الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
56. أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ ثُمُّ الْعُلَماَء ثُمَّ الصَّالِحُونَ
سب سے زیادہ آزمائش انبیاء پر آتی ہے، پھر علما پر، پھر نیک لوگوں پر
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 120
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الربيع بن سليمان المُرَادي وبَحْر بن نصر بن سابق الخَوْلاني؛ قال الربيع: حدثنا، وقال بحر: أخبرنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني هشام بن سعد، عن زيد بن أَسلَم، عن عطاء بن يَسَار: أنَّ أبا سعيد الخُدْري دخل على رسول الله ﷺ وهو موعوكٌ عليه قَطِيفة، فَوَضَعَ يدَه عليها فوَجَدَ حرارتَها فوق القَطِيفة، فقال أبو سعيد: ما أشدَّ حرَّ حُمّاكَ يا رسول الله! فقال رسول الله ﷺ:"إِنَّا كذلك يُشدَّدُ علينا البلاءُ، ويُضاعَفُ لنا الأجرُ" ثم قال: يا رسول الله، مَن أشدُّ الناسِ بلاءً؟ قال:"الأنبياءُ" قال: ثم مَن؟ قال:"العلماءُ" قال: ثمَّ مَن؟ قال:"ثمَّ الصالحون، كان أحدُهم يُبتَلى بالفقر حتى ما يَجِدُ إِلَّا العَبَاءةَ يَلبَسُها، ويُبتَلى بالقَمْل حتى يقتلَه، ولَأَحدُهم كان أشدَّ فرحًا بالبلاءِ من أحدِكم بالعطاء" (1) . حدثنا أبو العباس عن بحر في"المسند"، وعن الرَّبيع في"الفوائد"، وأنا جمعتُ بينهما.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بهشام بن سعد، ثم له شواهد كثيرة، ولحديث عاصم بن بَهْدلة عن مصعب بن سعد عن أبيه طرق تُتبع ويُذاكَر بها، وقد تابع العلاءُ بن المسيَّب عاصمَ بن بَهْدَلة على روايته عن مصعب بن سعد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 119 - على شرط مسلم وله شواهد كثيرة
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بهشام بن سعد، ثم له شواهد كثيرة، ولحديث عاصم بن بَهْدلة عن مصعب بن سعد عن أبيه طرق تُتبع ويُذاكَر بها، وقد تابع العلاءُ بن المسيَّب عاصمَ بن بَهْدَلة على روايته عن مصعب بن سعد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 119 - على شرط مسلم وله شواهد كثيرة
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بخار کی شدت میں مبتلا تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک چادر تھی، انہوں نے اپنا ہاتھ اس چادر پر رکھا تو انہیں چادر کے اوپر سے ہی تپش محسوس ہوئی، تو ابوسعید نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا بخار کتنا شدید ہے! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّا كذلك يُشدَّدُ علينا البلاءُ، ويُضاعَفُ لنا الأجرُ» ”ہمارا (انبیاء کا) معاملہ ایسا ہی ہے کہ ہم پر آزمائش سخت کی جاتی ہے اور ہمارا اجر بھی دوگنا کر دیا جاتا ہے“، پھر انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کن پر ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الأنبياءُ» ”انبیاء پر“، انہوں نے پوچھا: پھر کن پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «العلماءُ» ”علماء پر“، پوچھا: پھر کن پر؟ فرمایا: «ثمَّ الصالحون، كان أحدُهم يُبتَلى بالفقر حتى ما يَجِدُ إِلَّا العَبَاءةَ يَلبَسُها، ويُبتَلى بالقَمْل حتى يقتلَه، ولَأَحدُهم كان أشدَّ فرحًا بالبلاءِ من أحدِكم بالعطاء» ”پھر صالحین پر؛ ان میں سے کوئی غربت کے ذریعے اس طرح آزمایا جاتا کہ اس کے پاس پہننے کے لیے ایک چادر کے سوا کچھ نہ ہوتا، اور کسی کو جوؤں کے ذریعے (کثرت کی بنا پر) آزمایا جاتا یہاں تک کہ وہ اسے ہلاک کر دیتیں، اور ان میں سے ایک شخص اپنی آزمائش پر اس سے زیادہ خوش ہوتا تھا جتنا تم میں سے کوئی اللہ کی عطا پر خوش ہوتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے ہشام بن سعد سے احتجاج کیا ہے، پھر اس کے بہت سے شواہد بھی موجود ہیں، اور «عاصم بن بهدله عن مصعب بن سعد عن ابيه» کی حدیث کے بہت سے طرق ہیں جن کا تذکرہ مذاکرہ علم میں ہوتا ہے، اور علاء بن مسیب نے عاصم بن بہدلہ کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 120]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے ہشام بن سعد سے احتجاج کیا ہے، پھر اس کے بہت سے شواہد بھی موجود ہیں، اور «عاصم بن بهدله عن مصعب بن سعد عن ابيه» کی حدیث کے بہت سے طرق ہیں جن کا تذکرہ مذاکرہ علم میں ہوتا ہے، اور علاء بن مسیب نے عاصم بن بہدلہ کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،إن شاء الله، هشام بن سعد مختلف فيه إلَّا أنَّ أبا داود السجستاني جعله أثبتَ الناس في زيد بن أسلم، وهذا الإسناد، وإن كان ظاهره الإرسال إذ إنَّ عطاء بن يسار لم يشهد دخولَ أبي سعيد على النبي ﷺ، إلَّا أنه من رواية عطاء عن أبي سعيد، فهو الذي ...» [ترقيم الرساله 120] [ترقيم الشركة 119] [ترقيم العلميه 119]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 8045
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ حدثنا بشر بن موسى، حدثنا خالد بن خِدَاش بن عَجْلان المُهلَّبي، حدثنا عبد الله بن وهب، عن هشام بن سعد، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي سعيد الخُدْري قال: دخلتُ على النبيِّ ﷺ وهو محمومٌ، فوضعت يدي من فوقَ القَطِيفة، فوجدتُ حرارةَ الحُمَّى، فقلت: ما أَشدَّ حُمَّاك يا رسولَ الله! قال:"إِنَّا كذاكَ معشرَ الأنبياء، يُضاعَفُ علينا الوجعُ ليُضاعَفَ لنا الأجرُ" قال: فقلتُ: يا رسولَ الله، أيُّ الناس أشدُّ بلاء؟ قال:"الأنبياءُ" قلتُ: ثم مَن؟ قال:"ثمَّ الصالحون، إنْ كان الرجلُ لَيُبتَلى [بالفقر حتى (1) ، ما يجدُ إِلَّا العَبَاءةَ فيَجُوبُها ويَلْبَسُها، وإن كان أحدُهم لَيُبتَلى] بالقَمْل حتى يقتلَه القملُ، وكان ذلك أحبَّ إليهم من العَطاءِ إليكم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7848 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7848 - على شرط مسلم
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا، میں نے اپنا ہاتھ کمبل کے اوپر رکھا تو مجھے بخار کی تپش محسوس ہوئی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کتنا شدید بخار ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء کی جماعت کا حال ایسا ہی ہوتا ہے، ہم پر تکلیف و بیماری دوگنی کر دی جاتی ہے تاکہ ہمارے لیے اجر و ثواب بھی دوگنا کر دیا جائے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کن کی ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء کی“، میں نے عرض کی: پھر کن کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر نیک لوگوں کی، بلاشبہ (پچھلی امتوں میں) کسی شخص کو فقر و فاقہ کے ذریعے آزمایا جاتا تھا یہاں تک کہ اسے ایک کمبل کے سوا کچھ میسر نہ ہوتا جسے وہ پھاڑ کر (بجائے لباس کے) پہن لیتا، اور ان میں سے کوئی جوؤں کے ذریعے آزمایا جاتا یہاں تک کہ وہ اسے ہلاک کر دیتیں، اور ان بزرگوں کو آزمائش و بلا (اس قدر) پسند تھی جتنا تمہیں مال و عطا پسند ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 8045]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 8045]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله من أجل هشام بن سعد، كما سبق بيانه عند الرواية السالفة برقم (120)» [ترقيم الرساله 8045] [ترقيم الشركة 7947] [ترقيم العلميه 7848]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن إن شاء الله من أجل هشام بن سعد