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ روایت سنائی: ”مستحاضہ عورت تین دن، پانچ دن یا سات دن یا دس دن تک انتظار کرے گی، (یعنی ان ایام کو حیض سمجھے گی)۔“ پس ہم ان سے (اس کی) وضاحت لینے لگے تو پتا چلا کہ وہ حیض اور استحاضہ کے درمیان فرق ہی نہیں کرتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 813]
ترقیم العلمیہ: 801
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى ((مسنده)) برقم: 862، 864، 867، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1570، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 806، 807، 808، 809، 811، 813، 814، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4150»
«قال أحمد بن حنبل: ليس هو شيئا هذا من قبل الجلد بن أيوب، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 119)»
«قال أحمد بن حنبل: ليس هو شيئا هذا من قبل الجلد بن أيوب، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 119)»