الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
75. الْوَصِيَّةُ لِمَنْ أَرَادَ سَفَرًا
سفر کا ارادہ کرنے والے کے لیے نصیحت
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 182
حدَّثَناه عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شُعبة. وأخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا عفَّان بن مسلم، حدثنا شُعبة، حدثنا منصور، عن مجاهد، عن ابن عباس، في هذه الآية: ﴿إِلَّا اللَّمَمَ﴾ [النجم: 32] قال: الذي يُلِمُّ بالذَّنْب ثم يَدَعُه، ألم تسمع قول الشاعر: إنْ تَغفر اللهمَّ تَغفِرْ جَما … وأيُّ عبدٍ لك لا ألما (1) وهذا التوقيف لا يُوهِنُ سند الأوَّل، فإنَّ زكريا بن إسحاق حافظ ثقة، وقد حدَّث به روح بن عُبادة عن زكريا، وقد ذكرتُ في شرائط هذا الكتاب إخراج التفاسير عن الصحابة.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت ﴿إِلَّا اللَّمَمَ﴾ ”مگر چھوٹے گناہ“ [سورة النجم: 32] کے بارے میں فرمایا کہ: اس سے مراد وہ شخص ہے جو گناہ میں مبتلا ہو جائے اور پھر اسے چھوڑ دے، کیا تم نے شاعر کا یہ قول نہیں سنا: ”اے اللہ! اگر تو بخش دے تو کثرت سے بخش دے... اور تیرا کون سا ایسا بندہ ہے جس سے خطا «لمم» نہ ہوئی ہو۔“
یہ موقوف روایت پہلی (مرفوع) روایت کی سند کو کمزور نہیں کرتی کیونکہ زکریا بن اسحاق حافظ اور ثقہ ہیں، اور روح بن عبادہ نے بھی ان سے یہ حدیث بیان کی ہے، اور میں اس کتاب کی شرائط میں صحابہ سے منقول تفاسیر کی تخریج کا ذکر کر چکا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 182]
یہ موقوف روایت پہلی (مرفوع) روایت کی سند کو کمزور نہیں کرتی کیونکہ زکریا بن اسحاق حافظ اور ثقہ ہیں، اور روح بن عبادہ نے بھی ان سے یہ حدیث بیان کی ہے، اور میں اس کتاب کی شرائط میں صحابہ سے منقول تفاسیر کی تخریج کا ذکر کر چکا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، من جهة أبي بكر بن إسحاق، وأما عبد الرحمن بن الحسن شيخ المصنف في الإسناد الأول فضعيف، وهو موقوف، وهو المحفوظ كما قال البيهقي، وانظر ما قبله» [ترقيم الرساله 182] [ترقيم الشركة 181]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3792
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حَدَّثَنَا الحارث بن أبي أسامة، حَدَّثَنَا رَوْح بن عُبادة، حَدَّثَنَا زكريا بن إسحاق المكِّي، عن عمرو بن دِينار، عن عطاءٍ (1) ، عن ابن عبّاس في قوله ﷿: ﴿الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ﴾ [النجم: 32] ، يُلِمُّ بها ثم يتوبُ منها، قال ابن عَبَّاس: كان النَّبِيّ ﷺ يقول:"إنْ تَغفِرِ اللهمَّ تَغفِرْ جَمّا … وأيُّ عبدٍ لكَ لا أَلمّا" (2)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3750 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3750 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ﴾ ”وہ لوگ جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں سوائے ہلکے سے گناہ کے“ [سورة النجم: 32] کے متعلق روایت ہے کہ ( «اللمم» سے مراد وہ گناہ ہے) جس کا انسان کبھی کبھار ارتکاب کر بیٹھے اور پھر اس سے توبہ کر لے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات فرمایا کرتے تھے: «إِنْ تَغْفِرِ اللَّهُمَّ تَغْفِرْ جَمَّا … وَأَيُّ عَبْدٍ لَكَ لَا أَلَمَّا» ”اے اللہ! اگر تو معاف فرمائے تو کثرت سے معاف فرمانے والا ہے، اور تیرا کون سا ایسا بندہ ہے جس سے کوئی لغزش یا چھوٹا گناہ سرزد نہ ہوا ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 3792]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 3792]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا كما سلف بيانه برقم (181)، وهذا إسناد صحيح رجاله ثقات. وسيأتي مكررًا برقم (7812).» [ترقيم الرساله 3792] [ترقيم الشركة 3771] [ترقيم العلميه 3750]
الحكم على الحديث:
صحيح موقوفًا كما سلف بيانه برقم (181)