الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
74. فصل في الأشربة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ خبر جو دوسرے طریقے سے بھی ہمارے ذکر کو درست کرتی ہے
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 3168
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْقَطَّانِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلاثٍ: عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنْ لُحُومِ الأَضَاحِي أَنْ تُمْسِكُوهَا فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، وَعَنِ الظُّرُوفِ إِلا مَا كَانَ فِي سِقَاءٍ، وَقَدْ رُخِّصَ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي زِيَارَةِ قَبْرِ أُمِّهِ، وَإِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ أَنْ تُمْسِكُوا لُحُومَ الأَضَاحِي فَوْقَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، لِيُوَسِّعَ ذُو السَّعَةِ مِنْكُمْ عَلَى مَنْ لَمْ يُضَحِّ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ إِلا مَا كَانَ مِنْ سِقَاءٍ، فَلا يُحِلُّ ظَرْفٌ شَيْئًا وَلا يُحَرِّمُهُ" .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا: قبروں کی زیارت کرنے سے، قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ استعمال کرنے سے اور کچھ مخصوص قسم کے برتنوں سے، ماسوائے اس کے جو پینے کے لیے ہو، اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی والدہ کی قبر کی زیارت کی اجازت دے دی گئی ہے، میں نے تمہیں اس بات سے منع کیا تھا کہ تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت نہیں رکھنا، اس کی وجہ یہ تھی کہ تم میں سے جو شخص گنجائش والا ہے وہ اس شخص کو بھی گوشت دے جس نے قربانی نہیں کی ہے اور میں نے تمہیں مخصوص قسم کے برتنوں سے منع کیا تھا ماسوائے اس کے جو پینے کے لیے ہوں، تو برتن کسی بھی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 977، 1977، 1999، وابن الجارود فى "المنتقى"، 930، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3168، 5390، 5391، 5400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1393، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3235، 3698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1054، 1510، 1869، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7292، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23424» «رقم طبعة با وزير 3158»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (ص 228): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 5390
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ الإِيَامِيِّ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلَ بِنَا وَنَحْنُ قَرِيبٌ مِنْ أَلْفِ رَاكِبٍ، فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُمَرُ، فَفَدَّاهُ بِالأَبِ وَالأُمِّ، وَقَالَ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي اسْتَأْذَنْتُ فِي الاسْتِغْفَارِ لأُمِّي، فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، فَدَمَعَتْ عَيْنِي رَحْمَةً لَهَا مِنَ النَّارِ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ ثَلاثٍ: عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، وَلْتَزِدْكُمْ زِيَارَتُهَا خَيْرًا، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِي بَعْدَ ثَلاثٍ، فَكُلُوا وَأَمْسِكُوا مَا شِئْتُمْ، وَإِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَشْرِبَةِ فِي الأَوْعِيَةِ، فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ وِعَاءٍ شِئْتُمْ، وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا" .
ابن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ساتھ ایک جگہ پڑاؤ کیا، ہم ایک ہزار کے قریب سوار تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعات پڑھائیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنے ماں باپ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کیا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو کیا ہوا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کی اجازت مانگی، مجھے اجازت نہیں ملی، تو ان کے ساتھ رحمت کی وجہ سے میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، ان کے جہنم میں ہونے کی وجہ سے۔ میں نے تمہیں تین چیزوں سے منع کیا تھا؛ قبروں کی زیارت کرنے سے، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ قبروں کی زیارت بھلائی میں اضافہ کرے گی، میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم جب تک چاہو اسے روک کے رکھو، میں نے تمہیں مخصوص قسم کے برتنوں میں مشروب پینے سے منع کیا تھا، اب تم جس طرح کے برتن میں چاہو مشروب پیو، البتہ کوئی نشہ آور چیز نہ پینا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5390]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 977، 1977، 1999، وابن الجارود فى "المنتقى"، 930، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3168، 5390، 5391، 5400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1393، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3235، 3698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1054، 1510، 1869، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7292، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23424» «رقم طبعة با وزير 5366»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (228): م دون قضيَّة البكاء، وهي عنده عن أبي هُريرةَ، وتقدَّمت مِنْ رِوَايَة المُؤلِّف (3159). * [عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ] قال الشيخ: ذكرة المؤلف في «ثقاته». وقال أبو زرعة: «شيخ». وتابعه محمد بم فضيل، عن ضرار بن مرة، عن محارب بن دثار ... من دون قصة البكاء: رواه مسلم (3/ 65). وهي عنده من حديث أبي هريرة. تنبيه!! رقم (3159) = (3169) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 5391
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِي فَوْقَ ثَلاثٍ، فَأَمْسِكُوا مَا بَدَا لَكُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ إِلا فِي سِقَاءٍ، فَاشْرَبُوا فِي الأَسْقِيَةِ كُلَّهَا، وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا" .
ابن بریدہ اپنے والد (بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کرو اور میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، اب تمہیں جتنا مناسب لگے اسے اپنے پاس روک کر رکھو اور میں نے تمہیں صرف مشکیزے میں نبیذ پینے کی اجازت دی تھی، اب تم ہر طرح کے برتنوں میں پی سکتے ہو، البتہ نشہ آور چیز کو نہ پینا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5391]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 977، 1977، 1999، وابن الجارود فى "المنتقى"، 930، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3168، 5390، 5391، 5400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1393، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3235، 3698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1054، 1510، 1869، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7292، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23424» «رقم طبعة با وزير 5367»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (228): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 5400
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ أَبُو يَعْلَى بِالأَبُلَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِي أَنْ تُمْسِكُوهَا فَوْقَ ثَلاثٍ، فَأَمْسِكُوهَا مَا بَدَا لَكُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ النَّبِيذِ إِلا فِي سِقَاءٍ، فَاشْرَبُوا، وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا" .
ابن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کرو۔ میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع کیا تھا، اب جتنا تمہیں مناسب لگے تم اسے اپنے پاس رکھو اور میں نے تمہیں صرف مشکیزے میں نبیذ پینے کی اجازت دی تھی، اب تم (جس برتن میں چاہو) پیو، البتہ نشہ آور چیز نہ پینا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5400]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 977، 1977، 1999، وابن الجارود فى "المنتقى"، 930، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3168، 5390، 5391، 5400، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1393، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3235، 3698، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1054، 1510، 1869، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3405، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7292، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4677، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23424» «رقم طبعة با وزير 5376»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - مضى (3158). تنبيه!! رقم (3158) = (3168) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم