🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ تَطَوُّعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹھ کر نفلی نماز ادا کرنا
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1426
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، وَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا، وَرَأَيْتُهُ يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا
سیّدنا عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اس کے دادا (سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، آپ (سلام پھیرنے کے بعد کبھی) دائیں طرف سے پھرتے تھے اور کبھی بائیں طرف سے، آپ ننگے پاؤں بھی نماز پڑھ لیتے تھے اور جوتا پہن کربھی، نیز میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر بھی پی لیا کرتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 1426]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، ھذا الحديث ھو ثلاثة احاديث:أما الحديث الاول وھو: رايت رسول اللّٰه صلي الله عليه وآله وسلم يصليينفتل عن يمينه وعن شماله۔ فأخرجه ابن ماجه: 931۔ والحديث الثاني وھو قوله: رايتهيصلي حافيا ومنتعلا۔ فأخرجه ابوداود: 653، وابن ماجه: 1038۔ والحديث الثالث وھو: رايتهيشرب قائما وقاعدا۔ فأخرجه الترمذي: 1883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6627، 7021)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7021»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1842
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًا (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَيَسَارِهِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر، بیٹھ کر، ننگے پاؤں اور جوتا پہن کرتمام طریقوں سے نماز پڑھتے تھے، ایک روایت میں ہے:اور نماز کے بعد دائیں بائیں دونوں طرف پھرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 1842]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي: 997، والبيھقي: 2/ 295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7384 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7378»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر نماز پڑھنا اس صورت کو نفلی نماز پر محمول کیا جائے گا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر نفلی نماز ادا کرنے پر بھی پورا ثواب ملتا تھا۔ اگر فرضی نماز کو اس حدیث کا مصداق بنائیں تو بیٹھنا عذر کی بنا پر ہو گا، جیسا کہ دوسری احادیث میں ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عذر کی بنا پر فرضی نماز بھی بیٹھ کر پڑھی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي: 997
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1843
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، وَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي حَافِيًا وَمُنْتَعِلًا، وَرَأَيْتُهُ يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائیں اور بائیں دونوں طرف پھرتے تھے، اور میں نے دیکھا کہ آپ جوتے پہن کر بھی اور ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے تھے، نیز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پانی پیتے ہوئے دیکھا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 1843]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ھذا الحديث ھو ثلاثة احاديث: أما الحديث الاول وھو: رايت رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم يصليينفتل عن يمينه وعن شماله۔ فأخرجه ابن ماجه: 931۔ والحديث الثاني وھو قوله: روايتهيصلي حافيا ومنتعلا۔ فأخرجه ابوداود: 653، وابن ماجه: 1038۔ والحديث الثالث وھو: رايتهيشرب قائما وقاعدا۔ فأخرجه الترمذي: 1883، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6627، 7021 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6627»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ ھذا الحديث ھو ثلاثة احاديث: أما الحديث الاول وھو: رايت رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم يصليينفتل عن يمينه وعن شماله۔ فأخرجه ابن ماجه: 931۔ والحديث الثاني وھو قوله: روايتهيصلي حافيا ومنتعلا۔ فأخرجه ابوداود: 653
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2435
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا وَحَافِيًا وَمُنْتَعِلًا (زَادَ فِي رِوَايَةٍ) وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر نماز پڑھتے اور اسی طرح ننگے پاؤں بھی نماز پڑھتے اور جوتیاں پہن کر بھی اور (نماز سے فارغ ہو کر) دائیں جانب بھی پھر جاتے اوربائیں جانب بھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2435]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي: 997، والبيھقي: 8899، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7384 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7378»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي: 997
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں