🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. أَكْثِرُوا ذِكْرَ اللَّهِ حَتَّى يَقُولُوا مَجْنُونٌ
اللہ کا اتنا زیادہ ذکر کرو کہ لوگ کہنے لگیں یہ دیوانہ ہے۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1862
حدثنا علي بن حَمْشاذ العدل، حدثنا محمد بن عيسى بن السَّكَن، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمَير، حدثنا أبي، حدثنا موسى بن سالم (1) ، عن عون بن عبد الله بن عُتْبة، عن أبيه، عن النعمان بن بَشِيرٍ قال: قال رسول الله ﷺ:"الذين يَذكُرون مِن جَلالِ الله التحميدَ والتَّسبيحَ والتكبيرَ والتهليلَ، يَتعاطَفْنَ حولَ العرش، لهنَّ دَوِيٌّ كدَوِيِّ النحل، يَقُلنَ (2) لصاحبِهنَّ، [أفلا] يحبُّ [أحدُكم] (3) أن يكون له عندَ الرَّحمن شيءٌ يُذكِّره به" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی عظمت و جلال کا تذکرہ کرنے والے جو تحمید، تسبيح، تکبیر اور تہلیل بیان کرتے ہیں (تو یہ کلمات) عرش کے گرد جھک کر چکر لگاتے ہیں، ان کی بھنبھناہٹ شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوتی ہے، وہ اپنے پڑھنے والے کا تذکرہ کرتے ہیں؛ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ اللہ رحمن کے پاس اس کا کوئی ایسا تذکرہ کرنے والا ہو جو اس کی یاد دلاتا رہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1862]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1862] [ترقيم الشركة 1847]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1876
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن أبي عيسى موسى بن عيسى الصَّغير (1) ، حدثني عَوْن بن عبد الله بن عُتْبة، عن أبيه قال: سمعتُ النُّعمان بن بَشِيرٍ يقول: قال رسول الله ﷺ:"إِنَّ مِن جَلال اللهِ مما تَذْكُرونَ، التَّسبيحَ والتَّحميدَ والتَّهليلَ، إنَّهنَّ لَيَتَعَطَّفْنَ حولَ العرش لهنَّ دَوِيٌّ كدَوِيِّ النحل، يُذَكَّرنَ بصاحبِهنَّ، أفلا يُحِبُّ أحدُكم أن يكونَ له عندَ الله من يُذكِّرُه به؟" (2) .
هذا حديث على شرط مسلم، فقد احتَجَّ بموسى القارئ، وهو ابن عيسى هذا!
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کی عظمت و جلال کا جو ذکر یعنی تسبیح، تحمید اور تہلیل بیان کرتے ہو، وہ عرش کے گرد چکر لگاتے ہیں، ان کی بھنبھناہٹ شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوتی ہے اور وہ اپنے پڑھنے والے کا تذکرہ (اللہ کے حضور) کرتے ہیں؛ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ اللہ کے ہاں اس کا کوئی ایسا (ذکر) موجود ہو جو اس کی یاد دلاتا رہے؟“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے موسیٰ القاری سے استدلال کیا ہے اور وہ یہی ابن عیسیٰ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،مسدد: هو ابن مسرهد، ويحيى بن سعيد: هو القطان.» [ترقيم الرساله 1876] [ترقيم الشركة 1861]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں