الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
9. كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَائِمًا وَقَاعِدًا
رسولُ اللہ ﷺ کھڑے ہو کر بھی نماز پڑھتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1035
فقد حدَّثَنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا، حُمَيد، عن عبد الله بن شَقِيق، عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يصلِّي ليلًا طويلًا قائمًا، وليلًا طويلًا قاعدًا، فإذا صلَّى قائمًا رَكَعَ قائمًا، وإذا صلَّى قاعدًا رَكَعَ قاعدًا (3) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو طویل قیام کے ساتھ اور طویل قعدہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1035] [ترقيم الشركة 1027]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1199
حدثني علي بن حَمْشاذ، حدثنا إبراهيم بن الحسين الكِسَائي، حدثنا الربيع بن يحيى، حدثنا يزيد بن إبراهيم التُّستَري، عن محمد بن سِيرين، عن عبد الله بن شَقِيق العُقَيلي، عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يصلي قائمًا وقاعدًا، فإذا افتتح الصلاة قائمًا ركع قائمًا، وإذا افتتح الصلاة قاعدًا ركع قاعدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1) ، وقد خرجتُه قبل هذا من حديث حُمَيد عن عبد الله بن شقيق، وهذا موضعه، وحديث ابن سيرين هذا شاهدٌ صحيح لما تقدم.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1) ، وقد خرجتُه قبل هذا من حديث حُمَيد عن عبد الله بن شقيق، وهذا موضعه، وحديث ابن سيرين هذا شاهدٌ صحيح لما تقدم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے، اور جب بیٹھ کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، میں نے اس سے پہلے حمید کی روایت سے عبداللہ بن شقیق عن عائشہ کی حدیث نقل کی ہے، اور ابن سیرین کی یہ حدیث اس سابقہ حدیث کا صحیح شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1199]

تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل الربيع بن يحيى» [ترقيم الرساله 1199] [ترقيم الشركة 1189]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح