🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. مَنْ دَخَلَ عَلَى أُمَرَاءَ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ لَيْسَ بِوَارِدٍ عَلَى الْحَوْضِ
جو حکمرانوں کے پاس جا کر ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ظلم میں ان کی مدد کرے وہ حوضِ کوثر پر نہیں آئے گا۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 265
أخبرَناه أبو بكر محمد بن إبراهيم البزَّاز ببغداد، حدثنا محمد بن مَسْلَمة الواسطي، حدثنا محمد بن سابق، حدثنا مالك بن مِغوَل، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن كعب بن عُجْرة قال: خرج علينا رسول الله ﷺ ذاتَ يومٍ ونحن في المسجد، خمسةٌ من العرب وأربعةٌ من العَجَم، فقال:"تَسْمَعُون؟" قلنا: سَمِعنا، مرتين، قال:"اسْمَعُوا، إنه سيكون بعدي أمراءُ، فمَن دَخَلَ عليهم فصدَّقهم بكَذِبِهم، وأعانهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولستُ منه، وليس بواردٍ عليَّ الحوضَ، ومَن لم يَدخُلْ عليهم ولم يُصدِّقْهم بكذبهم، ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فهو منِّي وأنا منه، وسيَرِدُ عليَّ الحوضَ" (1) . رواه مِسعَر بن كِدَام وسفيان الثَّوْري، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن عاصم العَدَوي، عن كعب بن عُجْرة. أما حديث الثَّوري:
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم مسجد میں تھے، ہم میں سے پانچ عرب اور چار غیر عرب تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سن رہے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہم سن رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بار پوچھا، پھر فرمایا: ”سن لو! میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، پس جو شخص ان کے پاس گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، اور وہ میرے پاس حوض پر ہرگز نہیں آئے گا، اور جو شخص ان کے پاس نہ گیا، نہ ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر آئے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 265]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، فيه محمد بن مسلمة، وفيه مقال - كما سيأتي بيانه عند الحديث (2966) - وفيه انقطاع بين الشعبي وكعب بن عجرة، بينهما في هذا الحديث عاصم العدوي كما سيذكر المصنف- وانظر ما بعده-» [ترقيم الرساله 265] [ترقيم الشركة 263]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 267
فأخبرَناه أبو محمد الحسن بن محمد الإسفَرَاييني، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حدثني محمد بن عبد الوهاب القَنّاد، حدثنا سفيان ومِسعَر، عن أبي حَصِين، عن الشَّعْبي، عن عاصم العَدَوي، عن كعب بن عُجْرة قال: خرجَ علينا رسول الله ﷺ ونحن تسعةٌ وبيننا وسائدُ من أَدَمٍ أحمرَ، فقال:"إنَّه سيكون بعدي أمراءُ فمن صدَّقهم بكَذِبِهم وأعانهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولست منه، ولن يَرِدَ عليَّ الحوضَ، ومن لم يُصدِّقْهم بكذبهم ولم يُعِنْهم على ظلمِهم، فهو منِّي وأنا منه، وسيَرِدُ عليَّ الحوضَ" (1) . وقد شَهِدَ جابر بن عبد الله قولَ رسول الله ﷺ هذا لكعب بن عُجْرة:
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم نو افراد تھے اور ہمارے درمیان سرخ چمڑے کے تکیے رکھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے بعد عنقریب ایسے حکمران ہوں گے، پس جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو وہ مجھ سے نہیں ہے اور نہ ہی میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر میرے پاس ہرگز نہیں پہنچے گا، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ عنقریب میرے پاس حوض پر پہنچے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 267]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 267] [ترقيم الشركة 264]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6143
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حَدَّثَنَا علي بن الحسن الهِلالي، حَدَّثَنَا مُعلَّى بن أَسَد، حَدَّثَنَا وُهيب، عن عبد الله عثمان بن خُثَيم، عن عبد الرحمن بن سابِط، عن جابر بن عبد الله، قال: قال رسولُ الله ﷺ لكعب بن عُجْرةَ:"يا كعب بن عُجْرة، إني أُعيذُك بالله من إمارة السُّفهاء" قال: يا رسولَ الله، وما إمارةُ السُّفهاء؟ قال:"أُمراءُ يكونونَ من بَعدي، من دَخَل عليهم فصدَّقهم بكذِبِهم، وأعانَهم على ظُلمِهم، فليس منِّي ولستُ منه، ولن يَرِدَ عليَّ الحوضَ" (1) . ذكرُ مناقب أبي قَتَادة الأنصاري ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6030 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے کعب بن عجرہ! میں تمہیں بیوقوفوں کی حکمرانی سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں،“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بیوقوفوں کی حکمرانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے، پس جو ان کے پاس گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے، اور وہ ہرگز میرے پاس حوضِ کوثر پر نہیں آ سکے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 6143]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي من أجل عبد الله بن عثمان بن خثيم. وهيب: هو ابن خالد.» [ترقيم الرساله 6143] [ترقيم الشركة 6085] [ترقيم العلميه 6030]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں