الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. ذكر الزجر أن يخلو المرء بامرأة أجنبية وإن لم تكن بمغيبة-
- باب اس زجر کا کہ کوئی مرد کسی غیر عورت کے ساتھ خلوت (اکیلا رہنا) نہ کرے خواہ وہ شوہر والی نہ ہو۔
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 4576
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْزَةَ الْمَعْوَلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مقامي فِيكُمُ الْيَوْمَ، فَقَالَ: " أَلا أَحْسِنُوا إِِلَى أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ عَلَى الشَّهَادَةِ لا يُسْأَلُهَا، وَيَحْلِفُ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ لا يُسْأَلُهَا، فَمَنْ أَرَادَ مِنْكُمْ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلا يَخْلَوَنَّ أَحَدُكُمْ بِامْرَأَةٍ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهُمَا، وَمَنْ سَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، وَسَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ”جابیہ“ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ہمارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کھڑے ہوئے تھے جس طرح آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! میرے ساتھیوں کے ساتھ اچھائی کرنا، پھر ان کے بعد والے لوگ ہیں، پھر جھوٹ پھیل جائے گا یہاں تک کہ کوئی آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی نہیں مانگی گئی ہو گی اور کوئی شخص قسم اٹھا لے گا حالانکہ اس سے اس کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہو گا؛ تو تم میں سے جو شخص جنت میں داخل ہونا چاہتا ہو وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑ لے، کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے زیادہ دور ہوتا ہے، اور کوئی بھی شخص کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ ہو کیونکہ ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا، اور جس شخص کو اپنی برائی بری لگتی ہو اور اپنی نیکی اچھی لگتی ہو وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 386، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2363، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 115، 179، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 31، والحميدي فى (مسنده) برقم: 32» «رقم طبعة با وزير 4557»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (430 و 1116). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط ثقات من رجال الصحيح
حدیث نمبر: 5586
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي مِثْلِ مَقَامِي هَذَا، فَقَالَ: " أَحْسِنُوا إِلَى أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ، حَتَّى يَحْلِفَ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَحْلَفَ عَلَيْهَا، وَيَشْهَدَ عَلَى الشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدَ عَلَيْهَا، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَنَالَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ، فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، أَلا لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ، فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ، أَلا وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ تَسُوؤُهُ سَيِّئَتُهُ، وَتَسُرُّهُ حَسَنَتُهُ، فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”جابیہ“ کے مقام پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے بتایا: جس طرح میں (خطبہ دینے کے لیے) کھڑا ہوا ہوں، اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، اس کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا یہاں تک کہ آدمی قسم اٹھا لے گا اس سے پہلے کہ اس سے قسم مانگی جائے، اور گواہی پیش کر دے گا اس سے پہلے کہ اس سے گواہی طلب کی جائے، تم میں سے جو شخص جنت کے وسط میں داخل ہونا چاہتا ہو وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑ لے کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے دور ہوتا ہے، خبردار! کوئی شخص کسی (اجنبی عورت) کے ساتھ تنہائی میں نہ رہے کیونکہ ان کا تیسرا شیطان ہو گا، خبردار! تم میں سے جس شخص کو اپنی نیکی اچھی لگے اور اپنی برائی بری لگے تو وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5586]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 386، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2363، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 115، 179، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 31، والحميدي فى (مسنده) برقم: 32» «رقم طبعة با وزير 5559»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6003)، «الصحيحة» (430). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 6728
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالْجَابِيَةِ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي فِيكُمُ الْيَوْمَ، فَقَالَ: " أَحْسِنُوا إِِلَى أَصْحَابِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ، حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ عَلَى الْيَمِينِ لا يُسْأَلُهَا، فَمَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلا يَخْلُوَنَّ أَحَدُكُمْ بِالْمَرْأَةِ، فَإِِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهُمَا، وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: آج جس جگہ میں تمہارے درمیان کھڑا ہوں اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، پھر ان کے بعد والوں کے ساتھ، پھر جھوٹ عام ہو جائے گا، یہاں تک کہ آدمی ایسی قسم پر گواہی دے گا جس کے بارے میں اس سے مطالبہ نہیں کیا گیا ہو گا، تو جو شخص جنت میں جانا چاہتا ہے وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑے، کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے زیادہ دور ہوتا ہے اور کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ رہے کیونکہ ان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا اور جس شخص کو اچھائی اچھی لگتی ہو اور برائی بری لگتی ہو وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 6728]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 386، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2363، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 115، 179، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 31، والحميدي فى (مسنده) برقم: 32» «رقم طبعة با وزير 6693»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (430 و 1116). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 7254
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ بِالْجَابِيَةِ، فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي فِيكُمْ، فَقَالَ:" اسْتَوْصُوا بِأَصْحَابِي خَيْرًا، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ، حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيَبْتَدِئُ بِالشَّهَادَةِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا، وَبِالْيَمِينِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا، فَمَنْ أَرَادَ مِنْكُمْ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ، وَهُوَ مِنَ الاثْنَيْنِ أَبْعَدُ، وَلا يَخْلُوَنَّ أَحَدُكُمْ بِامْرَأَةٍ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهُمَا، وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ، فَهُوَ مُؤْمِنٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان اس طرح کھڑے ہوئے جس طرح میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے اصحاب کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو، پھر اس کے بعد والے لوگوں کے بارے میں، پھر اس کے بعد والے لوگوں کے بارے میں (بھلائی کی تلقین کو قبول کرو)، پھر جھوٹ پھیل جائے گا، یہاں تک کہ آدمی شہادت کا مطالبہ کیے جانے سے پہلے ہی گواہی دے گا اور قسم کا مطالبہ کیے جانے سے پہلے ہی قسم اٹھائے گا، تو جو شخص جنت کے درمیان میں جانا چاہتا ہو وہ (مسلمانوں کی) جماعت کو لازم پکڑے کیونکہ شیطان ایک شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ دو آدمیوں سے زیادہ دور ہوتا ہے، کوئی بھی شخص کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ رہے، کیونکہ ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوگا اور جس شخص کو نیکی اچھی لگے اور برائی بری لگے، وہ مومن ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 7254]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4576، 5586، 6728، 7254، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 386، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2165، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2363، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13652، وأحمد فى (مسنده) برقم: 115، 179، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 31، والحميدي فى (مسنده) برقم: 32» «رقم طبعة با وزير 7210»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (2363). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين